لوقا

لوقا(قدیم یونانی:Λουκᾶς, Loukás)، یسوع مسیح کے ایک رسول کا نام ہے۔ ان میں سے ایک جن کی انجیل کو عہد نامہ جدید میں شامل کیا گيا ہے۔ لوقا ایک انطاکیہ کا باشندہ تھا۔

لوقا رسول
لوقا مبشر
رسول، مبشر
مزارپادووا، اطالیہ
تہوار18 اکتوبر
سرپرستیفنکار، طبیب، سرجن [1]

ابتدائی زندگی

لوقا نسل کے اعتبار سے انطاکی اور پیشے کے لحاظ سے طبیب تھا۔ لوقا واحد غیر یہودی (غیر قوم) سے تھا۔۔[2] لوقا ایک تعلیم یافتہ شخص تھااس کو ذاتی طور پر تاريخ سے لگاؤ تھا۔[3]

لوقا کی انجیل

لوقا غیر قوموں میں سے تھا جس نے یونانی تواريخ اور سوانح عمری لکھنا ورثے میں پایا تھا۔[4] مسیحی روایات کے مطابق یہ انجیل لوقا نے 60ء میں لکھی، جبکہ ماہرین اس کو85ء سے لے کر دوسری صدی عیسوی تک کے دور سے جوڑتے ہیں۔[5] لوقا نے اپنی انجیل کے شروع میں ہی اپنے ماخذ کا ذکر کیا ہے وہ بتاتا ہے کا اس نے اس کے لیے زبانی روایات (لوگیا) اور پہلے سے لکھی ہوئی سوانحی کتب اور خاص کر مرقس کی انجیل سے مواد حاصل کیا ہے۔[6] لوقا کی انجیل کا نصف مواد دیگر اناجیل میں مل جاتا ہے۔

لوقا سے منسوب کتب

مزید دیکھیے

حوالہ جات

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔