ہند یورپی زبانیں

(ہند۔یورپی زبانیں سے رجوع مکرر)

ہند۔ یورپی زبانیں (Indo-European Languages) دنیا کا ایک اہم خاندان زبان ہے۔ اس لسانی گروہ میں آج کی سب سے زیادہ بولے جانے والی زبانیں شامل ہیں۔ یہ ساڑھے چار سو سے کچھ زیادہ زبانوں کا ایک خاندان ہے۔ انھیں ایک خاندان میں ان کی خصوصیات کی بنا پر رکھا گیا ہے۔ ہند۔ یورپی زبانوں کے خاندان کے بولنے والوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی اور زبانوں کے خاندان کے بولنے والوں سے زیادہ ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے بھی زبانوں کا یہ خاندان دنیا کے ایک وسیع رقبہ پر پھیلا ہوا ہے۔[2]

ہند۔یورپی زبانیں
جغرافیائی
تقسیم:
سولہویں صدی سے پہلے: یورپ، مغربی، وسط اور جنوبی ایشیاء؛ آج کل: عالمگیر
لسانی درجہ بندی:دنیا کے سب سے بڑے لسانی خاندانوں میں سے ایک
سابقہ اصل-زبان:پروٹو ہند۔یورپی
ذیلی تقسیمات:
آیزو 639-2 / 5:ine
گلوٹولاگ:indo1319[1]
{{{mapalt}}}
اپنے آبائی علاقوں میں ہند یورپی زبانوں کی تقسیم
  بالٹو-سلاوک (بالٹک)
  بالٹو-سلاوک (سلاوک)
  کلٹک
  ہیلینی (یونانی)
  اطالوی (رومانس)
  غیر ہند یورپی زبانیں
Dotted/striped areas indicate where multilingualism is common

اس خاندان کی اہم زبانیں اردو، بنگالی، ہندی، پنجابی، پشتو، فارسی، کردی، روسی، آلمانی، فرانسیسی، ڈینسک، ولندیزی اور انگریزی ہیں۔

ہند۔ یورپی زبانوں کی فہرست

ہند۔ یورپی زبانوں کی فہرست درج ذیل ہے۔ اس میں ایتھنولوگ کی خاندان بندی کو مدِنظر رکھا گیا ہے[2] مگر اناطولیائی زبانوں اور تخارستانی زبانوں کا اضافہ کیا گیا ہے جو اب ناپید ہیں اور ایتھنولوگ میں ان کا ذکر نہیں ہے۔

قدیم امریکی زبانیں (Amerind Languages)
شمارخاندانِ زبانانگریزی نامزبانیں مع علاقہ / ذیلی خاندان مع زبانوں کی تعداد
1آرمینیائی زبانیںArminian languagesآرمینیائی (آرمینیا)
2اطالوی زبانیںItalic languagesلاطینی۔فالسکنی زبانیں (1)، رومی زبانیں (47)
3البانوی زبانیںAlbanian langaugesجیگ البانوی (شمالی البانیہ)، توسک البانوی (جنوبی البانیہ)
4اناطولیائی زبانیں (ایتھنولوگ میں شامل نہیں)Anatolian languagesھیتی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید)، لووی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید)، پالائی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید)، لیکیائی (قدیم ایشیائے کوچک۔ ناپید)، لیدیائی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید)، کاریائی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید)، پیسیدیائی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید)، میلیائی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید)، میسیائی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید)، کاپادوکیائی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید)، پافلگونیائی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید)
5بالٹکی زبانیںBaltic languagesمشرقی بالٹکی زبانیں (2)، مغربی بالٹکی زبانیں (1)
6تخارستانی زبانیں (ایتھنولوگ میں شامل نہیں)Tocharian languagesمشرقی تخارستانی زبانیں (2)، مغربی تخارستانی زبانیں (1)
7جرمنیہ زبانیںGermanic languagesمشرقی جرمنیہ زبانیں (1)، شمالی جرمنیہ زبانیں (11)، مغربی جرمنیہ زبانیں (41)
8سلافیہ زبانیںSlavic languagesمشرقی سلافیہ زبانیں (4)، جنوبی سلافیہ زبانیں (7)، مغربی سلافیہ زبانیں (8)
9سلتکی زبانیںCeltic languagesبراعظمی سلتکی (6)، جزائری سلتکی (1)
10ہند۔ایرانی زبانیںIndo-Iranian languagesہند۔آریائی زبانیں (219)، ایرانی زبانیں (87)، غیر متعین ہند۔ایرانی زبانیں (2)
11یونانیہ زبانیںGreek Languagesاتیکائی یونانی زبانیں (5)، ڈوریائی یونانی زبانیں (1)

مزید دیکھیے

بیرونی روابط

حوالہ جات