کرسچن وولف

کرسچن ولہم والٹر وولف (پیدائش 19 جون 1959) جرمن سیاست دان اور وکیل ہیں۔ انھوں نے 2010 سے 2012 تک جرمن صدر کا عہدہ سنبھالا۔ آپ کرسچن ڈیموکریٹک اتحاد کے کارکن ہیں اور 2003 سے 2010 تک لوئر سیکسونی کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔[6] انھیں 30 جون 2010 کو ہوئے صدارتی انتخاب میں جرمنی کا صدر چنا گیا، اپنے مد مخالف جواشم گاک کو ہرا کر انھوں نے فوراً دفتر سنبھال لیا[7] تاہم وہ 2 جولائی تک حلف نہیں اٹھا سکے۔[8]

کرسچن وولف
(جرمنی میں: Christian Wulff ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تفصیل=
تفصیل=

صدر جرمنی
مدت منصب
30 جون 2010ء – 17 فروری 2012
ہورسٹ کوہلر
جواشم گاک
وزیر اعظم لوئر سیکسونی
مدت منصب
4 مارچ 2003ء – 10 اکتوبر 2010ء
سگمر گیبرئیل
ڈیوڈ میک ایلسٹر
معلومات شخصیت
پیدائشی نام(جرمنی میں: Christian Wilhelm Walter Wulff ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش19 جون 1959ء (65 سال)[1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اوسنابرک [5]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت جرمنی   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہبرومن کیتھولک
جماعتکرسچن ڈیموکریٹک یونین آف جرمنی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاداینالینا
لائینس
عملی زندگی
پیشہسیاست دان ،  وکیل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبانجرمن   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانجرمن   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
ویب سائٹ
ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

17 فروری 2012 کو وولف نے صدر کی کرسی سے استعفٰی دے دیا۔ ان پر لوئر سیکسونی کے وزیر اعظم ہونے کے دور میں بدعنوانی کا الزام ہے۔[9]

ابتدائی زندگی اور تعلیم

کرسچن وولف اوسنابرک میں پیدا ہوئے، آپ کا مذہب رومن کیتھولک ہے۔ آپ ہیئنرک لبکے (1959-1969) کے بعد پہلے رومن کیتھولک ہیں جو جرمنی کے صدر بنے۔[10] والد کے گھر چھوڑ دینے کے بعد ان کی والدہ نے ان کی پرورش کی۔ اپنی ماں کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی سخت ہونے کی بیماری (Multiple Sclerosis) کے بعد انھوں نے کم عمری میں ہی اپنی کی ذمہ داری سنبھال لی۔[11] اوسنابرک میں ثانوی تعلیم Abitur (جرمن تعلیمی قابلیت) مکمل کرکے آپ نے جامعہ اوسنابرک سے قانون کی تعلیم حاصل کی اور معاشیات میں مہارت حاصل کی۔ آپ نے 1975 میں کرسچن ڈیموکریٹک جماعت میں شمولیت اختیار کی۔

ذاتی زندگی

آپ کی شادی مارچ 1988 میں ہوئی اپنی کالج کی دوست کرسٹیان ووگٹ پیدائش 1961 سے ہوئی، آپ نے اوسنابرک میں قانوں کی تعلیم ساتھ حاصل کی۔، 1993 میں آپ کی بیٹی اینالینا کی پیدائش ہوئی۔ جون 2006 میں وولف نے اپنی طلاق کا اعلان کر دیا۔ اس کی بعد 21 مارچ 2008 کو ایک چھوٹی سی تقریب میں ان کی شادی بیٹینا کورنر[12] پیدائش 1973 سے ہوئی۔ اس شادی سے پہلے بھی بیٹینا کا ایک بیٹا ہے۔ 12 مئی 2008 کو ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ .[8]

حوالہ جات