274301 ویکیپیڈیا

نجمانی

274301 ویکیپیڈیا (عارضی مراتب: 2008 QH24، 2007 FK34، 1997 RO4) ایک سیارچہ ہے جو سیارچوں کی پٹی میں چکر لگا رہا ہے۔ یہ سیارچہ اگست 2008ء میں اندرشیوکا فلکیاتی رصدگاہ میں دریافت ہوا تھا۔[3] اس سیارچے کا نام جنوری 2013ء میں آن لائن انسائکلوپیڈیا ویکیپیڈیا کے اعزاز میں رکھا گیا۔[4]

274301 ویکیپیڈیا
274301 ویکیپیڈیا کا محور
دریافت
مقام دریافتاندرشیوکا رصدگاہ [1]
تاریخ دریافت25 اگست 2008
تعین کاری
ایم پی سی تفویض274301 ویکیپیڈیا
متبادل نام
2008 QH24, 2007 FK34, 1997 RO4
سیارے کا ثانوی زمرہ
سیارچوں کی پٹی
محوری خصوصیات[1]
مفروضہ وقت JD 2456400.5 (18 اپریل 2013)
اوج شمسی2.7304718 AU (408,472,770 کلومیٹر)
حضیض شمسی2.0353200 AU (304,479,540 کلومیٹر)
Semi-major axis
2.3828959 AU (356,476,150 کلومیٹر)
انحراف0.1458628
1343.5568 دن
3.68 سال
Mean anomaly
105.33152°
میلانیت6.72984°
Longitude_of ascending_node
183.49232°
Argument_of perihelion
139.63634°
طبیعی خصوصیات
طول و عرض1–2 کلومیٹر (mean diameter)[2]
مطلق شدت_(ایچ)
16.9

دریافت

اس سیارچے کی دریافت یوکرائن میں واقع اندرشیوکا فلکیاتی رصدگاہ کے فلکیات دانوں نے کی، یہ اس ملک کی واحد نجی رصدگاہ ہے [5] جس نے 2003ء سے لے کر آب تک 90 سے زیادہ سیارچوں کو دریافت کیا ہے۔[6] اس کا سب سے پہلے مشاہدہ اندرشیوکا کی ٹیم نے 25 اگست 2008ء میں 22:47 بجے (یوکرائن کے معیاری وقت کے مطابق) کیا۔[3] اس کو اگلی رات میں بھی دیکھا گیا اور اس وقت اس کا عارضی نام 2008 QH24 رکھ دیا گیا۔[7] جب اندرشیوکا کی ٹیم نے اس کو دوبارہ 6 ستمبر کو دیکھا تو اس سیارچے کے مدار کا انھوں نے درست حساب لگا لیا۔ یہ معلوم ہوا کہ سیارچہ 2008 QH24 وہی 1997 RO4 اور 2007 FK34 سیارچہ ہے جس کو کوسولس - او ڈی اے ایس (فرانس)، ماؤنٹ لیمون سروے اور اسٹیورڈ رصدگاہ (دونوں یو ایس کی ریاست ایریزونا میں واقع ہیں) نے پہلے بھی دیکھا تھا۔[3] 18 اپریل 2011ء سیارچے کو 274301 عدد دیا گیا۔[8] سیارچے کی اجزائے ترکیبی معلوم نہیں ہے تاہم لگتا ہے کہ یہ سیارچوں کی پٹی میں موجود دوسرے سیارچوں کی طرح چٹان اور دھاتوں سے مل کر بنا ہوگا۔[9]

نام

سیارچے کا "ویکیپیڈیا" نام رکھنے کا کمیٹی برائے تسمیہ صغیر اجسام کا فیصلہ صغیر سیارہ سرکلر میں 27 جنوری 2013ء میں شائع ہوا۔[4] یہ نام یوکرائن ویکیمیڈیا بورڈ کے رکن ایندری مکوخا نے تجویز کیا تھا۔ اس نام کو رصدگاہ کے مالک یوری آئیواش چینکو نے پیش کیا۔[5]

نام دینے کا رسمی اعلان کچھ یوں ہے :

ویکیپیڈیا ایک آزاد، کاپی لیفٹ، مشترکہ طور پر تحریر کیا جانے والا آن لائن دائرۃ المعارف ہے جس کا اجرا 2001ء میں کیا گیا۔ اس دائرۃ المعارف کے اجرا کے 11 برسوں بعد یہ دائرۃ المعارف عظیم مرجعی کاموں میں سے ایک اور انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب گاہ بن گئی ہے۔ دنیا بھر کے سرگرم کارکنوں کی مدد سے اس کو 270 سے زائد زبانوں میں تیار کیا گیا ہے۔

- بین الاقوامی فلکیاتی یونین 13 جنوری 2013ء [1][4]

مزید دیکھیے

  • چھوٹے سیاروں کی فہرست

حوالہ جات

بیرونی روابط