کالاشہ زبان

زبان

کالاش یا کالاشہ ایک داردی زبان ہے جو پاکستان کے بالکل شمال میں ضلع چترال کے کچھ وادیوں میں کالاش لوگ بولتے ہیں۔ اس زبان کو بولنے والوں کی تعداد لگ بگ 5 ہزار ہے جو ضلع چترال کے بمبوریت،رامبور اور بریر میں آباد ہیں۔ کچھ ماہرین اسے پاک افغان سرحد کے قریب آباد نورستانیوں کی ہم آہنگ قریبی زبان سمجھتے ہیں۔

کالاشہ Kalasha
کالاشہ بہ خطِ نستعلیق
کالاشہ بہ خطِ نستعلیق.
کالاشہ بہ خطِ نستعلیق.
مستعملوادی کالاش، چترال، پاکستان
خطہمرکزی ایشیا
کل متتکلمین06ہزار
رتبہچودھواں
خاندان_زبانہند- یورپی
  • ہند- ایرانی
    • کالاشہ Kalasha
نظام کتابتپارسی-عربی
باضابطہ حیثیت
باضابطہ زبانکالاش
نظمیت ازکھوار اکیڈمی
رموزِ زبان
آئیسو 639-1kls
آئیسو 639-2kls (B) kls (T)
آئیسو 639-3kls – Kalasha
فائل:کالاشہ زبان نقشہ.png
علاقہ جہاں کالاشہ (بطورِ مادری زبان) بولنے والے آباد ہیں.
صوبہ سرحد کا نقشہ جس میں سرخ رنگ ضلع چترال کو ظاہر کر رہا ہے اور یہاں کی وادی کالاش میں کالاشہ زبان بولی جاتی ہے۔
کالاش زبان
کالاش موندر
مقامی پاکستان (ضلع چترال)
علاقہرومبور، بریر اور بمبوریت، خیبر پختونخوا
نسلیتکالاش
مقامی متکلمین
5,000 (2000)e18
زبان رموز
آیزو 639-3kls
گلوٹولاگkala1372[1]
کرہ لسانی59-AAB-ab

کالاشہ چترال کے وادی کالاش میں بولی جانے والی ایک زبان ہے اس زبان پر کھوار زبان نے اپنا اثر چھوڑا ہے کالاش میں حروف تہجی ایجاد کیے جاچکے ہیں اور کالاشہ ادب کو بھی محفوظ کیا جا رہا ہے۔ بعض لوگ لفظ کالاش کا کیلاش بولتے ہیں جو غلط ہے دراصل یہ کالاش ہے جسے انگریزی میں بھی Kalash لکھا جاریا ہے۔ کالاشہ کالاش کی زبان ہے وادی کا لاش کوہ ہندوکش میں آباد ایک قبیلہ ہے وادی کالاش کو بعض لوگ کافرستان کہتے ہیں جو گمراہ کن اصطلاح ہے اس وادی کے لوگ اب اسلام کی طرف آ رہے ہیں اور کافرستان کہنے سے ان کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے۔ کالاش صوبہ سرحد کے ضلع چترال میں آباد ہیں۔ اس قبیلے کی مادری زبان کالاشہ ہے جو دری زبانوں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ زبان اس خطہ میں نہایت جداگانہ مشہور ہے۔ چترال میں جن چھوٹی زبانوں کو خطرات لاحق ہیں ان میں کالاشہ زبان بھی شامل ہے۔ کالاشہ چترال میں بولی جانے والی ایک ہند-یورپی زبان ہے جو چترال کے کالاشگوم میں بولی جاتی ہے۔ چترال میں اس زبان کو خطرات لاحق ہیں اور کالاش کے لوگوں نے اس زبان کو بچانے کی طرف ابحی تک توجہ نہیں دی ہے۔ کالاش کے تقریبا چھ ہزار افراد کی یہ مادری زبان ہے۔ کھوار اکیڈمی نے چترال اور شمالی علاقہ جات کی جن معدوم ہونے زبانوں کو بچانے کے لیے یونیسکو (UNESCO) سے اپیل کی ہے ان زبانوں میں کالاشہ بھی شامل ہے۔ کھوار زبان نے چترال میں بولی جانے والی جن بارہ زبانوں پر اپنا اثر چھوڑا ہے ان میں کالاشہ بھی شامل ہے اور کالاشہ بولنے والے اب کھوار بولنے کو ترجیع دینے لگے ہیں اگر یہی صورت حال جاری رہی تو کالاشہ زبان ختم ہو جاءے گی

جماعت بندی

کالاشہ، ایرانی زبانوں کے مغربی گروہ سے تعلق رکھتی ہے جو ہند-یورپی زبانوں کی ایک شاخ ہے ۔

بیرونی روابط

سانچہ:چترالی زبانیں