چائے

چائے کی تاریخ2737 قبل مسیح میں چین کا بادشاہ شین ننگ ایک درخت کے نیچے بیٹھا تھا کہ اسکاملازم اس کے لیے پینے کا پانی {گرم کرکے} کرلایا، اچانک اس درخت سے کچھ پتّیاں اس کھولے ہوئے پانی میں گریں اور پانی کا رنگ تبدیل ہو گیا، بادشاہ بہت حیران ہوا، اس نے وہ پانی پیا تو اسے فرحت اور تازگی محسوس ہوئی۔ اور اس کے منہ سے "چھا" نکلا غالباً وہ حیران ہو گیا تھا کہ یہ کیا ہے؟؟ اور اس نے اس درخت کا نام ہی "چھا" رکھ دیا جو بگڑ کر چاء ہو گیا اور اب چائے کہلاتا ہے۔ وہ ماہرِنباتات بھی تھا لہٰذااس نے وقتاً فوقتاً کھولے ہوئے پانی میں چائے کا پتّا ملا کر پینا شروع کر دیا۔

عام چائے اور کیتلی
چائے ایک کپ میں ــ
دودھ والی چائے
لیمو والی چائے

چائے دنیا کا پسندیدہ مشروب ہے۔ یہ چائے کے پودے کی پتیوں کو چند منٹ گرم پانی میں ابالنے سے تیار ہوتی ہے۔ پھر اس میں ضرورت اور خواہش کے مطابق چینی اور دودھ ملاتے ہیں چائے میں کیفین کی موجودگی پینے والے کو تروتازہ کر دیتی ہے۔ چائے اور اس کی انگریزی "ٹی" (Tea)، دونوں چینی زبان کے الفاظ ہیں۔ چائے کے پودے کا اصل وطن مشرقی چین، جنوب مشرقی چین، میانمار اور آسام (بھارت) شامل ہیں۔

کالی چائے

چائے کی اقسام

  • سفید چائے
  • پیلی چائے
  • ہری چائے
  • اولانگ
  • کالی چائے
  • کشمیری چائے
  • الائچی والی چاۓ
چائے کے پتے

5

چائے کی پیداوار

2003ء میں دنیا میں چائے کی پیداوار 3.15 ملین ٹن سالانہ تھی۔ سب سے زیادہ کاشتکار ملک بھارت تھا، چین دوسرے، کینیا تیسرے اور سری لنکا چوتھے مقام پر تھے۔

2017 کی پیداواری فیصد
  چائے کی پیداوار نہیں قابل ذکر مقدار
   5%. سے کم
   5 تا 10%.
   10% سے زیادہ
نمبرشمارملک[1]2008200920102011
1چین1,274,9841,375,7801,467,4671,640,310
2بھارت987,000972,700991,180966,733
3کینیا345,800314,100399,000377,912
4سری لنکا318,700290,000282,300327,500
5ترکی198,046198,601235,000221,600
6ویتنام173,500185,700198,466206,600
7ایران165,717165,717165,717162,517
8انڈونیشیا150,851146,440150,000142,400
9ارجنٹائن80,14271,71588,57496,572
10جاپان96,50086,00085,00082,100
کلدنیا4,211,3974,242,2804,518,0604,579,950

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط