یوہانس گوٹن برک

یوہانس گوٹن برگ (Johannes Gutenberg) (پیدائش: 1398ء – وفات: 3 فروری 1468ء) ایک جرمن سنار اور ناشر تھے جنہیں 1439ء میں دنیا کے پہلے میکانیکی چھاپے خانے کا موجد سمجھا جاتا ہے۔ ان کا سب سے اہم کام گوٹن برگ بائبل (جسے 42 سطری بائبل بھی کہا جاتا ہے) تھا جسے جمالیاتی اور تکنیکی معیار کے حساب سے بھرپور انداز میں سراہاگیا۔

یوہانس گوٹن برک
(جرمنی میں: Johannes Gutenberg ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام(جرمنی میں: Johannes Gensfleisch zur Laden zum Gutenberg ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائشسنہ 1400ء [1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مینز [5]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفاتسنہ 1468ء (67–68 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مینز   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائشمینز [6]  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مقدس رومی سلطنت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہموجد [5][7]،  انجینئر [5]،  لوہار ،  سنار [5]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانجرمن [8][9]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عملموجد   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

گوٹن برگ کی جانب سے چھاپے خانے کی نئی تکنیک متعارف ہونے سے یورپ میں کتابوں کی چھپائی میں انقلاب آ گیا اور ہاتھ سے لکھنے کے روایتی طریقے کی جگہ چھاپے خانے نے لے لی۔ ان کی چھاپنے کی ٹیکنالوجی جلد ہی یورپ میں پھیل گئی اور اسے یورپی نشاۃ ثانیہ کا کلیدی عنصر سمجھا جاتا ہے۔ ان کی اس عظیم ایجاد کو آج بھی تسلیم کیا جاتا ہے اور 1999ء میں اے اینڈ ای نیٹ ورک نے "ہزاریہ کے افراد" میں گوٹن برگ کو اول درجہ دیا اور 1997ء میں ٹائم-لائف جریدے نے گوٹن برگ کی ایجاد کو دوسرے ہزاریے کی اہم ترین ایجاد قرار دیا۔

حوالہ جات