الکساندربلوک

الکساندرالکساندرووچ بلوک (روسی: Алекса́ндр Алекса́ндрович Бло́к)‏, نقل حرفی Alexander Alexandrovich Blok (پیدائش: 28 نومبر 1880ء - وفات: 7 اگست 1921ء ) روسی غنائی شاعر تھے جو اپنی علامت نگاری کی وجہ سے مشہور ہوئے۔

الکساندربلوک
(روسی میں: Александр Александрович Блок ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش16 نومبر 1880ء [1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سینٹ پیٹرز برگ [4][5][1]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات7 اگست 1921ء (41 سال)[4][6][7][1][8][9][10]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سینٹ پیٹرز برگ [5][1]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفاتطبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت روس (–1917)
روسی سوویت وفاقی اشتراکی جمہوریہ (1917–)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمیریاستی جامعہ سینٹ پٹیرزبرک   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہشاعر [11]،  مترجم ،  ڈراما نگار [11]،  مصنف ،  فلسفی ،  عوامی صحافی ،  ادبی نقاد   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانروسی [12][13][14]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریکعلامتیت   ویکی ڈیٹا پر (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
باب ادب

حالات زندگی

الکساندربلوک سینٹ پیٹرزبرگ، روسی سلطنت میں ایک قانون دان، موسیقار اور مصنف کے گھر 28 نومبر 1880ء میں پیدا ہوئے۔[15] بلوک کا خاندان سینٹ پیٹرزبرگ کا انتہائی نفیس و دانشورخاندان تھا۔ بلوک کی ماں اور خالائیں مصنف اور مترجم تھیں اسی وجہ سے کم سن بلوک کے اندر کا فن ابھرکر سامنے آیا۔بلوک نے 1898ء میں سینٹ پیٹرزبرگ اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبۂ قانون میں داخلہ لیا لیکن تین سال کے عرصے میں ادب کی طرف مائل ہو ئے اور شعبۂ قانون سے فلسفہ میں منتقل ہو گئے۔[15]

بلوک نے عظیم روسی انقلاب کو پوری طرح سے قبول کیا۔ انھوں نے اپنی بہت سی نظمیں روس کے انقلابی موڑ سے معنون کیں اور ان کی سب سے قابل قدرنظم بارہ بیسویں صدی عیسوی کی عالمی شاعری کا مثالی نمونہ بن گئی۔[16]

الکساندربلوک کی زندگی نے ان کے ساتھ وفا نہ کی لیکن جیسے جیسے برس گذرتے گئے ویسے ویسے ان کی شاعری ساری سوویت قوموں کی دسترس میں پہنچتی گئی۔ بلوک کی شاعری کے تراجم سوویت یونین کی قوموں کی دسیوں زبانوں میں ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوک کی نظمیں انگلستان، بلغاریہ، رومانیہ، ہنگری، چیکوسلواکیہ اور جرمنی میں کتابی صورت میں شائع ہو چکی ہیں ۔[17]

وفات

الکساندربلوک41 سال کی عمرمیں 7 اگست 1921ء کو سینٹ پیٹرزبرگ، سویت یونین میں وفات پا گئے۔[15]

حوالہ جات