پوکیمون ریڈ اینڈ بلیو/گرین

پوکیمون ریڈ اینڈ بلیو جن کا جاپان میں نام پوکیمون ریڈ اور گرین ہے،جاپانی کمپنی گیم فریک اور نینٹینڈو نے مشترکہ طور پر تیار کی جو 1996 میں ریلیز ہوئی۔ یہ سب سے پہلی پوکیمون گیمز ہیں۔ ان کی ریلیز کے ایک سال بعد ہی ان کا سیکول پوکیمون یلو ریلیز کر دیا گیا۔

پوکیمون ریڈ اینڈ بلیو/گرین
(جاپانی میں: ポケットモンスター 赤緑 ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ناشرنینٹینڈہ
تقسیم کارننٹینڈو ای شاپ   ویکی ڈیٹا پر (P750) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پلیٹ فارمگیم بوائے کلر
تاریخ اجرا28 ستمبر 1998  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صنفآر پی وی جی   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موڈسنگل پلیئر ،  ملٹی پلیئر   ویکی ڈیٹا پر (P404) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
میڈیابرقی ڈاؤنلوڈ   ویکی ڈیٹا پر (P437) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم
ESRB:  ویکی ڈیٹا پر (P852) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کہانی

کھلاڑی جنھیں پوکیمون ٹرینر کہا جاتا ہے خود کو ایک تصوراتی دنیا میں پاتے ہیں۔ علاقے کا نام کانٹو ہوتا ہے۔گیم کا اصل مقصد کانٹو کے آٹھ نشان (بیجز) حاصل کر کے چیمپیئن کو ہرانا ہوتا ہے۔ دوسرا بڑا مقصد پوکیڈیکس کو مکمل کرنا ہوتا ہے۔ دو گیموں کے آپس کے رابطے کے لیے پوکیمون کیبل کا سہارا لیا جاتا ہے جس کے ذریعے کھلاڑی پوکیمون کی تجارت اور مقابلہ بھی کر سکتے ہیں۔گیم میں برے لوگوں کی ایک جماعت جس کا نام ٹیم راکٹ ہوتا ہے،ان سے مقابلہ کرنا اور ان کے مزموم عزائم کو ناکام بنانا بھی اہم مقصد ہوتا ہے۔گیم میں کل ملا کر 150 پوکیمون ہیں۔ ایک پوکیمون جس کا نام میو ہے وہ صرف دھوکا دہی سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

جائزے

گیم کو کافی حد تک مثبت جائزے ملے جن میں سب سے بہتر سکور میٹا کریٹک نے 81 دیے۔ اس کے علاوہ گیم رینکنگ نے 89 تک کا سکور دے دیا۔ آئی جی این کے کریگ حیرس نے 10/10 سکور دیا۔ مجموعی طور پر گیم کامیاب رہیں۔نقاد کے مطابق گیم نے کئی نئی خصوصیات متعارف کروائیں ہیں۔اتنے بہتر نتائج پانے کی وجہ سے گیم کے ری میک بھی بنائے گئے۔صرف جاپان میں ہی ایک کروڑ چالیس لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ کل ملا کر ساری دنیا میں نو کروڑ پچاسی لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں۔