مارٹن لوتھر کنگ جونیئر

مارٹن لوتھر کنگ جونیئر (انگریزی: Martin Luther King, Jr) (پیدائش: 15 جنوری 1929ء اٹلانٹا - وفات: 4 اپریل 1968ء میمفس) ایک امریکی پادری، حقوق انسانی کے علمبردار اور افریقی-امریکی شہری حقوق کی مہم کے اہم رہنما تھے۔ آپ نے امریکا میں یکساں شہری حقوق کے لیے زبردست مہم چلائی۔ کم از کم دو مسیحی گرجاؤں نے کنگ کو شہید کا درجہ دیا۔ انھوں نے 1955ء کے منٹگمری بس مقاطعہ کی قیادت کی اور 1957ء میں جنوبی مسیحی قیادت اجلاس کے قیام میں مدد دی اور اس کے پہلے صدر بنے۔ کنگ کی کوششوں کے نتیجے میں 1963ء میں واشنگٹن کی جانب مارچ کیا گیا، جہاں کنگ نے اپنی شہرۂ آفاق "میرا ایک خواب ہے" (I Have a Dream) تقریر کی۔ انھوں نے شہری حقوق کی مہم کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کیا اور امریکا کی تاریخ کے عظیم ترین مقررین میں سے ایک کی حیثیت سے اپنی شناخت مستحکم کی۔

مارٹن لوتھر کنگ جونیئر
(انگریزی میں: Martin Luther King Jr. ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام(انگریزی میں: Michael King Jr. ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش15 جنوری 1929ء [1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اٹلانٹا، جارجیا [8][9]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات4 اپریل 1968ء (39 سال)[1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
میمفس، ٹینیسی [10][9]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفاتشوٹ   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفاتقتل   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
رکنامریکی اکادمی برائے سائنس و فنون   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہکوریٹا سکاٹ کنگ (18 جون 1953–4 اپریل 1968)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولادیولینڈا کنگ ،  برنیس کنگ   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمیجامعہ بوسٹن (1951–5 جون 1955)
واشنگٹن ہائی اسکول   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیمsystematic theology   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسنادپی ایچ ڈی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہحامی شہری حقوق ،  الٰہیات دان ،  واعظ ،  خادم دین ،  مصنف [11][12]،  پاسٹر [13]،  امن پسند ،  انسان دوست ،  کارکن انسانی حقوق ،  جنگ مخالف کارکن ،  سیاست دان [13]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانانگریزی [14][15]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عملنسل پرستی [16]،  سیاست [16]،  نظریاتی صحافت [16]،  علم الوعظ [16]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمتآزاد ایمسٹرڈیم یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثرہنری ڈیوڈ تھورو ،  موہن داس گاندھی   ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریکعدم تشدد ،  افریقی نژاد امریکی شہری حقوق کی تحریک (1955–1968)   ویکی ڈیٹا پر (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
کانگریشنل گولڈ میڈل (2004)
سال کا انسانیت پسند (جنوری 1984)[17]
شعبۂ انسانی حقوق کا اقوام متحدہ انعام (1978)
 صدارتی تمغا آزادی   (1977)
جواہر لعل نہرو ایوارڈ (1966)
گاندھی امن انعام (1964)
نوبل امن انعام   (1964)[18][19]
ٹائم سال کی شخصیت   (1963)
اینسفیلڈ-وولف بک ایوارڈز (برائے:Stride Toward Freedom: The Montgomery Story ) (1959)
فیلو آف امریکن اکیڈمی آف آرٹ اینڈ سائنسز   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نامزدگیاں
دستخط
 
ویب سائٹ
ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ[21]  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

1964ء میں نسلی تفریق اور امتیاز کے خلاف شہری نافرمانی کی تحریک چلانے اور دیگر پرامن انداز احتجاج اپنانے پر لوتھر کنگ کو نوبل امن انعام سے نوازا گیا۔ آپ اس اعزاز کو حاصل کرنے والے سب سے کم عمر شخص تھے۔ 1968ء میں اپنے قتل سے پہلے آپ نے غربت کے خاتمے اور جنگ ویتنام کی مخالفت کے لیے کوششیں کی اور دونوں کے حوالے سے مذہبی نقطۂ نظر سامنے لائے۔ 4 اپریل 1968ء کو میمفس، ٹینیسی میں لوتھر کنگ کو قتل کر دیا گیا۔

1977ء میں انھیں بعد از وفات صدارتی تمغۂ آزادی اور 2004ء میں کانگریسی طلائی تمغا سے نوازا گیا۔ 1986ء میں یوم مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کو امریکا میں قومی تعطیل قرار دیا گیا۔ ٹائم میگزین نے 1963ء میں آپ کو "سال کی شخصیت" قرار دیا تھا۔

مزید دیکھیے

باب نوبل

حوالہ جات