اندرا گاندھی

بھارت کی واحد خاتون وزیر اعظم۔

اندرا گاندھی انکا اصلی نام اندرا پریا درسن نہرو ہے۔ یہ بھارتی سیاست دان۔ پنڈت جواہر لعل نہرو کی بیٹی ہیں۔ یہ الہ آباد میں پیدا ہوئیں۔ انہو نے پہلے سوئزرلینڈ، سمر ویل کالج آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں وشوا بھارتی شانتی نکتین میں تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے گیارہ برس کی عمر میں ہی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔ انگلستان میں قیام کے دوران اور بعد ازاں ہندوستان واپس آکر بھی طلبہ کی تحریکوں میں سرگرم حصہ لیتی رہیں۔انھیں تحریک آزادی میں حصہ لینے کی پاداش میں تیرہ ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ انہو نے1942ء میں ایک پارسی نوجوان فیروز گاندھی سے شادی کی۔ اسی زمانے میں بھارت چھوڑ تحریک زور پکڑ رہی تھی جس میں حصہ لینے پر وہ اور ان کے خاوند قید ہو گئے۔ 1947ء میں آل انڈیا کانگرس ورکنگ کمیٹی کی رکن منتخب ہوئیں تھی۔ بعد میں یہ کانگرس کے شعبہ خواتین کی صدر، مرکزی انتخابی کمیٹی اور مرکز پارلیمانی بورڈ کی ممبر بن گئی۔انھیں فروری 1959ء میں انڈین نیشنل کانگرس کا صدر چنا گیا۔ 66۔ 1964ء میں وزیر اطلاعات و نشریات ہوئیں۔ 1966ء میں لال بہادر شاستری کے انتقال کے بعد انھیں وزیر اعظم منتخب کیا گیا۔

اندرا گاندھی
(ہندی میں: इन्दिरा प्रियदर्शिनी गान्धी ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
رکن راجیہ سبھا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1964  – 1984 
وزیر اطلاعات و نشریات   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1964  – 1966 
وزیر اعظم بھارت (3  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
24 جنوری 1966  – 24 مارچ 1977 
گلزاری لال نندا  
مورار جی دیسائی  
وزیر خارجہ بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
6 ستمبر 1967  – 13 فروری 1969 
وزیر خزانہ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
16 جولا‎ئی 1969  – 27 جون 1970 
مورار جی دیسائی  
یشوانترو چاون  
وزیر امور داخلہ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
27 جون 1970  – 4 فروری 1973 
یشوانترو چاون  
 
وزیر دفاع   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
30 نومبر 1975  – 20 دسمبر 1975 
 
بنسی لال  
وزیر دفاع   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
14 جنوری 1980  – 15 جنوری 1982 
 
وینکٹارمن  
وزیر اعظم بھارت (3  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
14 جنوری 1980  – 31 اکتوبر 1984 
چرن سنگھ  
راجیو گاندھی  
معلومات شخصیت
پیدائشی نام(ہندی میں: इन्दिरा नेहरू)،  (انگریزی میں: Indira Nehru)،  (انگریزی میں: Indira Priyadarshini Nehru ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش19 نومبر 1917ء [1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الہ آباد [8]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات31 اکتوبر 1984ء (67 سال)[1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نئی دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفاتشوٹ   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفنراج گھاٹ   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفاتقتل [9]  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائشنئی دہلی
رائے بریلی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعتانڈین نیشنل کانگریس   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیتنیشنل فلیگ پریزنٹیشن کمیٹی [10]  ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیاتفیروز گاندھی (26 مارچ 1942–8 ستمبر 1960)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولادراجیو گاندھی ،  سنجے گاندھی   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدجواہر لعل نہرو [11][12]  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہکملا نہرو   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خانداننہرو گاندھی خاندان   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمیسومرویل کالج، اوکسفرڈ (1937–)  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیمتاریخ کی سائنس   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہسیاست دان [8][13][14]،  مصنفہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبانہندی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانہندی [15]،  انگریزی [16]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عملسیاست [14]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 آرڈر آف جوز مارٹی (1985)[17]
جواہر لعل نہرو ایوارڈ (1984)[18]
لینن امن انعام   (1984)
اولمپک آرڈر (1983)
 بھارت رتن   (1971)
واسیدا یونیورسٹی کے اعزازی ڈاکٹر   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

1967ء کے انتخابات میں کانگرس کی فتح کے بعد یہ وزیر اعظم بن گئیں۔ پھر 1971ء کے انتخابات کے بعد تیسری مرتبہ وزیر اعظم چنی گئیں۔

مارچ 1977ء کے پارلیمانی انتخابات میں ان کی پارٹی کانگرس آئی نے جنتا پارٹی سے شکست کھائی۔ وہ خود بھی جنتا امیدوار راج نارائن سے ہار گئیں۔ پھر 1978ء میں مہاراشٹر کے ایک حلقے کے ضمنی انتخاب میں لوک سبھا کی رکن چن لی گئیں۔ لیکن دوران حکومت اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں دسمبر 1978ء میں لوک سبھا سے ان کی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔ اور قید کی سزا دے دی گئی۔ پھر تقریباً ایک ہفتے بعد رہا بھی کر دی گئیں۔ جنوری 1980ء میں لوک سبھا کے عبوری انتخابات میں کانگرس آئی کی جیت ہوئی اور اندرا گاندھی نے مرکز میں وزارت بنائی۔ سکھوں کے خلاف انھوں نے فوجی اپریشن کا آغاز کیا ، گولڈن ٹمپل پر فوجی حملے کے بعد سکھوں میں ان کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا۔ 1984ء میں دو سکھ محافظوں انھیں گولی مار کر قتل کر دیا۔ ان کے بیٹے راجیو گاندھی ان کے بعد ہندوستان کے وزیر اعظم رہے۔ جبکہ ان کی بہو سونیا گاندھی ان دنوں انڈین نشنل کانگرس کی صدر ہیں۔

حوالہ جات