سیاحت

سیاحت تفریحی، فرحت بخشانہ،صحت افزائی، اطمینان بخشی یا قدرتی نظاروں کو دیکھنے کے مقاصد کے لیے سفر ہے۔2011 میں سیاحت ایک مقبول عالمی تفریحی سرگرمی بن چکی ہے۔ ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن یہ پیش‌گوئی کرتا ہے کہ ایک سے دوسرے مُلک سفر کرنے والے لوگوں کی تعداد1997ء میں 631 ملین سے سنہ 2020ء تک 1 اعشاریہ 6 بلین تک بڑھ جائے گی۔ جس میں تاحال کوئی کمی نظر نہیں آتی۔ طلب کی اس افزائش کی وجہ سے کاروبار، تفریح‌گاہوں اور سیاحوں کے لیے خدمات فراہم کرنے والے ممالک کی تعداد میں افزائش کی گئی تھی۔ سیاحت نہ صرف سیر و تفریح اور صحت افزائی کے لیے مفید ہے بلکہ سیاحت سے مقامی آبادی اور اس ملک کے اقتصاد کو تقویت ملتی ہے۔ لوگوں کو کام کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔ سیاحت سے مختلف ثقافتوں اور خطے سے تعلق رکھنے والے لوگوں ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے اور مختلف اچھی چیزیں ایک معاشرے سے دوسرے میں رائج ہوجاتی ہیں۔ سیاحت کے مختلف اقسام ہیں جیسے قدرتی نظاروں کو دیکھنے والا سیاحت، مذہبی سیاحت جس میں لوگ مختلف مذہبی جگہوں کو دیکھنے جاتے ہیں،تاریخی سیاحت جس میں لوگ آثار قدیمہ وغیرہ دیکھتے ہیں۔

عالمی سیاحت کے اعداد و شمار اور درجہ بندی

بین الاقوامی سیاحوں کی سب سے زیادہ آمد

2011 کے مطابق

درجہملکعالمی سیاحت کی تنظیم
علاقہ
بین الاقوامی سیاحوں کی آمد (2011)[1]بین الاقوامی سیاحوں کی آمد (2010)[1]تبدیلی
2010
to 2011
1  فرانسیورپ79.5 ملین77.1 ملین+3.0%
2  ریاستہائے متحدہشمالی امریکا62.3 ملین59.8 ملین+4.2%
3  چینایشیا57.6 ملین55.7 ملین+3.4%
4  ہسپانیہیورپ56.7 ملین52.7 ملین+7.6%
5  اطالیہیورپ46.1 ملین43.6 ملین+5.7%
6  ترکیہمشرق وسطی29.3 ملین27.0 ملین+8.7%
7  مملکت متحدہیورپ29.2 ملین28.3 ملین+3.2%
8  جرمنییورپ28.4 ملین26.9 ملین+5.5%
9  ملائیشیاایشیا24.7 ملین24.6 ملین+0.6%
10  میکسیکوشمالی امریکا23.4 ملین23.3 ملین+0.5%

بین الاقوامی سیاحتی آمدن

درجہملکعالمی سیاحت کی تنظیم
علاقہ
بین الاقوامی سیاحتی آمدن (2011)[2]
1  ریاستہائے متحدہشمالی امریکا$116.3 ارب
2  ہسپانیہیورپ$59.9 ارب
3  فرانسیورپ$53.8 ارب
4  چینایشیا$48.5 ارب
5  اطالیہیورپ$43.0 ارب
6  جرمنییورپ$38.8 ارب
7  مملکت متحدہیورپ$35.9 ارب
8  آسٹریلیااوقیانوسیہ$31.4 ارب
9  مکاؤ (چین)ایشیا$27.8 ارب[3]
10  ہانگ کانگ (چین)ایشیا$27.2 ارب

سیاحت کی اقسام

  • ماحولیاتی سیاحت (ecotourism)
  • تفریحی ​​سفر (leisure travell)
  • سرمائی سیاحت (winter tourism)
  • عوامی سیاحت (mass tourism)
  • صفاتی سیاحت (adjectival tourism)
    • پیدائش سیاحت (birth tourism)
    • طبی سیاحت (medical tourism)
    • ثقافتی سیاحت (cultural tourism)
    • مذہبی سیاحت (religious tourism)
    • جغرافیائی سیاحت (geotourism)
    • جھگی بستی سیاحت (slum tourism)
    • سمندری سیاحت (nautical tourism)
    • جنگلی حیات سیاحت (wildlife tourism)

حوالہ جات