بیکینی

بیکینی (Bikini) خواتین کا دو حصہ لباس تیراکی ہے جس میں سینے کے لیے ایک چولی اور ناف کے نیچے کاٹ جاںگھیا ہوتا ہے۔[1]

بیکینی

اشتقاقیات

زنانہ لباس تیراکی کا بیکینی کا نام جزیرہ بیکینی سے ماخوذ ہے۔ گو کہ دو حصہ لباس تیراکی عرصہ سے استعمال ہو رہا تھا لیکن جدید طرز کے ساتھ سب سے پہلے 5 جولائی، 1946ء یہ پیرس میں عوامی توجہ کا باعث بنا۔[2]فرانسیسی میکینکل انجنیئر لوئس ریارڈ (Louis Réard) نے بحر الکاہل میں واقع جزیرہ بیکینی کے نام پر زنانہ لباس تیراکی بیکینی متعارف کرایا، جہاں چار روز قبل ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے اپنے پہلے امن وقت میں جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کیا تھا۔[3][4][5]

جزیرے کا انگریزی نام جومن مستعمر نام بیکینی سے ہے جو اسے اس وقت دیا گیا تھا جب یہ جرمن نیو گنی کا حصہ تھا۔ جرمن نام مارشیلائی نام پیکینی (Pikinni) سے اخذ کیا گیا ہے جس میں پک (Pik) کے معنی "سطح" اور نی (Ni) کے معنی "ناریل" کے ہیں، یعنی ناریل کی سطح۔[6]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط