کلابریا

کلابریا
عمومی معلومات
علاقہ کا صدر مقامکاتنزارو (کاتاندزارو)
صدر علاقہآگازیو لویعیرو (Agazio Loiero)
صوبوں کی تعداد5
کمونے کی تعداد409
رقبہ15,081 مربع کلومیٹر (دسواں ۔ 5.0 فیصد)
آبادی2,004,415 (دسواں ۔ 3.4 فیصد)
علامت


کلابریا (انگریزی، اطالوی: Calabria) (لاطینی: Bruttium) جنوبی اٹلی کا علاقہ ہے۔ علاقہ کے شمال میں اٹلی کا علاقہ بازیلیکاتا (Basilicata)، جنوب مغرب میں سسلیہ، مغرب اور مشرق میں بحیرہ روم واقع ہے۔ علاقہ کا کل رقبہ 15,080 مربع کلومیٹر اور آبادی تقریباً بیس لاکھ ہے۔ علاقائی صدر مقام کاتنزارو (کاتاندزارو) ہے۔

علاقہ کو پانچ صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔

نمبر شمارصوبہآبادی (2001ء)رقبہ (مربع کلومیٹر)کمونے
1کاتنزارو (کاتاندزارو)369,1342,39180
2کوسینزا (کوزینتسا)733,3686,650155
3کروتونے (کروتونے)172,9701,71727
4ریجیو کلابریا (Reggio Calabria)565,8663,18397
5ویبو والنتیہ (ویبو والینتسیا)168,8941,13950

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)

جغرافیعہ

علاقہ تین اطراف سے بحیرہ روم کے پانی میں گھرا ہوا ہے، جبکہ شمال میں اٹلی کے علاقہ بازیلیکاتا سے جڑا ہوا ہے۔ جنوب مغرب میں سمندر کے پار اٹلی کا علاقہ سسلیہ واقع ہے، لیکن یہاں سمندر انتہائی چھوٹی پٹی کی صورت میں ہے اور دونوں علاقوں کا فاصلہ صرف 3.2 کلومیٹر ہے۔

کلابریا کے صوبے

علاقہ کے آباد ترین شہر جن کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔

نمبر شمارشہرآبادی (2006ء)مرتبہ شہر
1ریجیو کلابریا (Reggio Calabria)184,504صوبہ
2کاتنزارو (کاتاندزارو)95,099صوبہ
3کونسنزا (کوزینتسا)70,680صوبہ
4لامیزیا ترمے (لامیتسیا تیرمے)70,366کمونے
5کروتونے (کروتونے)60,517صوبہ

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)

مزید پڑھیے