طوارق

طوارق (انگریزی: Tuareg people / Twareg or Touareg) بربر نسل کے قبائل کا اتحاد ہے۔ یہ بنیادی طور پر صحرائے اعظم میں مقیم ہیں جو لیبیا کے جنوب مغرب سے جنوبی الجزائر، نائجر، مالی اور برکینا فاسو تک پھیلے ہوئے ہیں۔ [6]یہ روایتی طور پر خانہ بدوش اور مویشی پالتے ہیں۔ یہ چھوٹے گروہ کی صورت میں شمالی نائیجیریا میں بھی پائے جاتے ہیں۔ [7]

طوارق
Tuareg
Imuhăɣ/Imašăɣăn/Imajăɣăn
ⵎⵂⵗ/ⵎⵛⵗⵏ/ⵎ‌ⵊⵗⵏ
کل آبادی
ت 4.0 ملین
گنجان آبادی والے علاقے
 نائجر2,596,634 (11% اس کی کل آبادی کا)[1]
 مالی704,814 (3.5% اس کی کل آبادی کا)[2]
 برکینا فاسو406,271 (1.9% اس کی کل آبادی کا)[3]
 الجزائر150,000 (0.36% اس کی کل آبادی کا)
 لیبیا100,000 (خانہ بدوش، 1.5% اس کی کل آبادی کا)[4]
 نائجیریا30,000 (0.015% اس کی کل آبادی کا)[5]
زبانیں
Tuareg languages (Tafaghist، Tamahaq، Tamasheq، Tamajeq، Tawellemmet)، مغربی عربی، فرانسیسی زبان، حسانی عربی
مذہب
اہل سنت
متعلقہ نسلی گروہ
دیگر بربر، ہاؤسا

طوارق لوگ طوارق زبانیں بولتے ہیں جو افرو۔ایشیائی زبانوں کے لسانی خاندان کی بربر شاخ سے تعلق رکھتی ہیں۔طوارق لوگوں کو "نیلے لوگ" بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ روایتی طور پر نیل سے رنگے کپڑے پہنتے ہیں جو ان کی جلد پر بھی داغ ڈالتا ہے۔ [8][9]اس نیم خانہ بدوش مسلمان لوگوں کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ شمالی افریقا کے بربر باشندے ہیں۔ [10]طوارق نسلی گروہوں کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ شمالی افریقا اور ملحقہ ساحلی علاقے میں اسلام کے پھیلاؤ میں تاریخی طور پر اثر انداز رہے ہیں۔ [11]

حوالہ جات