نضر

(نضر بن کنانہ سے رجوع مکرر)

نضر رسول اللہ کے تیرھویں پشت پر جد امجد ہیں۔

نضر
(عربی میں: النضِر ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
اولادمالک بن نضر   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدکنانہ بن خزیمہ   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تعارف

آپ کا نام قیس اور کنیت ابو یخلد تھی۔ نضر آپ کا لقب تھا جو حسن و جمال کی وجہ سے دیا گیا جس کا مطلب شاداب اور خوبصورت ہے۔ آپ کی والد کا نام کنانہ بن خزیم اور والدہ کا نام برہ بنت مر بن اود تھا۔ [1]

آپ کا سلسلہ نسب کچھ یوں ہےنضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان

نضر رسول اللہ کے تیرھویں پشت پر جد امجد ہیں۔ آپ تک رسول اللہ کا شجرہ نسب کچھ یوں ہے۔محمد ﷺ بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فھر بن مالک بن نضر[2]


اولاد

نضر نے عاتکہ بنت ادوان بن عمرو سے شادی کی تھی جس سے آپ کے تین بیٹے ہوئے جن کے نام درج ذیل ہیں۔

  1. مالک
  2. یخلد
  3. صلت [3]

حوالہ جات