بطلیموس

یونانی النسل مصری ماہر فلکیات، محقق اور منجم

بطلیموس (Ptolemy) دوسری صدی عیسوی کا مشہور یونانی ماہر فلکیات، جغرافیہ دان اور ریاضی دان۔ اسکندریہ مصر میں پیدا ہوا۔ اس نے نظام شمسی کا زمین مرکزی (Earth-centered) نظریہ پیش کیا۔ اس موضوع پر اُس کی کتا ب ’’المجستی‘‘ بہت مشہور ہے۔ جو تیرہ جلدوں یا مقالات پر مشتمل ہے۔ اور جس کا موضوع فلکیات ہے۔ پہلے دو تمہیدی مقالوں میں فلکیات کے مبادیات اور ریاضی کے طریقوں کی شرح کی گئی ہے۔ مقالہ سوم میں ایک سال کے طول اور سورج کی حرکت پر بحث کی گئی ہے۔ مقالہ چہارم مہینوں کے طول اور چاند کے گھٹنے بڑھنے پر ہے۔ مقالہ پنجم میں سورج، چاند اور زمین کا قطر، ان کے ابعداد اور سورج کے فاصلے کا بیان ہے۔ ’’المجستی‘‘ فلکیات کا، جس حد تک یہ علم 150ء کے قریب انسان کی دسترس میں تھا اس کا مفصل جائزہ ہے۔

بطلیموس
(قدیم یونانی میں: Κλαύδιος Πτολεμαῖος ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام(قدیم یونانی میں: Κλαύδιος Πτολεμαῖος ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائشسنہ 100ء [1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفاتسنہ 170ء (69–70 سال)[5][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اسکندریہ [6]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائشاسکندریہ   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریتقدیم روم   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہریاضی دان [7]،  جغرافیہ دان [7]،  ماہر فلکیات [7]،  منجم ،  موسیقی کا نظریہ ساز ،  فلسفی ،  ماہر موسیقیات ،  مصنف [8]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانقدیم یونانی [9][10]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عملفلکیات ،  نجوم ،  ریاضی ،  میکانیات ،  بصریات ،  جغرافیہ ،  موسیقی کا نظریہ ساز ،  نظریہ موسیقی   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمتکتب خانہ اسکندریہ   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاںالمجسطی ،  جغرافیہ ،  ربع   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثرارسطو   ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بطلیموس

اس میں بطلیموس نے اپنا فلکیاتی نظام قائم کیا جو ڈیڑہ ہزار سال تک صحیح سمجھا جاتا رہا۔ علمی دنیا میں یہ ’’بطلیموسی نظام‘‘ کے نام سے مشہور ہے جس کے مطابق زمین ساکت اور قائم ہے اور سورج، چاند اور دیگر سیارے اس کے گرد گھومتے ہیں۔ 1400ء میں پولینڈ کے ماہر فلکیات کو پرنیکس، گلیلیو اور کپلر کی تحقیقات نے اس نظریے کو غلط ثابت کر دیا اب ساری دنیا میں کوئی اس کو ماننے والانہیں۔ بطلموس کی ایک اورعظیم تصنیف ’’ جغرافیۂ بطلیموس ‘‘ 8 جلدوں میں ہے۔ اس کتاب کی بھی قریب قریب وہی وقعت ہے جو المجستی کی۔ جس طرح المجستی پورے حسابی فلکیات پر حاوی ہے اسی طرح جغرافیہ بھی پورے حسابی یا ہندسی جغرافیے کا احاطہ کرتا ہے۔ اور اس نے علم جغرافیہ پر ایسا ہی گہرا اثر ڈالا ہے۔ جیسا المجستی نے فلکیات پر ۔

مزید دیکھیے

بیرونی روابط