عجیب واقعات

عجیب واقعات (انگریزی عنوان: Stranger Things) ایک امریکی سائنس فکشن دہشت ناک ویب ٹیلی ویژن سیریز ہے جسے ڈفر برادران کی تخلیق، تحریر اور ہدایات دی ہیں۔ یہ سیریز Netflix پر نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ ڈفر برادران، شان لیوی اور ڈین کوہن اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔ سیریز کے پہلے سیزن میں وینونا رائیڈر ، ڈیوڈ ہاربر ، فن ولفارڈ ، ملی بوبی براؤن ، گیٹ مارتاززو ، کیلب مک لافلن ، نتالیا ڈائر ، چارلی ہیٹن ، کارا بیونو اور میتھیو موڈین جلوہ گر ہوئے، جبکہ نواہ شنیپ اور جو کیری کا ہلکا پھلکا کردار رہا۔ دوسرے سیزن میں یہ دونوں کردار بھی مستقل ہو گئے جبکہ سیڈی سنک ، ڈیک مونٹگمری ، شین آسٹن اور پال رائزر کا اضافہ ہوا؛ اور تیسرے سیزن میں مایا ہاک نے بھی شمولیت اختیار کی۔

عجیب واقعات
نوعیت
تخلیق کاردی ڈفر برادرز
نمایاں اداکار
  • وینونا رائیڈر
  • ڈیوڈ ہاربر
  • فن وولف ہارڈ
  • میلی بوبی براؤن
  • گیٹن ماتاریزو
  • کیلب مک لافلن
  • نتالیا ڈائر
  • چارلی ہیٹن
  • کارا بیونو
  • میتھیو موڈین
  • نواہ شنیپ
  • سیڈی سنک
  • جو کیری
  • ڈیکری مونٹگومری
  • شین آسٹن
  • پال رائزر
موسیقار
  • کائلی ڈکشن
  • مائیکل اسٹین
نشرریاست ہائے متحدہ
زبانانگریزی
تعدادِ دور2
اقساط17 (اقساط کی فہرست)
تیاری
عملی پیشکش
  • کارل گجڈوسک
  • سنڈی ہولینڈ
  • برائن رائٹ
  • میٹ تھیونل
  • شان لیوی
  • ڈین کوہن
  • دی ڈفر برادرز
  • آئن پیٹرسن
  • شینن سینگ
مقامجیکسن، جارجیا
عکس نگاری
  • ٹم آئیوز
  • ٹوڈ کیمبل
دورانیہ42–62 منٹ
پروڈکشن ادارہ
  • 21 لیپس انٹرٹینمنٹ
  • مونکی میساکر
تقسیم کارنیٹ فلکس
نشریات
چینلنیٹ فلکس
تصویری قسم
  • 4K (الٹرا HD)
  • ہائی ڈائنامک رینج
صوتی قسمڈولبی ڈیجیٹل 5.1
 – تاحال
بیرونی روابط
ویب سائٹ

1980ء کی دہائی میں، افسانوی شہر ہاکنز، انڈیانا کے ایک خیالی قصبے کا منظر پیش کرنے والی اس سیریز کا پہلا سیزن ایک نوجوان لڑکے کی گمشدگی اور قصبے میں ہونے والے مافوق الفطرت واقعات کی تحقیقات پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس میں غیر معمولی دماغی صلاحیتوں کی حامل ایک لڑکی بھی شامل ہے جو گمشدہ لڑکے کی تلاش میں اُس کے دوستوں کی مدد کرتی ہے۔ Stranger Things 2 کے عنوان سے دوسرا سیزن ایک سال بعد کی کہانی بیان کرتا ہے جس میں کردار اپنی معمول کی زندگیوں میں لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں مگر انھیں پہلے سیزن میں پیش آنے والے واقعات کے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Stranger Things 3 کے عنوان سے تیسرا سیزن، 1985ء کے وسط کی کہانی پر مشتمل ہے۔

بیرونی روابط