پال ایلن

امریکی کاروباری شخصیت

پال ایلن گارڈنر ایک امریکی کاروباری شخصیت، سرمایہ کار اور مخیر تھے۔ انھوں نے 1975ء میں بل گیٹس کے ساتھ مل کر مائیکروسافٹ قائم کیا تھا۔ وفات کے وقت اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ وہ دنیا 46ویں امیر ترین شخص ہیں جن کی کل دولت $20.3 بلین ہے[13][14] جن میں سے مائیکروسافٹ کے 100 ملین شیئرز بھی شامل ہیں۔[15]

پال ایلن
(انگریزی میں: Paul Allen ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام(انگریزی میں: Paul Gardner Allen ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش21 جنوری 1953ء [1][2][3][4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سیاٹل [2]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات15 اکتوبر 2018ء (65 سال)[6][2][4]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سیاٹل [7][2]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفاتطبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائشمرسر جزیرہ، واشنگٹن   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنامریکی اکادمی برائے سائنس و فنون   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمیواشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی
ہارورڈ یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہموجد ،  کمپیوٹر سائنس دان ،  فلم ساز ،  موسیقار [2]،  کارجو ،  کاروباری شخصیت ،  میوزک پروڈیوسر ،  نغمہ ساز ،  آرٹ کولکٹر [8]،  ٹی وی پروڈیوسر ،  پروگرامر [9]،  انسان دوست [9][10]،  سرمایہ کار [10]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانانگریزی [11]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عملکمپیوٹر پروگرامنگ [12]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمتمائیکروسافٹ   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیلامریکی فٹ بال   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
فیلو آف امریکن اکیڈمی آف آرٹ اینڈ سائنسز   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پال ولکن انکارپوریشن (Vulcan Inc) کے بانی اور چیئرمین[16] تھے۔ پال ٹیکنالوجی اور میڈیا کمپنیوں، سائنسی تحقیق، جائداد کی خرید و فروخت، نجی خلائی پرواز سٹّا بازوں اور دیگر کمپنیوں میں کئی بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکے تھے۔ وہ دو پیشہ ور کھیلوں کی ٹیموں کے مالک تھے: نیشنل فٹبال لیگ کی سیاٹل سی ہاکس اور نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی پورٹ لینڈ ٹریل بلیزرز اور سیاٹل ساؤنڈرز ایف سی کے بانیان میں سے ایک تھے۔

وہ ایلن انسٹی ٹیوٹ فار برین سائنس،[17] انسٹی ٹیوٹ فار آرٹیفشل انٹیلی جنس،[18] انسٹی ٹیوٹ فار سیل سائنس[19] اور اسٹریٹولانچ سسٹم کے بھی بانی تھی۔ انھوں نے تعلیم، جنگلی حیات، ماحولیاتی تحفظ، فنون، صحت کی دیکھ بھال، عوامی خدمات کے لیے $2 بلین سے زیادہ پیسے عطیہ کیے تھے۔ انھوں نے بے شمار انعامات اور اعزازات حاصل کیے اور 2007ء و 2008ء میں ”ٹائم“ جریدے نے ان کو اپنی 100 انتہائی متاثر کن شخصیات کی فہرست میں بھی شامل کیا تھا۔

وفات

پال ایلن کا انتقال 15 اکتوبر 2018ء کو ان کے آبائی شہر سیاٹل میں خون کے سرطان کی ایک قسم نان ہاجکنز لیمفومیا (non-Hodgkin's lymphoma) کے باعث ہوا۔ ان کی عمر 65 برس تھی۔[20][21][22]

حوالہ جات