متغیر (پروگرامنگ)

کمپیوٹر پروگرامنگ میں متغیر (انگریزی: variable یا scalar) ان عناوین کو کہا جاتا ہے جن میں مختلف اقسام کی معلومات کو محفوظ کیا جاتا ہے۔ ان کو کوئی علامتی نام دیا جاتا ہے، ان میں جو معلوم یا نامعلوم ڈیٹا رکھا جاتا ہے انھیں ویلیو یا قدر بھی کہتے ہیں۔ متغیر کی ویلیو یا معلومات ہمیشہ یکساں نہیں رہتی، تبدیل ہوتی رہتی ہے، اسی لیے اس کو متغیر یعنی بدلتے رہنے والا کہا جاتا ہے۔ پھر پروگرام میں ان ویلیو یا قدروں کو اخذ کرنے کے لیے متغیرات کے ناموں کو استعمال کیا جاتا ہے۔

اقسام

متغیرات میں درج شدہ معلومات یا ویلیوز مختلف اقسام کی معلومات ہوتی ہیں، مثلاً حروف تہجی پر مشتمل ایک جملہ یا جملے ہو سکتے ہیں، اعداد ہو سکتے ہیں، چناں چہ ان لحاظ سے متغیرات بھی مختلف اقسام کے ہوتے ہیں۔

اصلی

وہ اقسام جنہیں عموماً اکثر پروگرامنگ زبانیں سپورٹ کرتی ہیں۔

قسم متغیرنامسی زبان میںجاوا میںجاوا میں ڈیفالٹ مقدار
بائٹbytebyte8 بائٹ
صحیح عددshortshort \ short intshort0
صحیح عددIntegerintint0
صحیح عددlonglong\ long intlong0
(فلوٹ)floatfloatfloat0٫0
(فلوٹ)doubledoubledouble0٫00
کیریکٹرCharactercharcharnull
بولینbooleanboolboolfalse

مزید دیکھیے

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔