لی شین لونگ

لی شین لونگ (چینی: 李显龙؛ تمل: லீ சியன் லூங்؛ پیدائش 10 فروری 1952) ایک سنگاپوری سیاست دان جو 2004ء سے ملک کے تیسرے اور موجودہ وزیر اعظم ہیں۔ جب سابق وزیر اعظم گو چوک تونگ نے سینئر منسٹر بننے کے لیے پارٹی لیڈر کا عہدہ چھوڑ دیا تو لی نے پیپلز پارٹی ایکشن (پی اے پی) کی قیادت سنبھال لی۔ پھر لی کی سربراہی میں جماعت کو 2006ء، 2011ء اور 2015ء کے عام انتخابات میں فتح حاصل ہوئی۔ ان کی وزارت عظمیٰ کی موجودہ مدت سنگاپور کے تیرہویں پارلیمان کے آغاز کے بعد 15 جنوری 2016ء کو شروع ہوئی۔ لی سنگاپور کے پہلے وزیر اعظم لی کوان یئو کے سب سے بڑے صاحبزادے ہیں۔

لی شین لونگ
(چینی میں: 李显龙 ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
رکن پارلیمان سنگاپور   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
22 دسمبر 1984  – 31 اگست 1991 
رکن پارلیمان سنگاپور [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
31 اگست 1991 
وزیراعظم سنگاپور [2] (3  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
12 اگست 2004 
گو چوک تونگ  
 
معلومات شخصیت
پیدائش10 فروری 1952ء (72 سال)[3][4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سنگاپور   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعتپیپلز ایکشن پارٹی (1984–)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہہو چنگ (1985–)[6]  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدلی کوان یئو [7]  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہکوا گیوک چو [7]  ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
لی شین یانگ ،  لی وے لنگ   ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمیجامعہ کیمبرج
ریاستہائے متحدہ آرمی کمانڈ اینڈ جنرل اسٹاف کالج
جون ایف کینیڈذی سرکاری اسکول
ٹرینٹی کالج، کیمبرج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہسیاست دان ،  فوجی افسر ،  ریاضی دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
عہدہجرنیل   ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
اولمپک آرڈر   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پس منظر

لی شین لونگ 10 فروری 1952ء کو لی کوان یئو اور ان کی بیوی کوا گیوک چو کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کی پردادی چوا چم نیو ایک چینی الاصل خاتون تھی اور ان کی والدہ کے آباو اجداد بھی شیامین، فوجیان، چین سے آئے تھے۔[8][9] لی کوان یئو کی سوانح حیات کے مطابق چھوٹے لی پانچ سال کی عمر میں جوی رسم الخط سیکھ چکے تھے اور انھیں ہمیشہ سے سنگاپور کے امور میں دلچسپی تھی۔

تعلیم

لی نے ابتدائی تعلیم ننیانگ پرائمری اسکول سے اور ثانوی تعلیم کیتھولک ہائی اسکول، سنگاپور سے حاصل کی اس کے بعد مزید تعلیم نیشنل جونیئر کالج سے حاصل کی، یہیں سے انھوں نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہو وی لونگ سے کلاری نٹ (clarinet) بجانا سیکھی۔ سنہ 1971ء میں انھیں پبلک سروس کمیشن نے صدارتی وظیفہ اور سنگاپور مسلح افواج سمندرپار وظیفہ دیا تاکہ وہ ٹرینیٹی کالج، کیمبرج سے ریاضی کی تعلیم پڑھ سکیں۔ وہ سنہ 1973ء میں سینئر رینگلر تھے،[10][11] اور سنہ 1974ء میں ریاضی میں بیچلر آف آرٹس اور کیمبرج یونیورسٹی سے ہی کمپیوٹر سائنس میں ڈپلوما کیا۔ سنہ 1980ء میں جان ایف کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ، ہارورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی تعلیم حاصل کی۔

حوالہ جات