فتنۂ ارتداد کی جنگیں

محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے آخری ایام میں نجد میں مسیلمہ کذاب اور یمن میں اسود عنسی نے نبوت کا دعوی کر دیا تھا۔ اس کے بعد اور کئی لوگوں نے نبوت کا دعوی کیا اور ان کے بہت سے پیروکار بھی اکٹھے ہو گئے۔ بعض لوگوں نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا۔ ابوبکر صدیق کی زیر قیادت مسلمانوں نے ان تمام مرتدین سے جنگ کی اور ایک سال کی جنگ کے بعد ان سب پر قابو پایا۔ ان جنگوں کو فتنۂ ارتداد کی جنگیں کہا جاتا ہے۔

فتنۂ ارتدار کی جنگیں
عربی: حُرُوبُ الرِّدَّةِ
سلسلہ اسلامی فتوحات

خارطة تُظهرُ أبرز المعارك التي وقعت أثناء حُرُوب الرَّدة بين المُسلمين والقبائل العربيَّة المُرتدَّة عن الإسلام ومعهم مُدعي النُبوَّة.
تاریخ1112ھ \ 632ء633ء
مقامجزیرہ نما عرب
نتیجہمسلمانوں کی فتح اور جزیرہ نما عرب کے پورے علاقے پر دوبارہ حکمرانی حاصل ہوئی
مُحارِب
 خلافت راشدہمرتد عرب قبائل
کمان دار اور رہنما
شریک دستے
أحد عشر (11) لواءرجال القبائل المُرتدَّة

جنگیں

شمارامیر لشکرلشکر کی سمت
1خالد بن ولیدان کو بزاجہ کی طرف بھیجا گیا جہاں طلحہ بن خویلد اسدی موجود تھا۔ پھر وہ بطاح گئے جہاں مالک بن نویرہ کی سرکوبی مقصود تھی۔ پھر یمامہ گئے جہاں مسیلمہ کذاب کا مرکز تھا۔
2عکرمہ بن ابی جہلپہلے یمامہ کی طرف مسیلمہ کذاب کے مقابلے کے لیے گئے۔ ان کو احتیاطا بھیجا گیا تھا تا کہ یمامہ میں بڑی جنگ کے لیے تیاری کی جا سکے۔ اصل معرکہ خالد بن ولید کے ذے تھا۔ عکرمہ کے ساتھ دو ہزار جنگجو تھے۔ پھر یمامہ کی طرف گئے جہاں ذوالتاج لقیط بن مالک ازدی کی سرکوبی مقصود تھی۔
3عمرو ابن عاصیہ تبوک اور دومۃ الجندل گئے، جہاں قضاعہ، ودیعہ اور حارٹ کے قبائل تھے۔
4شرجیل بن حسنہیہ عکرمہ کے بعد احتیاطا یمامہ بھیجے گئے تا کہ مسیلمہ کذاب سے فیصلہ کن لڑائی لڑی جا سکے۔ پھر وہ حضرموت گئے۔
5خالد بن سعیدانھیں شامی سرحد پر حمقتین کی طرف بھیجا گيا۔
6طریفہ بن حاجزانھیں مکہ اور مدینہ کے مشرق میں ہوازن اور بنو سلیم کی سرکوبی کے لیے بھیجا گیا۔
7علاء بن حضرمیانھیں بحرین کی طرف بھیجا گیا جہاں مغرور منذر بن نعمان بن منذر کی سرکوبی مقصود تھی۔
8حذیفہ بن محصن قلعانیان کو عمان میں ذوالتاج لقیط بن مالک ازدی کی طرف بھیجا گیا، پھر وہ مہرہ، حضرموت اور یمن گئے۔
9عرفجہ بن ہرثمہ بارقیان کو پہلے عمان پھر مہرہ، حضرموت اور یمن بھیجا گيا۔
10مہاجر بن ابی امیہان کو یمن بھیجا گیا جہاں اسود عنسی کے کچھ حامی باقی تھے۔ پھر انھیں کندہ اور حضرموت کی طرف بھیجا گيا۔
11سوید بن مقرن مزنیانھیں تہامہ اور بحر احمر کے ساحل کی طرف بھیجا گیا۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط

  • Fred McGraw Donner: ابتدائی اسلامی فتوحات۔ پرنسٹن یونیورسٹی پریس، 1986.ISBN 0-691-05327-8
  • Elias S. Shoufani: ارتداد اور عرب کے مسلمان فتح۔ ٹورنٹو، 1973۔ ISBN 0-8020-1915-3
  • Meir J. Kister: مسیلمہ کے خلاف جدوجہد اور یمامہ کی فتح۔ بہ: یروشلم اسٹڈیز ان عربک اینڈ اسلام۔ 27 (2002)
  • Ella Landau-Tasseron: ارتداد میں طے کی شرکت۔ بہ: عربی اور اسلام میں یروشلم سٹڈیز, 5 (1984)