برج بھاشا

برج بھاشا یعنی برج زبان شمالی بھارت کے خطۂ برج میں بولی جانے والی ایک اہم بولی ہے۔ یہ ہند آریائی خاندانِ زبان کا ذیلی زمرہ مرکزی ہند آریائی سے تعلق رکھتی ہے۔ برج بھاشا کا محلِ وقوع دہلی کے جنوب مشرق کا علاقہ ہے جس کا مرکزمتھرا ہے۔

برج بھاشا
مستعملبھارت‎
خطہاتر پردیش، راجستھان، دہلی اور ہریانہ
کل متتکلمین570,000
خاندان_زبانہند-یورپی
نظام کتابتاردو رسم خط ، دیوناگری
رموزِ زبان
آئیسو 639-1None
آئیسو 639-2bra
آئیسو 639-3bra

نام

متھرا اور ورنداون کے علاقے کو عام طور پر برج منڈل کہتے ہیں۔ برج بھاشا اسی علاقے کی بولی ہے۔ لفظ برج سنسکرت کا لفظ ورج کی بگڑی ہوئی شکل ہے، جس کا معنیٰ جانوروں کی چراگاہ ہے۔

لسانی خصوصیات

برج بھاشا میں عام طور پر اسما، افعال، اسمائے صفت"او" کی آواز پر ختم ہوتے ہیں۔ مثلاً: چلیو(چلا)، اپنو(اپنا)۔برج بھاشا کے جملوں اور فقروں کے بعض نمونے درجِ ذیل ہیں۔

برج بھاشااردو
کہاں جا روئے (مرد سے )، کہاں جا رے ہے (عورت سے )؟تم کہاں جا رہے ہو (مرد سے )، تم کہاں جا رہی ہو(عورت سے )؟
کہا کر روئے ( مرد سے )، کہا کر رے ہے (عورت سے )؟کیا کر رہے ہو؟
تیرو نام کاہ ہے (مرد سے )؟تمھارا نام کیا ہے؟
کاہ کھایو؟تم نے کیا کھایا؟
کاہ ہے ریو ہے؟کیا ہو رہا ہے؟
موئے نہ پتومجھے نہیں پتا
توئے کاہ دکّت ہے؟تمھارا کیا مسئلہ ہے؟
کہا کوئے رے تو؟تمھاری جگہ کا نام کیا ہے؟
گھر کون- کون ہے رے؟گھر میں کون کون ہیں؟
تیرو گھر کہاں ہے؟تیراگھر کہاں ہے؟
روٹی کھا لئی کاہ؟کیا آپ نے کھانا کھایا؟
کاہ ہلچل ہے؟کیا حال ہے؟
بتایا تو ہٹومیں نے تم سے بتایا
جے للی میری ہےیہ میری بیٹی ہے
جے ہمارو للّو ہےیہ میرا بیٹا ہے
تو کب آوے گو؟تم کب آؤگے؟
تیرو ہی بات دیکھارومیں تمھارے انتظار میں تھا
تیرا بیاہ ہے گو کاہ؟کیا آپ شادی شدہ ہیں؟
کہاں کوں / کِت کوں جارو ہےکدھر جا رہے ہو؟
یہاہ / نیاہ آیہاں آ
ہمبے ہانجیجی ہاں /جی نہیں
چلو چلوچلئے
چپ ہے جاچپ ہو جا
نون دیو نیک سوتھوڑا نمک دے دو
میرے جھورے نئیںمیرے پاس نہیں
جے بس کتو جا رَے ہے؟یہ بس کہاں جائے گی؟
جیادہ مت بولزیادہ مت بول

مزید دیکھیے