سادہ موسیقائی حرکت

طبیعیات اور میکانیات میں سادہ موسیقائی حرکت (انگریزی: simple harmonic motion) ایک خاص قسم کی دوری حرکت یا ارتعاش (oscillation) ہے جہاں پر بحالی قوت (restoring force)، ہٹاؤ کے راست متناسب ہوتی ہے اور اس ہٹاؤ کے مخالف سمت میں عمل کرتی ہے۔سلیس الفاظ میں جب کوئی جسم اپنی وسطی جائے وقوع (Mean position) کے اردگرد اس طرح حرکت کرتا ہے کہ اس کا اسراع، وسطی جائے وقوع سے ہٹاؤ کے راست متناسب ہو اور اس کی سمت ہمیشہ وسطی جائے وقوع کی طرف ہو تو اس کی حرکت کو سادہ موسیقیائی حرکت کہتے ہیں۔