بوبی فشر

بوبی فشر شطرنج کے سابق متنازع عالمی فاتح۔ امریکا میں پیدا ہوئے۔ شطرنج کے کئی ماہرین کے مطابق تاریخ شطرنج کے بہترین کھلاڑی تھے۔[1][2][3] 1996ء میں نئی شطرنج960 متعارف کروائی جس کو بوبی فشر شطرنج بھی کہا جاتا ہے اور عام شطرنج کی طرح اس کے بھی عالمی مقابلے ہوتے ہیں۔

بوبی فشر
Bobby Fischer
بوبی فشر 1960ء میں
نامرابرٹ جیمس فشر
ملکامریکا
آئس لینڈ (2005ء–08)
پیدائش9 مارچ 1943(1943-03-09)شکاگو، الینوائے، الینوائے، امریکا۔
وفاتجنوری 17، 2008(2008-10-17) (عمر  64 سال)ریکیاوک، آئس لینڈ
رتبہگرینڈ ماسٹر (1958)
عالمی فاتح1972–75
اعلی ترین درجہ2785 (جولائی 1972ء فڈی درجہ بندی فہرست)

عالمی فاتح کا اعزاز

13 سال کی عمر میں شطرنج کے عالمی سطح کے کھلاڑی تھے۔ اس عمر میں ان کی ایک کھیل کو گیم آف دےسینچری کہا جاتا ہے۔
15 سال کی عمر میں عظیم استاد (گرینڈ ماسٹر) تھے اور ابھی تک یہ اعزاز پانے والے تاریخ کے سب سے کم عمر شاطر ہیں۔ عالمی فاتح بننے سے پہلے متواتر 20 مختلف ملکی و عالمی مقابلوں میں نا قابل شکست رہے جو آج تک ریکارڈ ہے۔

abcdefgh
88
77
66
55
44
33
22
11
abcdefgh
گیم آف دے سینچری میں گیارہویں چال (Bg5) کے جواب میں بوبی فشر (سیاہ) اپنا گھوڑا a4 پر بے سہارا پھینک دیتا ہے۔

گیم آف دے سینچری میں گیارہویں چال کے جواب میں (Na4!!...11) میں 13 سالہ بوبی فشر اپنا گھوڑا قربانی کے لیے پیش کرتا ہے۔ بعض لوگوں کے بقول یہ تاریخ کی بہترین چال ہے۔[4] اس چال کی خوبصورتی پر بہت سی کتابیں لکھی جا چکی ہیں۔
1972ء سے 1975ء تک عالمی فاتح رہے ان 20 عالمی مقابلوں کو جو فشر اور اس وقت کے عالمی فاتح بوریس سپاسکی کے درمیان ہوئے ’میچ آف دی سینچری‘ کہا جاتا ہے۔ وہ امریکا کے پہلے اور آخری (اب تک) عالمی فاتح ہیں۔ دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے شطرنج کے چیمپئن کا اعزاز سویت یونین کے پاس تھا۔ اس میچ کے بعد سے بوبی فشر امریکا کے ہیرو بن گئے تھے اور ماہرین کا خیال ہے کہ ان کی جیت نے شطرنج کے کھیل کو امریکا میں فیشن ایبل بنا دیا تھا۔ تاہم اس کے بعد انھوں نے خاموش زندگی گزارنے کو ترجیح دی اور منظرِ عام سے غائب ہو گئے۔

سیاسی نظریات

انھوں نے بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 1992ء میں سابق یوگوسلاویہ میں ایک میچ کھیلا تھا جس کے جرم میں وہ مطلوب تھے۔ انھوں نے امریکا کے خلاف بیانات اور گیارہ ستمبر کے حملوں کی حمایت کر کے بہت سے امریکیوں کو اپنا دشمن کر دیا تھا۔ آئس لینڈ منتقل ہونے سے پہلے بوبی فشر امریکی شہریت ترک کرنے کے بعد کافی عرصے تک جاپان میں روپوش رہے تھے۔ بوبی فشر کو 1995ء میں آئس لینڈ کی شہریت اس لیے دی گئی تھی تاکہ انھیں امریکا بدر کیا جانے سے بچایا جا سکے۔ جنوری 2008ء میں 64 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔

شماریات

یو ایس چمپئن شپ

بوبی فشر 8 بار یو ایس چمپئن شپ میں شریک ہوئے اور ہر بار کم از کم ایک نمبر کے فرق سے ۔[5] فاتح رہے۔[6][7] اس کے نتائج تھے

یو۔ ایس۔ چمپئناسکوررتبہفرقفیصدعمر
1957–5810½/13 (+8−0=5)[8]فاتح1 نمبر81%14
1958–598½/11 (+6−0=5)[9]فاتح1 نمبر77%15
1959–609/11 (+7−0=4)[10]فاتح1 نمبر82%16
1960–619/11 (+7−0=4)[11]فاتح2 نمبر82%17
1962–638/11 (+6−1=4)[12]فاتح1 نمبر73%19
1963–6411/11 (+11−0=0)[13]فاتح½2 نمبر100%20
1965[14]8½/11 (+8−2=1)[15]فاتح1 نمبر77%22
1966–679½/11 (+8−0=3)[16]فاتح2 نمبر86%23

ٹورنامنٹ

ٹورنامنٹ شماریات[17][18]
سالٹورنامنٹبمقامجیتابلا نتیجہہارادرجہ بندیفیصد
1955یو۔ ایس۔ جونيئر چمپئن شپلنکن26210–2050%
1956یو۔ ایس۔ امیچر چمپئن شپنیو جرسی3212157%
1956یو۔ ایس۔ جونيئر چمپئن شپفلاڈیلفیا، پنسلوانیا811185%
1956یو۔ ایس۔ اوپناوکلاہوما شہر، اوکلاہوما5704–871%
1956کینیڈین اوپنمانٹریال6228–1270%
1956روز ویلٹ ٹرافینیو یارک2548–1041%
1956ایسٹرن سٹیٹس اوپنWashington، D۔C۔4302–479%
1956مین ہٹن کلب چمپئن شپ، سیمی فائنلنیو یارک212450%
1957لاگ کیبن اوپنWest Orange402667%
1957لاگ کیبن 30–30West Orange320نا معلوم80%
1957لاگ کیبن 50–50West Orange000نا معلوم؟
1957میٹروپولیٹن لیگنیو یارک100نا معلوم100%
1957نیو ویسٹرن اوپنملواکی5216–1275%
1957یو۔ ایس۔ جونيئر اوپن چمپئن شپسان فرانسسکو810194%
1957یو۔ ایس۔ اوپنکلیولینڈ، اوہائیو740182%
1957نیو جرسی سٹیٹ اوپنمشرقی اورنج، نیو جرسی610193%
1957نارتھ سینٹرل اوپنملواکی4215–1171%
1957یو۔ ایس۔ چمپئن شپنیو یارک850181%
1958انٹرزونلPortorož61225–660%
1958یو۔ ایس۔ چمپئن شپنیو یارک650177%
1959مار ڈیل پلاٹا8413–471%
1959سینٹیاگو7144–763%
1959زیوریخ8523–470%
1959امیدواربلغراد89115–645%
1959یو۔ ایس۔ چمپئن شپنیو یارک740182%
1960مار ڈیل پلاٹا13111–290%
1960Buenos Aires311513–1645%
1960Reykjavík310188%
1960یو۔ ایس۔ چمپئن شپنیو یارک740182%
1961Bled8110271%
1962انٹرزورنلاسٹاک ہوم1390180%
1962امیدوارکیوراساؤ8127452%
1962یو۔ ایس۔ چمپئن شپنیو یارک641173%
1963ویسٹرن اوپنBay City710194%
1963نیو یارک سٹیٹ اوپنPoughkeepsie7001100%
1963یو۔ ایس۔ چمپئن شپنیو یارک11001100%
1965کیپابلانکا میموریلہوانا12632–471%
1965یو۔ ایس۔ چمپئن شپنیو یارک812177%
1966پیاتی گورسکی کپسانٹا مونیکا783261%
1966یو۔ ایس۔ چمپئن شپنیو یارک830186%
1967Monaco621178%
1967Skopje1132179%
1967Interzonalسوسہ730چھوڑدیا85%
1968میٹروپولیٹن لیگنیویارک100نامعلوم100%
1968Netanya1030188%
1968Vinkovci940185%
1970Rovinj/Zagreb1061176%
1970Buenos Aires1340188%
1970انٹرزونلپالما ڈی مائیورکا15[19]71180%

مقابلے /میچ

مقابلہ/میچ record[20][21][22]
سالمقابلمقامٹورنامنٹجیتابلا نتیجہہارانتیجہفیصد
1957میکس یووینیو یارکمقابلہ/میچ011lost25%
1957Dan Jacobo Beninsonنیو یارکتربیتی مقابلہ/میچ??0جیتا70%[23]
1957Rodolfo Tan Cardosoنیو یارکمقابلہ/میچ521جیتا75%
1958Dragoljub JanoševićBelgradetraining مقابلہ/میچ020بلا نتیجہ50%
1958Milan MatulovićBelgradeمقابلہ/میچ211جیتا63%
1961Samuel Reshevskyنیو یارک & Los Angelesمقابلہ/میچ272unfinished50%
1971Mark TaimanovVancouverامیدوار600جیتا100%
1971Bent LarsenDenverامیدوار600جیتا100%
1971Tigran PetrosianBuenos Airesامیدوار531جیتا72%
1972بوریس سپاسکیReykjavíkWorld Championship7113[24]جیتا63%
1992بوریس سپاسکیSveti Stefan & Belgradeمقابلہ/میچ10155جیتا58%

مزید دیکھیے

حوالہ جات