دنیا

دنیا - جہان- زمین - دھرتی
کعمدی دنیا
کعمدی دنیا
رقبہ: 149,000,000 km²
لوگوں کی تعداد:6,750,000,000
دنیا کے سات بڑے براعظم:
    شمالی امریکہ
    جنوبی امریکہ
    انٹارکٹکا
    افریقہ
    یورپ
    ایشیاء
    آسٹریلیا
دنیا کا نقشہ

جہان یا دنیا (انگریزی: World) انسانی نقطۂ نظر سے زمین کو دیکھنے کا نام ہے۔ یہ ہمارے تجربات ہماری تاریخ اور ہماری صورت حال کا عکس ہے۔ ہر انسان کے نزدیک دنیا کا تصور مختلف ہے۔

دنیا مفکر اور فنکاروں کی نظر میں

ماہر نفسیات ابراہم ایچ میزلو نے اِس دنیا کو اپنی بنیادی خواہشات کے پورا کرنے اور خود شناسی کی منزل کی طرف سفر قرار دیا۔ اندلس کے فلسفی ابن رشد نے دنیا کو انسانی خواہشات اور حدوں کا امتزاج قرار دیا۔ مذہبی لوگوں کے نزدیک دنیا محض آخرت کی کھیتی ہے۔ ایک بچے کی دنیا کھلونوں کے گرد گھومتی ہے اور ایک وطن پرست کے نزدیک اس کا وطن ہی اس کی دنیا ہے۔ اندھی گونگی اور بہری ہیلن کیلر کو یہ دنیا بہت خوبصورت لگی۔ ایک عورت کے جس کی محبت کی دنیا برباد ہو چکی تھی وہ لتا منگیشکر کی زبان میں یوں کہتی ہے:

اب نہ کِھلے گی سرسوں اب نہ اگیں گے چاند ستارے

دو دل ٹوٹے دو دل ہارے دنیا والو صدقے تمھارے

ہماری خواہشات اور جذبات کی دنیا رد عمل ہے ہماری بیرونی طبعی دنیا کی۔ اگر یہ درست ہے کہ جغرافیہ ماں ہے تاریخ کا تو پھر دوسرے الفاظ میں ہماری تاریخ اور ہم عکس ہیں اپنے جغرافیے کا اپنی زمین کا۔

فائل:Whole world – land and oceans 12000.jpg

طبعی خصوصیات

پیمائش

طبعی خصوصیات
بری و بحری علاقہ510000000 کلومیٹر 2
زمینی علاقہ149000000 کلومیٹر 2
سمندری علاقہ361000000 کلومیٹر 2
استوائی محیط40077 کلومیٹر
میریڈونال محیط40009 کلومیٹر
استوائی قطر12757 کلومیٹر
قطبی قطر12714 کلومیٹر
قطبی رداس6356.89 کلومیٹر
زمین کا حجم1080000000000 کلومیٹر
وزن6592000000000000000000 ٹن

براعظم

براعظمرقبہ
ایشیا43810000 کلومیٹر 2
افریقا30370000 کلومیٹر 2
یورپ10400000 کلومیٹر 2
شمالی امریکا24490000 کلومیٹر 2
جنوبی امریکا17840000 کلومیٹر 2
آسٹریلیا8470000 کلومیٹر 2
انٹارکٹکا13720000 کلومیٹر 2

آبادی

براعظماندازہً آبادیفیصد
ایشیا380000000060٪
افریقہ89000000014٪
یورپ71000000011٪
شمالی امریکا515000000
جنوبی امریکا371000000
آسٹریلیا247000000.3٪
انٹارکٹکا10000.00002٪

مزید دیکھیے

بیرونی روابط

Modern Worldآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ worldtoptoday.com (Error: unknown archive URL)