تکبر اور تعصب (ناول)
جین آسٹن کا ناول
تکبر اور تعصب (انگریزی: Pride and Prejudice) مشہور ناول نگار جین آسٹن کا ناول ہے، جو 1813ء میں لکھا گیا۔ اپنے اس ناول میں جین آسٹن نے جس ماحول کی تصویر کشی کی ہے وہ قصباتی ہے جہاں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد ایسی زندگیاں گزار رہے ہیں جو ٹھہراؤاور طمانیت سے عبارت ہیں۔ نہ جنگوں اور سماجی انتشار کا کوئی ذکر ہے نہ آفتوں کا گذر ہے۔ بس کورٹ شپ اور شادی کے لیے کسی ڈھنگ کے ساتھی کی تلاش ان کی آرزو وں کی انتہا اور زندگی کا خاص مقصد ہے۔ اس بظاہر پرسکون مگر طرح طرح کی چھوٹی موٹی الجھنوں ، خوشیوں اور غموں سے دوچار ماحول کا جین آسٹن نے حقیقت پسندی کا سہار الے کر ایسی کمال ہنرمندی سے عکس اتارا ہے کہ آج بھی پڑھنے والوں کو اپنی داستان معلوم ہوتا ہے۔ انداز کی شائستگی اور قربت کے اس احساس میں ناول کی بے پناہ مقبولیت کا راز پنہاں ہے۔
مصنف | جین آسٹن |
---|---|
ملک | مملکت متحدہ |
زبان | انگریزی |
ناشر | ٹی۔ ایگرٹن، وائٹ ہال |
تاریخ اشاعت | 28 جنوری 1813 |
طرز طباعت | طبع زاد (مجلد، 3 جلدیں) |
مزید دیکھیے
حوالہ جات
بیرونی روابط
ویکی اقتباس میں تکبر اور تعصب (ناول) سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
ویکی ذخائر پر تکبر اور تعصب (ناول) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
🔥 Top keywords: صفحۂ اولخاص:تلاشانا لله و انا الیه راجعونمحمد بن عبد اللہحق نواز جھنگویسید احمد خانپاکستاناردوغزوہ بدرمحمد اقبالجنت البقیععلی ابن ابی طالبقرآنعمر بن خطابانہدام قبرستان بقیعحریم شاہغزوہ احداردو حروف تہجیاردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتابوبکر صدیقاسلاممحمد بن اسماعیل بخاریکوسغزوہ خندقخاص:حالیہ تبدیلیاںاسماء اللہ الحسنیٰجناح کے چودہ نکاتفلسطینموسی ابن عمراندجالمیری انطونیامتضاد الفاظمرزا غالبآدم (اسلام)پریم چندفاطمہ زہراصحیح بخاریجنگ آزادی ہند 1857ءضمنی انتخابات