زین الدین یزید زیدان

فرانسیسی فٹ بال کھلاڑی

زین الدین یزید زیدان (انگریزی: Zinedine Zidane) (پیدائش: 23 جون 1972ء) المعروف زیزو فرانس کے مشہور فٹ بالر تھے جنھوں نے یوونٹس اور ریال میڈرڈ سمیت 4 فٹ بال کلبوں کی بھی نمائندگی کی۔ انھوں نے دو عالمی کپ ٹورنامنٹس میں فرانس کی نمائندگی کی جن میں 1998ء کا عالمی کپ بھی شامل ہے جس میں فرانس نے عالمی چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ علاوہ ازیں تین یورپی چیمپین شپس میں بھی ملکی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا جس میں سے 2000ء میں فرانس براعظمی چیمپین بنا تھا۔

زین الدین یزید زیدان
(فرانسیسی میں: Zinedine Zidane ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام(فرانسیسی میں: Zinedine Yazid Zidane)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش23 جون 1972ء (52 سال)[2][3][4][5][6][7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مارسیل کاسولہواں اراؤنڈڈسمنٹ [1]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت فرانس   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
وزن
مذہباسلام [9]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عارضہکووڈ-19 [10][11]  ویکی ڈیٹا پر (P1050) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہایسوسی ایشن فٹ بال کھلاڑی [12]،  ایسوسی ایشن فٹ بال منیجر [13]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبانفرانسیسی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانہسپانوی ،  اطالوی ،  فرانسیسی [14][15]،  عربی ،  قبائلی [9]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمتیونیسف   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیلایسوسی ایشن فٹ بال [16]  ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کا ملک فرانس   ویکی ڈیٹا پر (P1532) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ویب سائٹ
ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ[19]  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

زیدان 23 جون 1972ء کو فرانس کے ساحلی شہر مارسے (Marseille)میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین اسماعیل اور ملکہ کا بنیادی الجزائر سے تھا جو ہجرت کرکے فرانس آئے تھے۔ زیدان فرانس اور الجزائر دونوں ممالک کی شہریت کے حامل ہیں۔

زیدان نے اس وقت عالمی افق زبردست شہرت حاصل کی جب انھوں نے 1998ء کے ورلڈ کپ میں برازیل کے خلاف ہیڈر کے ذریعے دو گول کیے اور ملک کو تاریخ میں پہلی بار عالمی چیمپین بنا دیا۔ انھوں نے یورو 2000ء میں بھی ملک کو براعظمی فاتح بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کلب سطح پر انھوں نے یوونٹس اور ریال میڈرڈ کی جانب سے بالترتیب اٹلی اور اسپین کی قومی چیمپین شپ جیتیں۔2006ء کے ورلڈ کپ کے اختتام پر انھیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جس پر انھیں گولڈن بال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کی زیر قیادت فرانسیسی ٹیم عالمی کپ کے فائنل میں پہنچی تاہم اطالوی حریف پر قابو نہ پا سکی۔ زیدان کے اس آخری میچ میں ان کے کیریر کا اختتام انتہائی افسوسناک انداز میں ہوا جب انھوں نے اطالوی دفاعی کھلاڑی مارکو میٹرازی کے سینے پر ٹکر مار کر انھیں زمین پر گرا دیا اور ریڈ کارڈ دکھائے جانے کے باعث میدان بدر کر دیے گئے۔

زین الدین زیدان

زیدان نے تین مرتبہ (1998ء، 2000ء، 2003ء میں) فیفا ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز جیتتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کیا جبکہ وہ تین مرتبہ (1997ء، 2002ء، 2006ء میں) اس فہرست کے اولین تین کھلاڑیوں میں بھی شامل رہے۔ وہ 1998ء میں یورپین فٹ بالر آف دی ایئر بھی قرار پائے۔ 2001ء میں ان کی ریال میڈرڈ منتقلی کے لیے ادا کی گئی 66 ملین یورو (87 ملین امریکی ڈالرز، 47 ملین پاؤنڈز) کی رقم اب تک کا عالمی ریکارڈ ہے۔ 2004ء میں یوئیفا گولڈن جوبلی پول میں انھیں گذشتہ 50 سالوں کا بہترین یورپی کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ وہ عظیم برازیلی فٹ بالر پیلے کی 125 عظیم زندہ فٹ بالرز کی درجہ بندی "فیفا 100" میں بھی شامل تھے۔

مسعود اوزیل کے کھیل اور ان کی ٹیم کے ساتھیوں کے لیے مدد فراہم کرنے کے سٹائل اور صلاحیت کو ریال میدرد کے سابق مینیجر جوزے مورینیو (José Mourinho) نے لیجنڈ کھلاڑی زین الدین یزید زیدان (Zinedine Zidane) سے موازنہ کیا ہے۔[20]

زیدان نے عالمی فٹبال کپ 2006ء کے بعد پیشہ ورانہ فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

حوالہ جات