الیاس بن مضر

بنو عدنان میں الیاس وہ برگزیدہ شخصیت ہیں جو رسول اللہ کے سترھویں پشت پر جد امجد ہیں۔


الیاس بن مضر
معلومات شخصیت
اولادمدرکہ بن الیاس   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدمضر بن نزار بن معد بن عدنان
والدہرباب بنت حیدہ

تعارف

الیاس بن مضر کا نام حبیب[1] اور کنیت ابو عمرو تھی۔ آپ کے والد کا نام مضر اور والدہ کا نام رباب بنت حیدہ تھا۔ [2]آپ کا سلسلہ نسب کچھ یوں ہے۔

الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان

الیاس رسول اللہ کے سترہویں پشت پر جد امجد ہیں۔ آپ تک رسول اللہ کا شجرہ نسب کچھ یوں ہے۔

محمد ﷺ بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فھر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس[3]

سیرت

الیاس دین ابراہیمی کے سچے پیروکار تھے۔ آپ کی تبلیغ کی وجہ سے بہت سے لوگ بدعت چھوڑ کر اصل دین ابراہیم کی طرف واپس آ گِئے۔ عربوں کے ہاں آپ کا بڑا مقام تھا۔ لوگ آپ کو لقمان حکیم کی طرح ایک دانا آدمی سمجھتے تھے۔ الیاس پہلے شخص تھے جس نے حج کے موقع پر اونٹوں کی قربانی دی۔ مقام ابراہیم طوفان کی وجہ سے گم ہو گیا تو آپ نے تلاش کر کے اس کو اپنی اصل جگہ رکھ دیا۔

اولاد

الیاس کے تین بیٹے تھے۔

  1. مدرکہ
  2. طابخہ
  3. قمعہ [4]

حوالہ جات