بٹیر
تیتر کی قسم کا ایک ننھا سا پرندہ جو کھانے اور لڑانے کے کام آتا ہے۔ یہ پرندہ فصلی پرندہ ہے۔ جب گہیوں کے کھیت پکنے پہ آتے ہیں تو یہ آموجود ہوتا ہے۔ اور سردی کے موسم میں غائب یا روپوش ہو جاتا ہے۔
خوراک اور رہن سہن
یہ دریاوں کی وایوں میں چلا جاتا ہے جہاں گھاس پھوس اور دانہ دنکا عام ہوتا ہے۔ تمام سال چھاڑوں میں چھپا رہتا ہے۔ میدانوں میں اس وقت بھاگ جاتا ہے جب اس کے چھپنے کے لیے بڑی بڑی فصلیں نہ ہوں۔
شکار اور لڑائی
- بٹیروں کو جال سے پکڑا جاتا ہے۔ بندوق سے شکار نہیں کیا جاتا کیونکہ یہ چھروں سے ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے۔ جو لوگ بٹیر پالنے کے شوقین ہوتے ہیں انھیں بٹیر باز کہا جاتا ہے۔ وہ ان کی لڑائی اور شکار پر بڑی بڑی شرطیں لگاتے ہیں۔ مغلیہ دورِ حکومت کے زوال کے دنوں میں لکھنئو میں بٹیر بازی کا عام رواج تھا۔
- پاکستان میں پشاور، اٹک اور ملتان کے اضلاع کسی زمانے میں بٹیر بازی کے مراکز سمجھے جاتے تھے۔
ویکی ذخائر پر بٹیر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
🔥 Top keywords: صفحۂ اولخاص:تلاشانا لله و انا الیه راجعونمحمد بن عبد اللہحق نواز جھنگویسید احمد خانپاکستاناردوغزوہ بدرمحمد اقبالجنت البقیععلی ابن ابی طالبقرآنعمر بن خطابانہدام قبرستان بقیعحریم شاہغزوہ احداردو حروف تہجیاردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتابوبکر صدیقاسلاممحمد بن اسماعیل بخاریکوسغزوہ خندقخاص:حالیہ تبدیلیاںاسماء اللہ الحسنیٰجناح کے چودہ نکاتفلسطینموسی ابن عمراندجالمیری انطونیامتضاد الفاظمرزا غالبآدم (اسلام)پریم چندفاطمہ زہراصحیح بخاریجنگ آزادی ہند 1857ءضمنی انتخابات