چین میں مذہب

حکومت عوامی جمہوریہ چین نے مذہب کے معاملے میں ریاستی الحاد کا اعلان کر رکھا ہے۔ تاہم چینی تمدن تاریخی طور پر طویل عرصے سے دنیا میں مذہبی-فلسفہ روایات کے لیے ایک اہم میزبان رہا ہے اور کئی مذاہب یہیں سے پروان چڑھے ہیں۔کنفیوشس مت اور تاؤ مت، بعد میں بدھ مت نے بھی اس میں شمولیت اختیار کی "تعلیمات ثلاثہ" پر مشتمل ہیں جنھوں نے چینی ثقافت کی تشکیل کی ہے۔اس متغیر مذہبی نظام کے درمیان کوئی واضح حدود نہیں ہیں، جو خاص ہونے کا دعوی نہیں کرتا ہے اور ہر ایک کے عناصر مقبول لوک مذہب کو فروغ دیتے ہیں۔شہنشاہان چین نے بہشتی تولیت (Mandate of Heaven) کے حق کا دعوی کیا اور چینی مذہبی رسومات میں حصہ لیا۔بیسویں صدی کے آغاز میں اصلاحات پسند افسران اور دانشوروں نے تمام مذاہب پر "غیر معمولی" ہونے کا الزام لگایا اور 1949ء کے بعد سے عوامی جمہوریہ چین میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی حکومت ہے جو ایک ملحد ادارہ ہے جس میں پارٹی کے ارکان کو دفتر میں کسی قسم کی مذہبی رسوم ادا کرنے سے روکتا ہے۔انیسویں صدی کے اواخر سے الحادی اور مذہب مخالف مہمات کا ایک سلسلہ جاری ہے، پرانے عادات، خیالات، رواج اور ثقافت کے خلاف ثقافتی انقلاب جو 1966ء سے 1967ء تک چلا نے مذہبی قوتوں کو تباہ کر دیا یا ان کو زیر زمین ہونے پر مجبور کر دیا۔[3][4]بعد میں آنے والے رہنماؤں نے مذہبی تنظیموں کو زیادہ خود مختاری دی۔ سرکاری طور پر حکومت پانچ مذاہب کو تسلیم کرتی ہے جو بدھ مت، تاؤ مت، کاتھولک مسیحیت (چینی کاتھولک کلیسیا رومی کاتھولک کلیسیا سے آزاد ہے)، پروٹسٹنٹ مسیحیت اور اسلام ہیں۔ بیسویں صدی کے آغاز میں کنفیوشس مت اور چینی لوک مذہب کو چین کی ثقافتی وراثے کا حصے کے طور پر سرکاری طور پر تسلیم کرنے میں اضافہ ہوا ہے۔



چین میں مذہب (سی ایف پی ایس 2014)[1][2][حاشیہ 1]

  لادینیت / چینی لوک مذہب (بشمول مقامی پرستشی معبود اور آبا و اجداد، کنفیوشس مت، تاؤ مت) (73.56%)
  بدھ مت (15.87%)
  دیگر مذاہب بشمول لوک نجات مت اور تاؤ مت[حاشیہ 2] (7.60%)
  مسیحیت (2.53%)

لوک یا مقبول مذہب اور ان کے عقائد اور طریقوں کا وسیع پیمانے پر نظام کا آغاز شانگ دور اور ژؤ دور میں ہوا۔ مسیحیت اور اسلام جین میں ساتویں صدی میں آئے۔ چین کو اکثر انسان دوستی اور سیکولرازم کا ایک گھر سمجھا جاتا ہے جس کا آغاز کنفیوشس دور سے ہوا۔

مذاہب بلحاظ صوبہ

چین میں مذہب، بلحاظ صوبہ
چینی نجات دہندہ مذاہب، کنفیوشسی ہیکل اور جیاوہوا تحریکیں[حاشیہ 5]
مذہب بلحاظ صوبہ، چین کے بڑے شہر اور خود مختار علاقے، تازہ ترین دستیاب اعداد و شمار کے مطابق[حاشیہ 6]
صوبہچینی
اجداد پرستی
[5]
بدھ مت[13]مسیحیت[13]اسلام[14]
فوجیان31.31%40.40%3.97%0.32%
ژجیانگ23.02%23.99%3.89%<0.2%
گوانگشی40.48%10.23%0.15%<0.2%
گوانگڈونگ43.71%5.18%0.68%<0.2%
یوننان32.22%13.06%0.68%1.52%
گوئیژو31.18%1.86%0.49%0.48%
جیانگسو16.67%14.17%2.67%<0.2%
جیانگشی24.05%7.96%0.66%<0.2%
شانڈونگ25.28%2.90%1.54%0.55%
چونگ چنگ26.63%0.85%0.28%<0.2%
ہونان20.19%2.44%0.49%<0.2%
شنسی15.61%3.65%1.55%<0.2%
ہینان7.94%5.52%4.95%1.05%
جیلن7.73%8.23%3.26%<0.2%
انہوئی4.64%7.83%4.32%0.58%
گانسو3.51%6.85%0.28%6.64%
ہیلونگجیانگ7.73%4.39%3.63%0.35%
شانسی7.58%6.35%1.66%0.4%
لیاؤننگ7.73%5.31%1.99%0.64%
سیچوان10.6%2.06%0.30%<0.2%
ہوبئی6.5%2.09%1.71%<0.2%
ہیبئی5.52%1.59%1.13%0.82%
ہائنان0.48%[5]<0.2%
بیجنگ11.2%[16]0.78%[5]1.76%
شنگھائی10.30%1.88%0.36%
تیانجن0.43%<0.2%
تبت~78%[17]0.39%
سنکیانگ1.0%[5]57.99%
نینگشیا1.17%[5]33.99%
چنگھائی0.76%[5]17.51%
اندرونی منگولیا2.36%12.1%[18]2.0%[5]0.91%
چین16%[19]15%[2]2.5%[2]2%[15]:13

مزید دیکھیے

باب چین
باب مذہب
باب چین میں مذہب
دیگر
  • چین میں مسیحیت
  • چین میں اسلام
  • اندرونی منگولیا میں مذہب
  • ہانگ کانگ میں مذہب
  • مکاؤ میں مذہب
  • شمال مشرقی چین میں مذہب
  • تائیوان میں مذہب

حواشی

حوالہ جات

ماخذ

مزید پڑھیے

  •  
  •  
  •  

بیرونی روابط

تعلیمی

میڈیا