افریقا

کرہ ارض کا دوسرا سب سے بڑا براعظم
(افریقہ سے رجوع مکرر)

افریقا (africa) رقبے کے لحاظ سے کرہ ارض کا دوسرا بڑا بر اعظم، جس کے شمال میں بحیرہ روم، مشرق میں بحر ہند اور مغرب میں بحر اوقیانوس واقع ہے۔

افریقا
Africa
رقبہ30,370,000 کلومیٹر2 (11,730,000 مربع میل)،  دوسرا
آبادی1.1 بلین[1] (2013, دوسرا)
کثافت آبادی36.4/کلومیٹر2 (94/مربع میل)
لقب آبادیافریقی
ممالک54 (اور 2 متنازع) (فہرست ممالک)
زیر نگین علاقے
زبانیںافریقی زبانیں
منطقۂ وقتمتناسق عالمی وقت−01:00 to متناسق عالمی وقت+04:00
بڑے شہرشہر
نائجیریا کا پرچم لاگوس
مصر کا پرچم قاہرہ
جمہوری جمہوریہ کانگو کا پرچم کنشاسا
جنوبی افریقا کا پرچم جوہانسبرگ
سوڈان کا پرچم خرطوم
تنزانیہ کا پرچم دارالسلام
مصر کا پرچم اسکندریہ
آئیوری کوسٹ کا پرچم آبدجان
نائجیریا کا پرچم کانو
المغرب کا پرچم دار البیضاء
نائجیریا کا پرچم ابادان
کینیا کا پرچم نیروبی
نائجیریا کا پرچم ابوجا
براعظم افریقا
مصرسوڈانایریٹریاایتھوپیاجبوتیصومالیہکینیایوگینڈاروانڈابرونڈیتنزانیہموزمبیقملاویمڈغاسکرسوازی لینڈلیسوتھوجنوبی افریقہزمبابوےبوٹسوانانمیبیاانگولازیمبیاجمہوریہ کانگوجمہوریہ کانگوگیبونساؤ ٹوم و پرنسپاستوائی گنیکیمرونوسطی افریقی جمہوریہچاڈنائجیریانائجربیننٹوگوگھاناآئیوری کوسٹلائبیریاسیرالیونگنیگنی بساؤسینیگالگیمبیاماریطانیہمالیمغربی صحارامراکشالجزائرتیونسلیبیامشرق وسطیبحیرہ رومبحر ہندبحیرہ احمربحر اوقیانوسآبنائے جبرالٹر
افریقہ کا سیاسی نقشہ (ملک کا نام دیکھنے کے لیے ماؤس نقشے کے اوپر لے جائیں، مضمون تک جانے کے لیے نقشے میں متعلقہ ملک پر کلک کریں)

دلکش نظاروں، گھنے جنگلات، وسیع صحراؤں اور گہری وادیوں کی سرزمین، جہاں آج 53 ممالک آباد ہیں اور ان کے باسی کئی زبانیں بولتے ہیں۔

محل وقوع

افریقا کے شمالی اور جنوبی حصے نہایت خشک اور گرم ہیں جن کا بیشتر حصہ صحراؤں پر پھیلا ہوا ہے۔ خط استوا کے ارد گرد گھنے جنگلات ہیں۔ مشرقی افریقہ میں عظیم وادی الشق کے نتیجے میں گہری وادیاں تشکیل پائیں جن میں کئی بڑی جھیلیں بھی واقع ہیں۔

براعظم کے مغرب میں دریائے نائجر بہتا ہے جو وسیع دلدلی ڈیلٹا بناتا ہوا بحر اوقیانوس میں جا گرتا ہے۔ اس کے مشرق میں دریائے کانگو افریقا کے گھنے استوائی جنگلات سے گزرتا ہے۔ براعظم کے مشرقی حصے میں عظیم وادی الشق اور ایتھوپیا کے بالائی میدان ہیں۔ قرن افریقا براعظم کا مشرق کی جانب آخری مقام ہے۔

مصنوعی سیارے سے لی گئی افریقا کی خلائی تصویر

صحرائے اعظم شمالی افریقا کے بیشتر حصے پر پھیلا ہوا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے۔ اس عظیم صحرا کا ایک چوتھائی حصہ ریتیلے ٹیلوں پر مشتمل ہے جبکہ بقیہ پتھریلے خشک میدان ہیں۔ براعظم کے دیگر بڑے صحراؤں میں نمیب اور کالاہاری شامل ہیں۔

صحرائے اعظم کے جنوب میں صحرائی اور جنگلی علاقوں کو چھوڑ کر پورے براعظم میں گھاس کے وسیع میدان ہیں جو سوانا کہلاتے ہیں۔ یہی میدان ہاتھی سمیت افریقا کے دیگر مشہور جانوروں کے مسکن ہیں۔

مشرق میں عظیم وادی الشق ہے، جو دراصل زمین میں ایک عظیم دراڑ کے نتیجے میں وجود میں آئی۔ یہ عظیم دراڑ جھیل نیاسا سے بحیرہ احمر تک پھیلی ہوئی ہے۔ اگر یہ دراڑ مزید پھیلتی گئی تو ایک دن قرن افریقا براعظم سے الگ ہو جائے گا۔

موسم

خط استوا کے ساتھ ساتھ بارشوں کے باعث گھنے جنگلات واقع ہیں یہاں کا موسم گرم اور نمی سے بھرپور ہے۔

آزادی

نوآبادیاتی دور میں افریقا کے مختلف ممالک کا نقشہ، مختلف رنگ مختلف قابض قوتوں کو ظاہر کر رہے ہیں جن کی نشان دہی کی گئی ہے

1960ء کی دہائی تک افریقا کا بیشتر حصہ یورپی ممالک کے قبضے میں تھا اور طویل غلامی کے بعد 1980ء کی دہائی تک تقریباً تمام ممالک کو آزادی مل گئی لیکن ان کے وسائل نو آبادیاتی دور میں غصب کر لیے گئے تھے اس لیے اقتصادی و معاشی طور پر وہ آج تک نہ سنبھل سکے اور غربت کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بڑے پیمانے پر جہالت کے باعث نسلی و قومی تعصب نے بھی افریقی عوام کے دلوں میں جڑیں پکڑیں جس کے نتیجے میں خوفناک جنگیں اور خانہ جنگیاں ہوئیں جن میں لاکھوں انسان اجل کا نشانہ بن گئے۔

افریقا کے 15 ممالک ایسے ہیں جن کی سرحدیں سمندر سے نہیں ملتیں جس کے باعث تجارت اور مواصلات کے رابطے محدود ہیں۔

آبادی

افریقا کی بیشتر آبادی دیہات میں رہتی ہے لیکن چند بڑے شہر بھی ہیں جن میں قاہرہ قابل ذکر ہے، کی آبادی 65 لاکھ ہے اور یہ براعظم کا سب سے بڑا شہر ہے۔ شمالی اور مشرق کے بیشتر ممالک کا مذہب اسلام ہے اور وہ دنیا کے دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ عالمی اسلامی اخوت کے گہرے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

رقبہ

رقبے کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا براعظم ہونے کے باوجود افریقا کی آبادی زیادہ نہیں خصوصاً صحرائی علاقوں میں آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔ زیادہ تر آبادی پانی کے ذخائر اور زرخیز علاقوں میں ہے۔ افریقا میں شرح پیدائش بہت زیادہ ہے اس لیے آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

افریقا کی بیشتر عوام کا طرز زندگی انتہائی سادہ ہے لیکن مغربی اشیاء کے استعمال کے رحجان میں اب اضافہ ہو رہا ہے۔ کئی ممالک میں تعلیم عام کرنے کے منصوبہ جات کے تحت خواندگی اور صحت کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نباتات و معدنیات

افریقا معدنیات سے مالا مال ہے اور نو آبادیاتی دور میں اسی دولت نے اسے غلامی کے طویل دور میں دھکیل دیا۔ یہاں پائی جانے والی معدنیات میں تیل، سونا، تانبا اور ہیرا خصوصاً قابل ذکر ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ یہیں سے نکالا جاتا ہے۔ کسی زمانے میں مالی میں دنیا میں پیدا ہونے والے نصف سے زائد سونا نکالا جاتا تھا۔ کئی ممالک میں کان کنی اہم ترین صنعت ہے۔

براعظم کے جنوبی علاقوں خصوصاً جنوبی افریقا میں سب سے زیادہ کانیں ہیں جہاں سے ہیرے، سونا، یورینیم اور تانبا نکالا جاتا ہے۔ تانبے کے سب سے زیادہ ذخائر جمہوریہ کانگو اور زیمبیا میں پائے جاتے ہیں۔ تیل الجزائر، انگولا، مصر، لیبیا اور نائجیریا میں نکلتا ہے۔

افریقا میں مختلف اقسام کے ماحول میں مختلف فصلیں بھی ہوتی ہیں۔ منطقہ حارہ کے علاقوں میں ربڑ اور کیلا اہم کاشت ہے جبکہ مشرقی افریقا چائے اور کافی کی کاشت کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے جن میں کینیا قابل ذکر ہے۔

افریقا کی بیشتر صنعتیں خام مال پر عمل پر انحصار کرتی ہیں۔ چند افریقی ممالک کی صنعت ایک ہی فصل یا معدنی وسیلے پر منحصر ہے لیکن کئی شہروں میں مختلف صنعتیں قائم کی جا رہی ہیں۔ شمالی افریقا کے ممالک، نائجیریا اور جنوبی افریقا میں سب سے زیادہ صنعتیں ہیں۔ براعظم میں سب سے زیادہ تیل شمالی افریقا کے مسلم ممالک اور مغرب میں بحر اوقیانوس کے ساتھ ساتھ واقع زیریں ممالک میں نکالا جاتا ہے۔

افریقا دنیا کا گرم ترین براعظم ہے جہاں صحرائے اعظم میں 122 ڈگری فارن ہائٹ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شمالی ساحلی علاقے انتہائی گرم اور خشک ہیں اور بارش بہت کم ہوتی ہے۔ ساحلی علاقوں سے جنوب کی طرف صحرائے اعظم بیابان اور تیز خشک ہواؤں کا علاقہ ہے۔ اس کے جنوب میں ساحل کا علاقہ واقع ہے جہاں درختوں کی کٹائی صحرائے اعظم کو جنوب کی طرف مزید پھیلنے کا موقع دے رہی ہے۔ خط استوا کے قریب بہت زیادہ بارش ہوتی ہے اور اسی لیے مغربی اور وسطی علاقوں میں گھنے جنگلات ہیں۔ مزید جنوب میں موسم بہت خشک ہے اور قحط سالی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

زمین کے معیار کے مطابق افریقا میں مختلف اقسام کی زراعت ہوتی ہے۔ پہاڑی علاقوں جیسے روانڈا، یوگینڈا اور کینیا میں چائے کاشت کی جاتی ہے۔ شمالی میں جہاں پانی وافر مقدار میں موجود نہیں غذائی اجناس مقامی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کاشت کی جاتی ہے جبکہ نقد فصلیں جیسے پھل، کھجور اور زیتون برآمد کیے جاتے ہیں۔ مغربی افریقا میں مونگ پھلیاں، کوکوا اور کافی کاشت ہوتی ہے۔ جنوبی حصے میں جنوبی افریقا میں مختلف اقسام کی کاشت ہوئی ہے جن میں پھل برآمد کیے جاتے ہیں اور انگوروں سے شراب کشید کی جاتی ہے۔

خطے اور ملک
کا نام
مع پرچم
رقبہ
(مربع کلومیٹر)
آبادی
(بمطابق یکم جولائی 2002ء)
کثافتِ آبادی
(فی مربع کلومیٹر)
دار الحکومت
مشرقی افریقا:
 برونڈی27,8306,373,002229.0بجمبورا
 جزائر قمر2,170614,382283.1مورونی
 جبوتی23,000472,81020.6جبوتی
اریٹریا121,3204,465,65136.8اسمارا
 ایتھوپیا1,127,12767,673,03160.0عدیس ابابا
 کینیا582,65031,138,73553.4نیروبی
 مڈغاسکر587,04016,473,47728.1انتاناناریوو
 ملاوی118,48010,701,82490.3لیلونگوے
موریشیس2,0401,200,206588.3پورٹ لوئس
مایوٹ (فرانس)374170,879456.9ماموزو
 موزمبیق801,59019,607,51924.5ماپوٹو
ری یونین (فرانس)2,512743,981296.2سینٹ ڈینس
 روانڈا26,3387,398,074280.9کیگالی
45580,098176.0وکٹوریا
 صومالیہ637,6577,753,31012.2موغادیشو
 تنزانیہ945,08737,187,93939.3ڈوڈوما
 یوگینڈا236,04024,699,073104.6کمپالا
 زیمبیا752,6149,959,03713.2لوساکا
 زمبابوے390,58011,376,67629.1ہرارے
وسطی افریقا:
 انگولا1,246,70010,593,1718.5لوانڈا
 کیمرون475,44016,184,74834.0یاؤنڈے
 وسطی افریقی جمہوریہ622,9843,642,7395.8بانگوئی
 چاڈ1,284,0008,997,2377.0این جامینا
 جمہوریہ کانگو342,0002,958,4488.7برازاویل
ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو2,345,41055,225,47823.5کنشاسا
 استوائی گنی28,051498,14417.8مالابو
 گیبون267,6671,233,3534.6لبریول
ساؤ ٹوم و پرنسپ1,001170,372170.2ساؤ ٹوم
شمالی افریقا:
 الجزائر2,381,74032,277,94213.6الجزیرہ
 مصر1,001,45070,712,34570.6قاہرہ
 لیبیا1,759,5405,368,5853.1طرابلس
 مراکش446,55031,167,78369.8رباط
 سوڈان2,505,81037,090,29814.8خرطوم
 تیونس163,6109,815,64460.0تیونس
جنوبی افریقا:
 بوٹسوانا600,3701,591,2322.7گیبرون
 لیسوتھو30,3552,207,95472.7ماسیرو
 نمیبیا825,4181,820,9162.2ونڈہوئیک
 جنوبی افریقا1,219,91243,647,65835.8بلوم فاؤنٹین، کیپ ٹاؤن، پریٹوریا[2]
 سوازی لینڈ17,3631,123,60564.7ایم بابانے
مغربی افریقا:
 بینن112,6206,787,62560.3پورٹو نووو
 برکینا فاسو274,20012,603,18546.0اوگادوگو
 کیپ ورڈی4,033408,760101.4پرائیا
 آئیوری کوسٹ322,46016,804,78452.1یاماسوکرو
 گیمبیا11,3001,455,842128.8بانجل
 گھانا239,46020,244,15484.5عکرہ
 گنی245,8577,775,06531.6کوناکری
 گنی بساؤ36,1201,345,47937.3بساؤ
 لائبیریا111,3703,288,19829.5مونروویا
 مالی1,240,00011,340,4809.1بماکو
 ماریطانیا1,030,7002,828,8582.7نواکشوت
 نائجر1,267,00010,639,7448.4نیامی
 نائجیریا923,768129,934,911140.7ابوجا
سینٹ ہلینا (برطانیہ)4107,31717.8جیمز ٹاؤن
 سینی گال196,19010,589,57154.0ڈاکر
 سیرالیون71,7405,614,74378.3فری ٹاؤن
 ٹوگو56,7855,285,50193.1لوم
کل30,368,609843,705,14327.8

مزید دیکھے

دوسرے براعظم

  1. ایشیا،
  2. یورپ،
  3. افریقا،
  4. انٹارکٹیکا،
  5. آسٹریلیا،
  6. شمالی امریکا اور
  7. جنوبی امریکا

حوالہ جات