تعدد
تعدد (انگریزی: frequency، نقل حرفی: فریکوئنسی) سے مراد تعدادِ ارتعاشات ہوتی ہے جو کوئی مرتعش جسم ایک سیکنڈ میں پوری کرے۔ جب کوئی لہر اٹھ کر دبتی ہے تو ہم کہتے ہیں کہ اس نے ایک چکر پورا کر لیا۔ ایک لہر ایک سیکنڈ میں ایسے جتنے چکر پورے کرتی ہے وہی اس کی فریکوئنسی ہوتی ہے۔
’’کسی نقطہ کے گرد ارتعاشی حرکت کرتے ہوئے جسم کی ایک سیکنڈ میں ارتعاشات کی تعداد تعدد کہلاتا ہے۔‘‘
یا
’’سادہ موسیقائی حرکت (Simple harmonic motion) میں کوئی جسم ایک سیکنڈ میں جتنے جھولاؤ مکمل کرتا ہے وہ اس کا تعددِ ارتعاش کہلاتا ہے۔‘‘تعدد کو انگریزی کے حرف f سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس کی اکائی ہرٹز (Hz) ہے۔
دوری وقت
کسی نقطہ کے گرد ارتعاشی حرکت کرتے ہوئے جسم کے ایک ارتعاش مکمل کرنے کے لیے درکار وقت کو دوری وقت، وقفہ دوران یا دورانیہ کہتے ہیں۔
ویکی ذخائر پر تعدد سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
🔥 Top keywords: صفحۂ اولخاص:تلاشانا لله و انا الیه راجعونمحمد بن عبد اللہحق نواز جھنگویسید احمد خانپاکستاناردوغزوہ بدرمحمد اقبالجنت البقیععلی ابن ابی طالبقرآنعمر بن خطابانہدام قبرستان بقیعحریم شاہغزوہ احداردو حروف تہجیاردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتابوبکر صدیقاسلاممحمد بن اسماعیل بخاریکوسغزوہ خندقخاص:حالیہ تبدیلیاںاسماء اللہ الحسنیٰجناح کے چودہ نکاتفلسطینموسی ابن عمراندجالمیری انطونیامتضاد الفاظمرزا غالبآدم (اسلام)پریم چندفاطمہ زہراصحیح بخاریجنگ آزادی ہند 1857ءضمنی انتخابات