ذیابیطس قسم دو

ٹائپ 2 ذیابیطس ( T2D )، کو پہلے بالغوں میں شروع ہونے والی ذیابیطس کے نام سے جانا جاتا تھا، یہ ذیابیطس کی ایک قسم ہے، جس کی خصوصیات میں ہائی بلڈ شوگر ، انسولین کے خلاف مزاحمت اور انسولین کی نسبتاً کمی شامل ہیں۔ [6] بیماری کی عام علامات میں پیاس کا بڑھ جانا ، بار بار پیشاب آنا اور وزن میں غیر واضح کمی شامل ہیں۔ [3] دیگر علامات میں بھوک میں اضافہ ، تھکاوٹ محسوس کرنا اور نہ ٹھیک والے زخم شامل ہو سکتے ہیں۔ [3] اکثر علامات آہستہ آہستہ آتی ہیں۔ [6] ہائی بلڈ شوگر سے ہونے والی طویل مدتی پیچیدگیوں میں دل کی بیماری ، فالج ، آنکھوں کی خرابی شامل ہیں جس کے نتیجے میں اندھا پن ، گردے کی خرابی اور اعضاء میں خون کا بہاؤ خراب ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے بعض صورتوں میں اعضا کو کٹوانے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ [1] ہائپروسمولر ہائپرگلیسیمک حالت (شوگر کی زیادتی)کا اچانک آغاز ہو سکتا ہے۔ تاہم کیٹوایسڈوس شازو نادر ہی ہوتا ہے- [4] [5]

ذیابیطس ٹائپ ٹو
دیگر نامذیابیطس میلٹس ٹائپ ٹو
بالغوں میں شروع ہونے والی ذیابیطس;[1]
بغیر انسولین پر منحصر ذیابیطس میلیٹس(NIDDM)
ذیابیطس کے لیے یونیورسل نیلے دائرے کی علامت[2]
تلفظ
تخصصاینڈو کرائنولوجی-اینڈوکرائن غدود کا علم
علاماتپیاس میں اضافہ، بار بار پیشاب، غیر واضح وزن میں کمی، بھوک میں اضافہ[3]
طبی پیچیدگیاںہائپرسمولر,ہائپر گلیسیمیک حالت ، ذیابیطس کیٹوآیسڈوسس، دل کی بیماری، فالج ریٹینوپیتھی آنکھوں کی بیماری ]]، گردوں کی خرابی، اعضا کوکاٹنا[1][4][5]
عمومی ہدفدرمیانی یا بڑی عمر[6]
دورانیہطویل مدتی[6]
سببموٹاپا, ورزش کی کمی, جنیاتی[1][6]
تشخیصی طریقہخون کی جانچ[3]
تدارکمناسب وزن کو برقرار رکھنا، ورزش، مناسب طریقے سے کھانا[1]
معالجی تدابیرغذائی تبدیلیاں، میٹفارمین، انسولین، بیریٹرک سرجری[1][7][8][9]
قابل علاج10 سال کم متوقع عمر[10]
تعدد392ملین (2015)[11]

قسم 2 ذیابیطس بنیادی طور پر موٹاپے اور ورزش کی کمی کے نتیجے میں ہوتی ہے۔ [1] کچھ لوگ جینیاتی طور پر دوسروں کے مقابلے میں زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں۔ [6] ذیابیطس کے کیسز میں تقریباً 90 فیصد کیسز ٹائپ 2 ذیابیطس کے ہوتے ہیں، باقی 10 فیصد کی وجہ بنیادی طور پر ٹائپ 1 ذیابیطس اور حمل کی ذیابیطس ہوتی ہے ۔ [1] ٹائپ 1 ذیابیطس میںلبلبہ میں انسولین پیدا کرنے والے بیٹا خلیات کو خود کار قوت مدافعت کی وجہ سے نقصان پہنچتا ہے ،جس کی وجہ سے خون میں گلوکوز کو کنٹرول کرنے کے لیے انسولین کی پیداوار کم یا ختم ہو جاتی ہے ۔ [12] [13] ذیابیطس کی تشخیص خون کے ٹیسٹ جیسے فاسٹنگ پلازما گلوکوز ، اورل گلوکوز رواداری ٹیسٹ یا گلائکیٹیڈ ہیموگلوبن (A1C) سے ہوتی ہے۔ [3]تشخیص خون کے ٹیسٹ جیسے فاسٹنگ پلازما گلوکوز ، زبانی گلوکوز کے برداشت کا ٹیسٹ یا گلائکیٹیڈ ہیموگلوبن (A1C) سے ہوتی ہے۔

قسم 2 ذیابیطس کو مناسب وزن ، باقاعدگی سے ورزش کرنے اور مناسب طریقے سے کھانے سے کافی حد تک روکا جا سکتا ہے۔ [1] علاج میں ورزش اور غذائی تبدیلیاں شامل ہیں۔ [1] اگر خون میں شکر کی سطح مناسب طریقے سے کم نہیں ہوتی ہے تو، عام طور پر دوائی میٹفارمین کی سفارش کی جاتی ہے۔ [7] [14] بہت سے لوگوں کو بالآخر انسولین کے انجیکشن کی بھی ضرورت پڑسکتی ہے۔ [9] انسولین لینے والوں میں، خون میں شکر کی سطح کو معمول کے مطابق چیک کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ تاہم، گولیاں لینے والوں میں اس کی ضرورت نہیں ہو سکتی ہے۔ [15] باریٹرک سرجری اکثر موٹے لوگوں میں ذیابیطس کو بہتر کرتی ہے۔ [8] [16]

ٹائپ 2 ذیابیطس کی شرح میں 1960 سے اب تک ،موٹاپے کے متوازی طور پر اضافہ ہوا ہے۔ [17] 2015 تک لگ بھگ 392 ملین افراد میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔ جبکہ 1985 میں یہ تعداد تقریباً 30 ملین تھی[11] [18] عام طور پر یہ درمیانی یا بڑی عمر میں شروع ہوتا ہے، [6] حالانکہ ٹائپ 2 ذیابیطس کی شرح نوجوانوں میں بڑھ رہی ہے۔ [19] [20] ٹائپ 2 ذیابیطس کی وجہ سے عموما متوقع زندگی میں دس سال کی کمی کا امکان ہوتا ہے۔ [10] ذیابیطس سب سے پہلے بیان کردہ بیماریوں میں سے ایک تھی۔ [21] بیماری میں انسولین کی اہمیت کا تعین 1920 کی دہائی میں کیا گیا تھا۔ [22]

حوالہ جات