ژا ژا گیبور

ژا ژا گیبور ایک ہالی وڈ کی معروف اداکارہ تھی۔ اس کی پیدائش ہنگری میں تھی۔[1]

ریاستہائے متحدہ امریکا کا رخ

اس نے دوسری جنگ عظیم کے بعد ترک وطن کیا۔ اس نے ریاستہائے متحدہ امریکا کا رخ کیا۔ وہاں فلمی دنیا کی چکاچوند میں 1952ء میں کام شروع کیا۔[1]

خانہ آبادی

ژا ژا نے اپنی مکمل حین حیات میں نو بار شادی کی۔ اولین شادی بہ عمر 20 سال انجام پائی زندگی کی سب سے دیرپا چلنے والی شادی 70 سال کی عمر میں کی۔[1]

فلمی سفر

ژاژا نے 70 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔[1]

مشہور فلمیں

  • مولن روج (1952ء)
  • لی لی (1952ء)
  • کوئن آف آؤٹر اسپیس (1958ء)
  • نائٹ میئر آن ایلم سٹریٹ
  • نیکڈ گن[1]

اولاد

ژا ژا گیبور کی واحد اولاد 1947ء میں پیدا ہوئی۔ یہ ژا ژا کی ہلٹں ہوٹل کے مالک کونارڈ ہلٹن سے ان کی شادی کے رائج رہنے کے زمانے میں ہوئی تھی۔[1]

انتقال

ژا ژا کا انتقال 2016ء میں 99 سال کی عمر میں ہوا۔[1]

مزید دیکھیے == == حوالہ جات