بین الاقوامی تنظیم برائے معیاریت

بین الاقوامی تنظیم برائے معیاریت یا آئیسو (انگریزی:International Organization for Standardization) ایک غیر حکومتی تنظیم ہے جس کا کام دنیا میں مختلف اشیاء یا ناموں کو معیاری بنانا ہے۔

بین الاقوامی تنظیم برائے معیاریت

 

مخففآئیسو
صدر دفترجنیوا، سویٹزرلینڈ
تاریخ تاسیس23 فروری 1947
قسمغیر سرکاری تنظیم
مقاصدبین الاقوامی معیاریت
تنظیمی زبانانگریزی [1]
فرانسیسی [1]
روسی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد ارکان
باضابطہ ویب سائٹwww.iso.org

مقصد

اس تنظیم کا مقصد معیاری بنانا ہے یعنی مثال کے طور پر پاکستان کا نام پاکستان ہے، ہر کوئی اس کو ظاہر کرنے کے لیے اپنے پسندیدہ الفاظ کا استعمال کرے گا مثلا کوئی کہے گا کہ پی-اے سے مراد پاکستان ہے، کوئی کہے گا کہ پی-کے سے پاکستان کو ظاہر کیا جائے، کوئی کہے گا کہ پی-ایس سے پاکستان کو ظاہر کیا جائے۔ اسی طرح کے کنفیوژن کو ختم کرنے کے لیے یہ تنظیم بنائی گئی ہے۔ اس کا کام ہے ہر چیز کو مناسب نام دینا اور ہر چیز کا ایک معیار مقرر کرنا۔ لہذا اس تنظیم نے پاکستان کے لیے پی-کے کے الفاظ متعین کیے ہیں جو پاکستان کو ظاہر کرتا ہے۔ آپ اکثر ویب گاہ کے آخر میں ڈاٹ کام کے بعد .pk دیکھتے ہیں اس سے مراد پاکستان ہوتا ہے۔ اسی طرح اردو زبان کے لیے ur اور پشتو کے لیے ps، پنجابی کے لیے pa ،وغیرہ متعین کی گئے ہیں۔ مزید یہ کہ آپ ویکیپیڈیا کا ویب گاہ دیکھ لیجئے جو اردو میں ہے اس کے ابتدائیییی میں ur آتا ہے، جو عربی میں ہے اس کے ابتدائیییی میں ar آتا ہے،ان سب ناموں کا تعین کرنا اسی تنظیم کا کام ہے۔ ہر شعبے کو الگ الگ کوڈ دیا گیا ہے جیسے زبانوں کے لئےISO-639 رکھا گیا ہے، پھر ISO-639 کے اندر بھی گروپ بنائے گئے ہیں جیسے ISO-639-1،ISO-639-2 اور ISO-639-3۔ ناصرف ممالک ،زبانیں،شہر ،تنظیمیں، انتظامیے بلکہ دنیا کے ہر چیز اور اس کے نام کو یہ تنظیم معیاری بناتا ہے۔

چند آئسو کوڈز کا فہرست

زبانیں

زبانوں کے لیے آئسو-639 کوڈ ہے۔

زبانISO-639-1ISO-639-2ISO-639-3
اردوururdurd
ہندیhihinhin
عربیararaara
پشتوpspuspus
بلوچیblbalBal

ممالک

ممالک کے لیے آئسو-3611 کوڈ ہے۔ چند ممالک کے کوڈ یہ ہیں:

ملکISO-3611
پاکستانPK
افغانستانAF
بھارتIn
بنگلہ دیشBn
سعودی عربSA
متحدہ عرب اماراتAE

حوالہ جات