شنگھائی تعاون تنظیم

شنگھائی تعاون تنظیم (انگریزی: Shanghai Cooperation Organisation (SCO)) ایک یوریشیائی سیاسی، اقتصادی اور عسکری تعاون تنظیم ہے جسے شنگھائی میں سنہ 2001ء میں چین، قازقستان، کرغیزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے رہنماؤں نے قائم کیا۔ یہ تمام ممالک شنگھائی پانچ (Shanghai Five) کے اراکین تھے سوائے ازبکستان کے جو اس میں 2001ء میں شامل ہوا، تب اس تنظیم کے نام بدل کر شنگھائی تعاون تنظیم رکھا گیا۔ 10 جولائی 2015ء کو اس میں بھارت اور پاکستان کو بھی شامل کیا گیا۔[1][2]

شنگھائی تعاون تنظیم
فائل:SCO logo.svg

 

مخففSCO
صدر دفتربیجنگ، چین
تاریخ تاسیس15 جون 2001

(superseded Shanghai Five group, founded on 26 اپریل 1996)

قسمشنگھائی تعاون تنظیم
تنظیمی زبانروسی
چینی زبان   ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سیکرٹری جنرلRashid Alimov
Deputy Secretaries GeneralSabyr Imandosov
Wang Kaiwen
Aziz Nosirov
Vladimir Potapenko
باضابطہ ویب سائٹeng.sectsco.org

پاکستان 2005ء سے شنگھائی تعاون تنظیم کا مبصر ملک تھا، جو تنظیم کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کرتا رہا اور 2010ء میں پاکستان کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے لیے درخواست دی گئی۔ تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان نے جولائی 2015ء میں اوفا اجلاس میں پاکستان کی درخواست کی منظوری دی اور پاکستان کی تنظیم میں باقاعدہ شمولیت کے لیے طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان کی شمولیت سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے حوالے سے ’ذمہ داریوں کی یادداشت‘ پر دستخط کردیے، جس کے بعد پاکستان تنظیم کا مستقل رکن بن گیا۔ - [3]

9 جون 2017ء کو پاکستان اور بھارت کو تنظیم کی مکمل رکنیت مل گئی۔

باضابطہ نام

تنظیم کاری کی باضابطہ زبانیں چینی اور روسی ہیں انہی دو زبانوں میں تنظیم کا سرکاری نام ہے دیگر زبانوں میں ہندی و اردو شامل ہیں جو بالترتیب بھارت و پاکستان میں بولی جاتی ہیں:

چینی:

روسی:

  • سیریلیک: Шанхайская организация сотрудничества (ШОС)

اردو-ہندی:

رکنیت

رکن ریاستیں[4]

تاریخملک
26 اپریل 1996  چین
 قازقستان
 کرغیزستان
 روس
 تاجکستان
15 جون 2001  ازبکستان
9 جون 2017  پاکستان
 بھارت

مبصر ریاستیں[4]

شریک مکالمہ[4]

مہمان شرکا

تنظیمی ڈھانچا

سربراہان مملکت کی کونسل شنگھائی تعاون تنظیم میں سب سے بڑا فیصلہ سازی کا حصہ ہے۔ کونسل شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا انعقاد، رکن ممالک کے 'دار الحکومت شہروں میں سے کسی ایک میں، ہر سال منعقد کراتی ہے۔ کونسل جن موجودہ سربراہان مملکت پر مشتمل ہے:

اجلاس

فہرست

سربرہان مملکت
تاریخملکمقام
14 جون 2001  چینشنگھائی
7 جون 2002  روسسینٹ پیٹرز برگ
29 مئی 2003  روسماسکو
17 جون 2004  ازبکستانتاشقند
5 جولائی 2005  قازقستانآستانہ
15 جون 2006  چینشنگھائی
16 اگست 2007  کرغیزستانبشکیک
28 اگست 2008  تاجکستاندوشنبہ
15–16 جون 2009  روسیاکاترنبرگ
10–11 جون 2010  ازبکستانتاشقند[7]
14–15 جون 2011  قازقستانآستانہ[8]
6–7 جون 2012  چینبیجنگ
13 ستمبر 2013  کرغیزستانبشکیک
11–12 ستمبر 2014  تاجکستاندوشنبہ
9–10 جولائی 2015  روساوفا
23–24 جون 2016  ازبکستانتاشقند[9]
8–9 جون 2017  قازقستانآستانہ
سربراہان حکومت
تاریخملکمقام
14 ستمبر 2001  قازقستانالماتی
23 ستمبر 2003  چینبیجنگ
23 ستمبر 2004  کرغیزستانبشکیک
26 اکتوبر 2005  روسماسکو
15 ستمبر 2006  تاجکستاندوشنبہ
2 نومبر 2007  ازبکستانتاشقند
30 اکتوبر 2008  قازقستانآستانہ
14 اکتوبر 2009  چینبیجنگ[10]
25 نومبر 2010  تاجکستاندوشنبہ[11]
7 نومبر 2011  روسسینٹ پیٹرز برگ
5 دسمبر 2012  کرغیزستانبشکیک[12]
29 نومبر 2013  ازبکستانتاشقند
14–15 دسمبر 2014  قازقستانآستانہ
14–15 دسمبر 2015  چینژینگژو
2–3 نومبر 2016  کرغیزستانبشکیک

2024ء میں سربراہان مملکت

مزید دیکھیے

حوالہ جات

مزید پڑھیے

بیرونی روابط