محمد علی (مکے باز)

محمد علی (پیدائشی نام: کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر (پیدائش: 17 جنوری، 1942ء - وفات : 3 جون 2016ء) امریکہ کے ایک سابق مکے باز تھے، جو 20 ویں صدی کے عظیم ترین کھلاڑی قرار پائے۔ انھوں نے تین مرتبہ مکے بازی کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز "ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن شپ" جیتا اور اولمپک میں سونے کے تمغے کے علاوہ شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن کی چیمپیئن بھی جیتی۔ وہ تین مرتبہ ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن شپ جیتنے والے پہلے مکے باز تھے۔ محمد علی تقریبا 1000 پاؤنڈ کی طاقت کے ساتھ دنیا کے تیز ترین اور طاقتور ترین مکے کے مالک تھے۔[2]

محمد علی
Muhammad Ali
محمد علی، 1967
شماریات
عرفیتThe Greatest
The People's Champion
The Louisville Lip
وزنہیوی ویٹ
قد5.11 فٹ 5.11 انچ (168.73 سینٹی میٹر)[1]
ریچ78 انچ (198 سینٹی میٹر)
قومیتامریکی
پیدائشCassius Marcellus Clay, Jr.
17 جنوری 1942(1942-01-17)
لوئیزویل، کینٹکی، ریاستہائے متحدہ
وفاتجون 3، 2016(2016-60-30) (عمر  74 سال)
سکاٹسڈیل، ایریزونا، ریاستہائے متحدہ
اسٹانزآرتھوڈوکس
باکسنگ ریکارڈ
کل فائیٹ61
فاتح56
فاتح بلحاظ ناک آوٹ37
شکست5
ویب سائٹmuhammadali.com

ابتدائی زندگی

وہ امریکی ریاست کنٹکی کے شہر لوئسویل میں پیدا ہوئے اور اپنے والد کیسیئس مارسیلس کلے سینئر کے نام پر کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر کہلائے۔

کیسیئس کلے نے 12 سال کی عمر سے ہی ایک مقامی جمنازیم میں باکسنگ کرنی شروع کر دی۔

6 فٹ تین انچ (1.91 میٹر) قد کے حامل محمد علی مکے بازوں کے عام انداز (ہاتھ چہرے پر رکھ کر اس کا دفاع کرنا) کے برخلاف ایک منفرد انداز کے حامل تھے۔ انھوں نے 29 اکتوبر 1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا۔ 1960ء سے 1963ء تک نوجوان کیسیئس نے 19 مقابلے جیتے اور ایک میں بھی شکست نہیں کھائی۔ ان مقابلوں میں سے 15 میں اس نے مدمقابل کو ناک آؤٹ کیا۔

شہرت کا آغاز

باکسنگ میں ان کا کیریئر ایک شوقیہ کھلاڑی کی حیثیت سے کامیاب رہا لیکن ان کو عظمت اس وقت حاصل ہوئی جب 1960ء میں روم اولمپِک میں انھوں نے سونے کا تمغا جیتا۔

لیکن تمغا جیتنے کے بعد جب محمد علی اپنے شہر واپس آئے تو وہ نسلی امتیاز کا شکار ہو گئے۔ ایک ریستوران میں انھیں اس لیے نوکری نہ مل سکی کیونکہ وہ سیاہ فام تھے اور اس واقعے کے نتیجے میں انھوں نے اپنا سونے کا تمغا دریائے اوہائیو میں پھینک دیا تھا۔

لیکن ان واقعات کے باوجود ان کی کامیابیوں کا سلسلہ چلتا رہا۔ اکھاڑے میں کیسیئس کلے کا کردار غیر معمولی رہا۔ وہ اپنے مخالفین کو کھلا چیلینج دیتے رہے، باکسنگ کے مقابلے جیتتے رہے اور عوام نے ان کو عقیدت کی نظروں سے دیکھنا شروع کر دیا۔

عالمی اعزاز

علی اور لسٹن کے مقابلے کے کا ایک منظر، لسٹن زمین بوس ہیں

فروری 1964ء میں کیسیئس کلے نے باکسنگ میں اس وقت کے عالمی چیمپیئن سونی لسٹن کو کھلا چیلنج کیا اور انھیں ایک مقابلے کے چھٹے راؤنڈ میں شکست دی۔ اس کے بعد انھوں نے مسلسل سات مقابلوں میں اس وقت کے مایہ ناز مکے بازوں کو زیر کیا۔

اس فتح کے بعد انھوں نے نیشن آف اسلام میں شمولیت اختیار کرلی اور اپنا نام محمد علی رکھ لیا۔ محمد علی کا کہنا تھا کہ کیسیئس کلے ایک غلامانہ نام تھا۔

جنگ ویت نام اور سزا

جنگ ویت نام کے دوران محمد علی نے امریکی فوج میں شامل ہونے کے عہد نامے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا جس کے نتیجے میں انھیں ان کے اعزاز سے محروم کر دیا گیا اور 3 سال کی سزا سنائی گئی۔ بعد میں سپریم کورٹ نے عوامی احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے انھیں سزا سے مستثنٰی قرار دیا۔

بعد ازاں جب محمد علی پھر سے میدان میں اترے تو ان کی باکسنگ میں وہ کشش نہیں تھی اور جو فریزیئر نے انھیں شکست دیدی لیکن دو سال کے بعد انھوں نے بدلہ چکا لیا۔

جو فریزیئر اور محمد علی کا یہ مقابلہ مکے بازی کی تاریخ کے عظیم ترین مقابلوں میں شمار ہوتا ہے اور "Fight of the Century" یعنی صدی کی بہترین لڑائی کے نام سے مشہور ہے۔

عالمی اعزاز کا دوبارہ حصول

پھر اکتوبر 1974ء میں انھوں نے جارج فورمین کو شکست دیکر ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا وقار اور شہرت حاصل کرلی۔ اس وقت محمد علی کی عمر صرف 32 سال تھی اور وہ اس اعزاز کو پھر سے جیتنے والے دوسرے شخص تھے۔

1975ء میں محمد علی نے نیشن آف اسلام چھوڑ کر باقاعدہ اسلام قبول کر لیا۔

اسی سال منیلا، فلپائن میں پھر سے محمد علی کا مقابلہ جو فریزیئر سے ہوا جن کا کہنا تھا کہ انھیں محمد علی سے نفرت ہونے لگی ہے۔ 14 راؤنڈ کے بعد محمد علی نے فتح حاصل کی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

لیکن فروری 1978ء میں علی کو ایک زبردست دھچکا لگا جب وہ لیون اسپِنکس نامی اس شخص سے ہار گئے جو ان سے 12 سال کم عمر تھا۔ 8 ماہ بعد ایک مقابلے میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوا اور کروڑوں لوگوں نے اس مقابلے کو دیکھا۔ اس بار محمد علی نے اسپِنکس کو شکست دی اور تاریخ میں پہلی بار کسی کھلاڑی نے تیسری بار عالمی اعزاز جیتا۔ اس وقت ان کی عمر 36 سال تھی۔

ریٹائرمنٹ اور بیماری

40 سال کی عمر میں انھوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ 1980ء ان کی صحت کے بارے میں خدشات نے جنم لینا شروع کر دیا اور ڈاکٹروں نے انھیں "پارکنسنس سنڈروم" (رعشہ) کا شکار پایا۔

1996ء کے اولمپک کھیلوں میں استعمال ہونے والی وہ مشعل جس کے ذریعے محمد علی نے کھیلوں کا افتتاح کیا

جب انھوں نے 1996ء کے اٹلانٹا اولمپکس کی مشعل اٹھائی تو دنیا بھر کی توجہ ان کی صحت پر تھی۔ اس وقت انھیں ایک سونے کا تمغا بھی دیا گیا جو اس تمغے کے بدلے میں تھا جو انھوں نے دریائے اوہائیو میں پھینک دیا تھا۔

آج بھی دنیا محمد علی کو ایک عظیم شخص کی حیثیت سے جانتی ہے۔ برطانیہ میں بی بی سی ٹیلیویژن دیکھنے والوں نے انھیں اس صدی کا سب سے عظیم کھلاڑی قرار دیا اور یہی اعزاز انھیں کے امریکی رسالے Sports Illustrated نے بھی دیا۔

آبائی قصبے میں قائم محمد علی سینٹر

محمد علی گذشتہ کئی سالوں سے رعشے کے مرض میں مبتلا رہے تاہم انھوں نے فلاحی کاموں کو نہیں چھوڑا اور اپنے آبائی قصبے لوئسویل میں 6 منزلہ محمد علی سینٹر قائم کیا۔

ایک مشہور شخصیت، ایک باغی، ایک کامل مسلمان، حقوق انسانی کے علمبردار اور ایک شاعر، جس نظر سے بھی دیکھا جائے محمد علی نے ہمیشہ کھیل، نسل پرستی اور قومیت کو شکست دی اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب محمد علی کرہ ارض پر بلا شبہ سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخص بن گئے۔

باکسنگ میں محمد علی کی زندگی 20 سال رہی جس کے دوران انھوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 ناک آؤٹ اسکور کیا لیکن دنیا ہمیشہ انھیں ایک عظیم شخص کے نام سے جانتی رہے گی۔ مسلمان اور سیاہ فام آج بھی محمد علی کو اپنا ہیرو سمجھتے ہیں۔

وفات

محمد علی کو سانس کی تکلیف کے باعث 2 جون، 2016ء کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔ ابتدائی طور پر ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔ [3] تاہم اگلے دن علی کی حالت بگڑ گئی۔ [4][5] اس کے بعد ان کی حالت بہتر نہیں ہوئی اور 3 جون کو 74 سال کی عمر میں انھیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ [6][7][8]

مذہبی وابستگیاں

محمد علی 1960ء کے دہے میں مسیحیت ترک کرکے نیشن آف اسلام قبول کیے تھے۔ تاہم 1975ء میں وہ سنی اسلام اختیار کیے تھے۔ [9]

خاندان

محمد علی نے زندگی میں چار مرتبہ شادی کی تھی۔ اس کی وجہ سے ان کی 7 بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ بیٹیوں میں حنا، لیلی، مریم، رشیدہ، جمیلہ، میا، خالیہ ہیں۔ جبکہ دو صاحبزادے اسعد اور محمد جونیئر ہیں۔

پیشہ ورانہ باکسنگ ریکارڈ

56 جیت (37 ناک آﺅٹ, 19 فیصلے), 5 ہار (4 فیصلے, 1 ٹیکنیکل ناک آﺅٹ), 0 برابر[10]
نتیجہمخالفقسمراؤنڈ, وقتتاریخعمرمقامملاحظات
ہارٹریور بربک
(Trevor Berbick)
فیصلہ (متفقہ)10 (10)دسمبر 11, 198139 سال، 328 دن نساؤ، بہاماس"بہاماس میں ڈرامہ"[11]
ہارلیری ہومز
(Larry Holmes)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ (کونا روکا جانا)10 (15)اکتوبر 2, 198038 سال، 259 دن لاس ویگاس، نیواڈاہار دی رنگ عالمی ہیویویٹ ٹائٹل۔ عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائٹل
جیتلیون سپنکس
(Leon Spinks)
فیصلہ (متفقہ)15 (15)ستمبر 15, 197836 سال، 241 دن نیو اورلینز، لاس اینجلسجیت دی رنگ اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن عالمی ہیویویٹ ٹائٹل۔ چھوڑ ا عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن 1979-09-06.
ہارلیون سپنکس
(Leon Spinks)
فیصلہ (منقسم)15 (15)فروری 15, 197836 سال، 29 دن لاس ویگاس, نیواڈاہار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیتآرنی شیورز
(Earnie Shavers)
فیصلہ (متفقہ)15 (15)ستمبر 29, 197735 سال، 255 دن نیویارک شہر، نیویارکبرقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیتایلفرڈو ایوانگیلیستا
(Alfredo Evangelista)
فیصلہ (متفقہ)15 (15)مئی 16, 197735 سال، 119 دن لینڈ اوور، میری لینڈبرقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیتکین نورٹن
(Ken Norton)
فیصلہ (متفقہ)15 (15)ستمبر 28, 197634 سال، 255 دن برانکس، نیویارکبرقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیترچرڈ ڈن
(Richard Dunn)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ5 (15)مئی 24, 197634 سال، 128 دن میونخ، مغربی جرمنیبرقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیتجمی ینگ
(Jimmy Young)
فیصلہ (متفقہ)15 (15)اپریل 30, 197634 سال، 104 دن لینڈ اوور، میری لینڈبرقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیتجین پیئر کوپمین
(Jean-Pierre Coopman)
ناک آﺅٹ5 (15)فروری 20, 197634 سال، 34 دن سان جوآن، پورٹو ریکوبرقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیتجو فریزیر
(Joe Frazier)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ14 (15)، 0:59اکتوبر 1, 197533 سال، 257 دن کیوزون سٹی، فلپائن"منیلا میں سنسنی";
برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیتجو بنگر
(Joe Bugner)
فیصلہ (متفقہ)15 (15)جون 30, 197533 سال، 164 دن کوالالمپور، ملائیشیابرقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیترون لائل
(Ron Lyle)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ11 (15)مئی 16, 197533 سال، 119 دن لاس ویگاس, نیواڈابرقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیتچک ویپنر
(Chuck Wepner)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ15 (15)، 2:41مارچ 24, 197533 سال، 66 دن رچ فیلڈ، اوہائیوبرقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیتجارج فورمین
(George Foreman)
ناک آﺅٹ8 (15)، 2:58اکتوبر 30, 197432 سال، 286 دن کنشاسا، زائر"جنگل میں گڑگڑاہٹ";
جیت دی رنگ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیتجو فریزیر
(Joe Frazier)
فیصلہ (متفقہ)12 (12)جنوری 28, 197432 سال، 11 دن نیویارک شہر، نیویارکبرقرار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل;
بعد میں چھوڑ دیا 1974.
جیتروڈی لوبرز
(Rudi Lubbers)
فیصلہ (متفقہ)12 (12)اکتوبر 20, 197331 سال، 276 دن جکارتہ، انڈونیشیا
جیتکین نورٹن
(Ken Norton)
فیصلہ (منقسم)12 (12)ستمبر 10, 197331 سال، 236 دن انگلووڈ، کیلی فورنیاجیت شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل.
ہارکین نورٹن
(Ken Norton)
فیصلہ (منقسم)12 (12)مارچ 31, 197331 سال، 73 دن سان ڈیاگو، کیلی فورنیاہار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل.
جیتجو بنگر
(Joe Bugner)
فیصلہ (متفقہ)12 (12)فروری 14, 197331 سال، 28 دن لاس ویگاس, نیواڈا
جیتباب فوسٹر
(Bob Foster)
ناک آﺅٹ7 (12)نومبر 21, 197230 سال، 309 دن سٹیٹ لائن، نیواڈابرقرار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل.
جیتفلویڈ پیٹرسن
(Floyd Patterson)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ7 (12)ستمبر 20, 197230 سال، 247 دن نیویارک شہر، نیویارکبرقرار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل.
جیتایلوئن لیوس
(Alvin Lewis)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ11 (12)، 1:15جولائی 19, 197230 سال، 184 دن ڈبلن، آئرلینڈ
جیتجیری کیوری
(Jerry Quarry)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ7 (12)، 0:19جون 27, 197230 سال، 162 دن لاس ویگاس, نیواڈابرقرار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل.
جیتجارج چوالو
(George Chuvalo)
فیصلہ (متفقہ)12 (12)مئی 1, 197230 سال، 105 دن وینکوور، کینیڈابرقرار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل.
جیتمیک فوسٹر
(Mac Foster)
فیصلہ (متفقہ)15 (15)اپریل 1, 197230 سال، 75 دن ٹوکیو، جاپان
جیتجرگن بلن
(Jürgen Blin)
ناک آﺅٹ7 (12)، 2:12دسمبر 26, 197129 سال، 343 دن زیورخ، سویٹزرلینڈ
جیتبسٹر میتھیس
(Buster Mathis)
فیصلہ (متفقہ)12 (12)نومبر 17, 197129 سال، 304 دن ہیوسٹن، ٹیکساسبرقرار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل.
جیتجمی ایلس
(Jimmy Ellis)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ12 (12)، 2:10جولائی 26, 197129 سال، 190 دن ہیوسٹن، ٹیکساسجیت خالی شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل.
ہارجو فریزیر
(Joe Frazier)
فیصلہ (متفقہ)15 (15)مارچ 8, 197129 سال، 50 دن نیویارک شہر، نیویارک"صدی کی لڑائی";
ہار دی رنگ عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیتآسکر بوناوینا
(Oscar Bonavena)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ15 (15)، 2:03دسمبر 7, 197028 سال، 324 دن نیویارک شہر، نیویارکبرقرار دی رنگ عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیتجیری کیوری
(Jerry Quarry)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ3 (15)اکتوبر 26, 197028 سال، 282 دن اٹلانٹا, جارجیابرقرار دی رنگ عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیتزورا فولی
(Zora Folley)
ناک آﺅٹ7 (15)، 1:48مارچ 22, 196725 سال، 64 دن نیویارک شہر، نیویارکبرقرار دی رنگ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل;
ٹائٹل چھین لیے گئے 04-28-1967.
جیتارنی ٹیرل
(Ernie Terrell)
فیصلہ (متفقہ)15 (15)فروری 6, 196725 سال، 20 دن ہیوسٹن، ٹیکساسبرقرار دی رنگ، عالمی باکسنگ کونسل اور جیت عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیتکلیو لینڈ ولیمز
(Cleveland Williams)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ3 (15)نومبر 14, 196624 سال، 301 دن ہیوسٹن، ٹیکساسبرقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیتکارل مائلڈن برگر
(Karl Mildenberger)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ12 (15)ستمبر 10, 196624 سال، 236 دن فرینکفرٹ، مغربی جرمنیبرقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیتبرائن لنڈن
(Brian London)
ناک آﺅٹ3 (15)اگست 6, 196624 سال، 201 دن لندن, انگلستانبرقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیتہنری کوپر
(Henry Cooper)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ6 (15)، 1:38مئی 21, 196624 سال، 124 دن لندن, انگلستانبرقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیتجارج چوالو
(George Chuvalo)
فیصلہ (متفقہ)15 (15)مارچ 29, 196624 سال، 71 دن ٹورانٹو، کینیڈابرقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیتفلویڈ پیٹرسن
(Floyd Patterson)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ12 (15)، 2:18نومبر 22, 196523 سال، 309 دن لاس ویگاس, نیواڈابرقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیتسونی لسٹون
(Sonny Liston)
ناک آﺅٹ1 (15)، 2:12مئی 25, 196523 سال، 128 دن لیئسٹں، مینےبرقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیتسونی لسٹون
(Sonny Liston)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ7 (15)فروری 25, 196422 سال، 39 دن میامی بیچ، فلوریڈاجیت دی رنگ'، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل;
عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن چھین لیا گیا 06-19-1964.
جیتہنری کوپر
(Henry Cooper)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ5 (10)، 2:15جون 18, 196321 سال، 152 دن لندن, انگلستان
جیتڈوگ جونز
(Doug Jones)
فیصلہ (متفقہ)10 (10)مارچ 13, 196321 سال، 55 دن نیویارک شہر، نیویارک
جیتچارلی پاول
(Charley Powell)
ناک آﺅٹ3, 2:04جنوری 24, 196321 سال، 7 دن پٹسبرگ، پنسلوانیا
جیتآرچی مور
(Archie Moore)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ4 (10)، 1:35نومبر 15, 196220 سال، 302 دن لاس اینجلس, کیلی فورنیا
جیتایلجاندرو لاوورانتے
(Alejandro Lavorante)
ناک آﺅٹ5 (10)، 1:48جولائی 20, 196220 سال، 184 دن لاس اینجلس, کیلی فورنیا
جیتبلی ڈینیلز
(Billy Daniels)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ7 (10)، 2:21مئی 19, 196220 سال، 122 دن نیویارک شہر، نیویارک
جیتجارج لوگان
(George Logan)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ4 (10)، 1:34اپریل 23, 196220 سال، 96 دن نیویارک شہر، نیویارک
جیتڈان وارنر
(Don Warner)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ4, 0:34مارچ 28, 196220 سال، 70 دن میامی بیچ، فلوریڈا
جیتسونی بینکس
(Sonny Banks)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ4 (10)، 0:26فروری 10, 196220 سال، 24 دن نیویارک شہر، نیویارک
جیتولی بیسمیناف
(Willi Besmanoff)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ7 (10)، 1:55نومبر 29, 196119 سال، 316 دن لوئیسویل، کینٹکی
جیتایلکس میٹیف
(Alex Miteff)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ6 (10)، 1:45اکتوبر 7, 196119 سال، 263 دن لوئیسویل، کینٹکی
جیتایلونزو جانسن
(Alonzo Johnson)
فیصلہ (متفقہ)10 (10)جولائی 22, 196119 سال، 186 دن لوئیسویل، کینٹکی
جیتڈیوک سابڈونگ
(Duke Sabedong)
فیصلہ (متفقہ)10 (10)جون 26, 196119 سال، 160 دن لاس ویگاس, نیواڈا
جیتلامار کلارک
(LaMar Clark)
ناک آﺅٹ2 (10)، 1:27اپریل 19, 196119 سال، 92 دن لوئیسویل، کینٹکی
جیتڈونی فلیمین
(Donnie Fleeman)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ7 (8)فروری 21, 196119 سال، 35 دن میامی بیچ، فلوریڈا
جیتجم رابنسن
(Jim Robinson)
ناک آﺅٹ1 (8)، 1:34فروری 7, 196119 سال، 21 دن میامی بیچ، فلوریڈا
جیتٹونی ایسپیراٹی
(Tony Esperti)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ3 (8)، 1:30جنوری 17, 196119 سال، 0 دن میامی بیچ، فلوریڈا
جیتہرب سیلر
(Herb Siler)
ناک آﺅٹ4 (8)دسمبر 27, 196018 سال، 345 دن میامی بیچ، فلوریڈا
جیتٹونی ہنساکر
(Tunney Hunsaker)
فیصلہ (متفقہ)6 (6)اکتوبر 29, 196018 سال، 286 دن لوئیسویل، کینٹکی

محبت رسول اور دنیا میں ایک منفرد اعزاز

ہالی وڈ، کیلیفورنیا میں ایک عمارت کوڈیک تھیئٹر اینٹرٹینمنٹ کامپلکس جس کی شہرت ہالی وڈ واک آف فیم (Hollywood Walk of Fame) کے طور پر ہے۔ یہاں پر 2,500 مشاہیر کے نام ستاروں کی شکل کے اعزاز کے ساتھ زمین پر درج ہیں۔ جگہ کے منتظمین محمد علی ہی کی زندگی میں ان کا نام زمین پر نقش کرنا چاہتے تھے۔ تاہم محمد علی نے واضح الفاظ میں یہ بیان دیاکہ میں نہیں چاہوں گا کہ میرے نام کے اوپر سے وہ لوگ چلیں جو میری عزت نہیں کرتے۔ اس نے مزید کہا:

میں میرے پیغمبر کا نام رکھتا ہوں اور میرے لیے یہ ناممکن ہے کہ کسی کو اس پر قدم رکھ کر چلنے کی اجازت دوں۔

اس بیان کے پیش نظر ہالی وڈ واک آف فیم کی انتظامی کمیٹی نے 2002ء میں محمد علی کا نام دیوار پر نقش کیا۔ یہ اس عمارت کا واحد نام ہے جو دیوار پر ہے نہ کہ زمین پر۔ [12]

اس بارے میں ایک گلوکارہ کرسٹل جانسن نے تبصرہ کیا:

محمد علی وہ واحد شخص ہیں جن کا ہالی وڈ واک آف فیم کا ستارہ دیوار پر آویزاں ہے، نہ کہ اس طرح کہ کوئی اس پر قدم رکھ سکے۔[13]

مزید

حوالہ جات