چاول کیک
چاول کیک چاول سے بنائے جانے والی ایک باہم ملے ہوئے اجزاء پر مشتمل میٹھی، نرم کھانے کی کوئی چیز۔ چاول کیک کی کئی اقسام موجود ہیں ان ثقافتوں میں جن میں چاول کھایا جاتا ہے، خاص کر ایشیا میں۔ عام طور پر کیک چاول کے آٹے سے بنائے جاتے ہیں، کچھ لوگ پسے (ground rice) ہوئے چاولوں سے اور کچھ تمام اجزاء کو پیس کر ان کو ملا کر کیک تیار کرتے ہیں۔
بلحاظ خطہ چاول کیک کی اقسام
چاول کیک کی اقسام میں شامل ہے:
چینی کھانوں میں
- نیان گاو اس کی کئی اقسام ہیں۔ یہ تمام چپچپا چاول سے تیار کی جاتی ہے یا گولیوں کی صورت میں اس پر چسپاں کی جاتی ہے۔ یہ کیک کی قسم پر منحصر ہے۔
ایسا بھی کیا جا سکتا ہے کہ خام حالت میں ڈالا جائے اور اسے دوبارہ، حل کرنے کے لیے پکا لیا جائے۔
کوریائی کھانوں میں
بھاپ میں پکا ہوا چاول کیک قدیم کوریا میں سب سے عمدہ کھانا تھا، لوہے کے برتنوں کی ایجاد نے چپچپے چاولوں پر غلبہ حاصل کر لیا[1]۔ اب، کوریائی چاول کیک یا تی توک کی سینکڑوں اقسام ہیں جنہیں سارا سال کھایا جاتا ہے۔ کوریا میں، تی توک گک ایک روایتی کھانا بن چکا ہے (توک سوپ) نئے سال کے دن اور میٹھا تی توک شادی اور سالگرہ کے دن۔ اسے اکثر خوشی کا کھانا سمجھا جاتا ہے اور اسے مواقع کے حساب سے تقسیم کیا جا سکتا ہے یا اسے سادہ تی توک بنایا جا سکتا ہے۔ خاص مواقع پر کیک کے رنگ کا بھی انتخاب کیا جاتا ہے اور اس کا دارومدار روایت کوریائی کونیات پر ہے[2]۔