مدرکہ بن الیاس

مدرکہ بنو عدنان میں وہ برزگ شخصیت ہیں جو رسول اللہ کے آبا و اجداد میں شامل ہیں۔


مدرکہ بن الیاس
معلومات شخصیت
پیدائشی نامعمرو
زوجہسلمی بنت اسد
اولادخزیمہ بن مدرکہ   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدالیاس بن مضر
والدہلیلی بت حلوان

تعارف

آپ کا نام عمرو اور کنیت ابو ہذیل تھی۔ آپ کے والد کا نام الیاس بن مضر اور والدہ کا نام لیلی بنت حلوان بن عمران تھا۔ آپ کی والدہ کا لقب حندف تھا۔ [1]

آپ کا سلسلہ نسب کچھ یوں ہے مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان

مدرکہ رسول اللہ کے سولہویں پشت پر جد امجد ہیں۔ آپ تک رسول اللہ کا شجرہ نسب کچھ یوں ہے۔محمد ﷺ بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فھر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ[2]

مدرکہ کی وجہ تسمیہ

ایک مرتبہ عمرو اپنے بھائی عامر کے ساتھ جنگل میں اونٹ چرانے گئے۔ ایک خرگوش اچانک چلانگیں لگاتا ہوا آیا جس کی وجہ سے اونٹ بدک گئے۔ عامر نے اس خرگوش کا شکار کر لیا۔ عمرو نے عامر سے کہا اونٹوں کے پیچھے جائو گئے یا شکار پکائو گِے۔ اس نے شکار پکانے کی ہامی بھر لی۔ عمرو اونٹوں کے پیچھے دوڑے اور انھیں جا پکڑا اور ہانک کر واپس لاِئے۔ شام کو عامر اور عمرو نے اپنے والد الیاس واقعہ سنایا۔ انھوں نے عمرو کو انت مدرکہ اور عامر کو انت طابحتہ کہا۔ اس طرح دونوں کے لقب اصل نام پر غالب آ گئے۔ [3]

ازواج و اولاد

مدرکہ کی زوجہ کا نام سلمی بنت اسلم بن الحاف بن قضاعہ تھا۔ ایک اور روایت کے مطابق آپ کی زوجہ کا نام سلمی بنت اسد بن ربیعہ تھا۔ آپ کی اولاد میں دو بیٹے شامل تھے۔

  1. خزیمہ
  2. ہذیل

[4]

حوالہ جات