مرہ بن کعب

مرہ رسول اللہ کے ساتویں پشت پر جد امجد ہیں۔ آپ تمام عرب کے سردار تھے۔


مرہ بن کعب
(عربی میں: مرة بن كعب ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائشسنہ 22ء (عمر 2001–2002 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریتقریش   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہاسماء بنت سعد بن عدی، ہند بنت سریر بن ثعبلہ
اولادکلاب بن مرہ [1]  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدکعب بن لوی
والدہمخشیۃ بنت شیبان بن محارب،

تعارف

آپ کا نام مرہ اور کنیت ابو یقظہ تھی۔ آپ کے والد کا نام کعب بن لوی اور والدہ کا نام مخشیۃ بنت شیبان بن محارب تھا۔ [2]

آپ کا سلسلہ نسب کچھ یوں ہےمرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان

مرہ رسول اللہ کے ساتویں پشت پر جد امجد ہیں۔ آپ تک رسول اللہ کا شجرہ نسب کچھ یوں ہے۔محمد ﷺ بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ [3]

سیرت

کعب بن لوی کی وفات کے بعد مرہ تمام عرب قبائل کے سردار منتخب ہوئے تھے۔ آپ نے عرفات کے قریب ایک کنواں کھودا جو لوگوں کی پیاس بجھاتا تھا۔ [4]

ازواج و اولاد

مرہ بن کعب کی دو بیویاں ہند بنت سریر بن ثعبلہ اور اسماء بنت سعد بن عدی تھیں۔ آپ کے بیٹے ہند سے کلاب اور اسماء سے تمیم اور عدی تھے۔ آپ کے بیٹوں کے نام درج ذیل ہیں۔

  1. کلاب
  2. تمیم
  3. عدی

مرہ کے بیٹے تمیم کی نسل سے خلیفہ اول ابوبکر صدیق تھے۔ [5]

حوالہ جات

حوالہ جات