جنوب مشرقی ایشیا

جنوب مشرقی ایشیا (south-eastern asia) یا شرق الہند براعظم ایشیا کا ایک خطہ ہے جو ان ممالک پر مشتمل ہے جو جغرافیائی طور پر چین کے جنوب، بھارت کے مشرق اور آسٹریلیا کے شمال میں واقع ہیں۔ یہ علاقہ مختلف پرتوں کے درمیان واقع ہے اس لیے زلزلے اور آتش فشانوں کے پھٹنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

جنوب مشرقی ایشیا
  غرب الہند (ویسٹ انڈیز)
  ممالک بعض اوقات ویسٹ انڈیز میں شامل
  شرق الہند (ایسٹ انڈیز)

جنوب مشرقی ایشیا دراصل دو جغرافیائی خطوں پر مشتمل ہے جن میں برعظيم ایشیا پر واقع علاقہ اور مشرق اور جنوب مشرق کی جانب جزائر اور مجمع الجزائر شامل ہیں۔ برعظیم ایشیا کا حصہ کمبوڈیا، لاؤس، میانمار، تھائی لینڈ اور ویت نام پر مشتمل ہے۔ دوسرا علاقہ برونائی، مشرقی تیمور، انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن اور سنگا پور پر مشتمل ہے۔

عام طور پر جنوب مشرقی ایشیا مندرجہ ذیل ممالک پر مشتمل خطے کو کہا جاتا ہے:

ریاسترقبہ
(کلومیٹر2)[1]
آبادی
(2014)[1]
کثافت
(/کلومیٹر2)
خام ملکی پیداوار (برائے نام),
USD (2016)[1]
خام ملکی پیداوار (برائے نام)
فی کس،
USD (2016)[1]
انسانی ترقیاتی اشاریہ (2013)[2]دار الحکومت
 برونائی دارالسلام5,765453,0007817,105,000,000$37,7590.852بندر سری بگاوان
 کمبوڈیا181,03515,561,0008517,291,000,000$1,1110.584پنوم پن
 مشرقی تیمور14,8741,172,000754,382,000,000$3,239 [3]0.620دیلی
 انڈونیشیا1,904,569251,490,000132895,677,000,000[4]$3,511 [4]0.684جکارتا
 لاؤس236,8006,557,0003011,206,000,000$1,7090.569وینتیان
 ملائیشیا329,84730,034,00091367,712,000,000$13,123[5]0.773کوالالمپور*
 میانمار676,00051,419,0009863,881,000,000$1,419[6]0.524نیپیداو
 فلپائن342,353101,649,000338369,188,000,000[7]$3,568[7]0.668منیلا
 سنگاپور7245,554,0007,671289,086,000,000$52,0490.901سنگاپور (شہر ریاست)
 تھائی لینڈ513,12065,236,000127437,344,000,000$5,697[6]0.722بینکاک
 ویت نام331,21092,571,000279187,848,000,000$2,370[8]0.638ہنوئی

مندرجہ بالا تمام ممالک (مشرقی تیمور کے علاوہ) جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے رکن ہیں۔ یہ علاقہ پہلے شرق الہند کہلاتا تھا۔

== مزید دیکھیے ==* ایشیا کے خطے# شمالی ایشیا# وسط ایشیا# مغربی ایشیا# جنوبی ایشیا# مشرقی ایشیا# جنوب مشرقی ایشیا

حوالہ جات