سر آرتھر اگنیشئیس کونن ڈویل (انگریزی: Sir Arthur Ignatius Conan Doyle) ایک اسکاچستانیمعالج اور مصنف تھے۔ اِن کی سب سے مشہور ترین کہانیاں سراغ رساںشرلاک ہومز کے بارے میں تھیں۔ اِن کہانیوں کی مقبولیت کی وجہ سے ڈویل کو جرائم کے جدید افسانوں کا بانی مانا جاتا ہے۔ اِن کی تصانیف میں ایک اہم سنگ میل پروفیسر چیلنجر کے سانحہ جات بھی تھے۔ انھوں نے کافی سائنسی قصص، ناٹک، رومانی افسانے، شاعری، غیر افسانوی ادب اور تاریخی کتابیں بھی لکھیں۔
سر آرتھر برطانوی نو آبادیاتی نظام کے کٹر حامی اور حکومت برطانیہ کے پکے وفادار تھے۔سلطان عبدالحمید ثانی نے شرلاک ہومز کا معلومات افزا کردار متعارف کرانے پر انھیں نشان مجیدی سے نوازا۔
ویکی ذخائر پر آرتھرکونن ڈویل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔