یوسیبیو

یوسیبیوفٹ بال کی دنیا میں لیجنڈ سمجہے جاتے تہے۔ اُن کا تعلق پرتگال سے تھا۔ ان کی پیدائش سنہ 1942 میں موزامبیق میں ہوئی۔ اس وقت یہ ملک پرتگال کا حصہ ہوا کرتا تھا۔ انھوں نے سنہ 1966 کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کیے تہے۔ یوسیبیؤ دا سلوا فریرا نے پرتگال کی جانب سے 64 میچ کھیلے جن میں انھوں نے 41 گول کیے۔سنہ 1966 میں انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ مقابلوں میں انھوں نے کل نو گول کیے تہے جن میں سے چار گول شمالی کوریا کے خلاف میچ میں کیے تہے۔ انھوں نے 745 پروفیشنل میچوں میں مجموعی طور پر 733گول کیے۔ وہ کھیل کی رفتار بڑھانے، تیزی کے ساتھ گول پر حملہ کرنے، چکمہ دینے، ڈربل کرنے کے ماہر تہے۔ انھیں ان کے بہترین کھیل کے لیے سنہ 1965 میں بہترین یورپی فٹ بال کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گيا تھا۔ بنفیکا فٹ بال کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے انھوں نے سنہ 1962 میں یورپی کپ جیتا تھا۔ انھوں نے فٹ بال کلب کے اپنے پندرہ سال کے کریئر میں 10 لیگ اور پانچ پرتگالی کپ میں جیت حاصل کی۔ وہ سنہ 1964 سے 1973 کے دوران میں پرتگال کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی رہے۔ عالمی کپ میں ان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے پرتگال کو تیسری پوزیشن حاصل رہی تھی اور وہ سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ سے ہار گئی تھی۔

یوسیبیو
Eusébio depicted on a 1968 عجمان stamp
ذاتی معلومات
مکمل نامEusébio da Silva Ferreira
تاریخ پیدائش25 جنوری 1942(1942-01-25)
مقام پیدائشLourenço Marques، Portuguese East Africa
تاریخ وفات5 جنوری 2014(2014-10-05) (عمر  71 سال)
قد1.75 میٹر (5 فٹ 9 انچ)
پوزیشنفارورڈ (ایسوسی ایشن فٹ بال)
سینئر کیریئر*
سالٹیمظہور(گول)
1957–1960Sporting de Lourenço Marques42(77)
1960–1975Benfica301(317)
1975Boston Minutemen7(2)
1975Monterrey10(1)
1975–1976Toronto Metros-Croatia25(18)
1976Beira-Mar12(3)
1976–1977Las Vegas Quicksilvers17(2)
1977–1978União de Tomar12(3)
1978–1979New Jersey Americans4(5)
Total430(428)
قومی ٹیم
1961–1973پرتگال[1]64(41)
* Senior club appearances and goals counted for the domestic league only
Statue of Eusébio outside the Benfica stadium, the Estádio da Luz in لزبن، پرتگال۔

وفات

انھوں نے 71 سال کی عمر میں 5 جنوری 2014 کو وفات پائی۔

حوالہ جات

بیرونی روابط

مشہور پرتگالی فٹ بال کھلاڑی یوسیبیو انتقال کر گئے