بون ہنگ ووراچیت

بونہانگ ووراچیت ((لاؤ: ບຸນຍັງ ວໍລະຈິດ)‏؛ پیدائش: 15 اگست، 1938ء)[2][3][4] لاؤس کے ایک سیاست دان ہیں جو سنہ 2016ء سے عوامی انقلابی پارٹی کے معتمد عمومی (جنرل سیکریٹری) اور لاؤس کے صدر ہیں۔ قبل ازیں وہ سنہ 1996ء سے 2001ء تک ڈپٹی وزیر اعظم، 2001ء سے 2006ء تک وزیر اعظم اور 2006ء سے 2016ء تک نائب صدر جیسے اہم مناصب پر فائز رہے۔

بون ہنگ ووراچیت
(لاؤ میں: ບຸນຍັງ ວໍລະຈິດ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
گورنر   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1981  – 1991 
درساواناخیت صوبہ 
صدر لاؤس   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
20 اپریل 2016  – 22 مارچ 2021 
 
تھونگلون سیسولیتھ 
معلومات شخصیت
پیدائش15 اگست 1937ء (87 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ساواناخیت صوبہ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت لاؤس  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہسیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانلاؤ زبان،  ویتنامی زبان  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
عہدہکرنل  ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

سنہ 1952ء میں بون ہنگ ووراچیت نے پیتھیٹ لاؤ نامی تحریک میں شمولیت اختیار کی اور پراپیگینڈا محکمہ میں کام کرتے رہے۔ سنہ 1954ء میں انھیں لڑنے والے سپاہیوں کی ایک ٹکڑی میں شامل کر لیا گیا۔ انھوں نے سنہ 1957ء سے 1961ء تک ویتنام میں تعلیم حاصل کی اور واپس آکر لانگ نمتھا کی فتح کی تیاری میں مصروف ہو گئے۔ سنہ 1962ء میں لانگ نمتھا کی فتح کے بعد وہ ویتنام واپس ہوئے اور ملٹری کالج میں داخلہ لیا۔[5]

سنہ 1964ء میں بون ہنگ لاؤس واپس آئے اور 1969ء میں صوبہ شینگ گوانگ کی مجلس منتظمہ کے صدر مقرر ہوئے۔ 1972ء میں وہ صوبہ لانگ پربنگ کے شمالی محاذ کے ڈپٹی کمانڈر منتخب ہوئے۔

سنہ 1978ء میں وہ سیاسیات کے مطالعہ کے لیے واپس ویتنام گئے۔ 1981ء میں وہ مسلح افواج کے سیاسی رہنما بنے۔ نیز انھوں نے سنہ 1996ء تک ساواناخیت صوبہ کے گورنر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔

سیاسی زندگی

سنہ 2001ء میں وزیر اعظم بننے سے قبل 1996ء سے بون ہنگ ڈپٹی وزیر اعظم کے منصب پر فائز تھے۔ نیز 1996ء سے 1999ء تک لاؤ ویتنامی کارپوریشن کمیٹی کے صدر اور 1999ء سے 2001ء تک وزیر مالیات رہے۔ 26 مارچ 2001ء کو انھیں لاؤس کی مجلس وزرا کا صدر یعنی وزیر اعظم منتخب کیا گیا۔ 8 جون 2006ء کو انھیں نائب صدر بنایا گیا۔ بون ہنگ ووراچیت کی بیوی کا نام کھامیونگ ووراچیت ہے جس سے ان کو تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔

حوالہ جات