کثیرالاضلاع

کثیرالاضلاع کو مُضَلّع بھی کہتے ہیں اور اس سے مراد ایک ایسی چپٹی ہندساتی (geometrical) شکل کی ہوتی ہے جس میں تین یا زائد زاویئے یا اضلاع آپس میں متوالیہ ترتیب میں اس طرح جڑے ہوں کہ جن کے تسلسل میں کوئی خلل نہ آتا ہو۔ انگریزی میں اس کو Polygon کہا جاتا ہے جس میں poly تو کثیر کے مفہوم میں آتا ہے جبکہ gonia زاویئے کو کہتے ہیں۔ انگریزی کے معنوں کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اس کا اردو متبادل کثیرالزاویہ بنتا ہے لیکن چونکہ اردو میں کثیرالاضلاع ہی زیادہ مستعمل ہے اس لیے یہاں اسی کو اختیار کیا جانا مناسب ہے۔

ایک شش پہلو یا مسدس (hexagon) شکل کا کثیر الاضلاع
چند اہم الفاظ

penta
hexa
hexagon

پنج/ خمس
چھ / شش
مسدس

کثیر الاضلاع کی اقسام و اردو انگریزی متبادلات
انگریزی ناماردو ناماضلاع یا زاویئےمنظم کثر الضلاع کا اندرونی زاویہمنظم کثر الضلاع کا اندرونی زاویہ کام مجموعہ
Henagonواحد الاضلاع1قابل اطلاق نہیںقابل اطلاق نہیں
digonثانی الاضلاع2قابل اطلاق نہیںقابل اطلاق نہیں
triangleتکون360180
quadrilateralچکور490360
pentagonمخمس5108540
hexagonمسدس6120720
heptagonہفت اضلاع (مسبع)7128.57900
octagonہشت اضلاع (ہشت پہلو)81351080
enneagonنو اضلاع91401260
decagonدس اضلاع101441440
hendecagonگیارہ اضلاع11147.271620
dodecagonبارہ اضلاع (بارہ پہلوی)121501800
tridecagonتیرہ اضلاع13152.311980
tetradecagonچودہ اضلاع14154.282160
pentadecagonپندرہ اضلاع151562340
hexadecagonسولہ اضلاع16157.52520
heptadecagonسترہ اضلاع17158.822700
octadecagonاٹھارہ اضلاع181602880
enneadecagonانیس اضلاع19161.053060
icosagonبیس اضلاع201623240
کثیرالاضلاعصد اضلاع100176.417640
chiliagonہزار اضلاع1000179.64179640
myriagonدس ہزار اضلاع10,000179.9641799640