اسٹیفن لووین

اسٹیفن لووین (سویڈنی تلفظ استیفن لووین) ایک سویڈنی سیاست دان جو 2014ء سے سویڈن کے 33ویں اور موجودہ وزیر اعظم ہیں۔

اسٹیفن لووین
(سویڈش میں: Stefan Löfven ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
صدر نشین [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1 جنوری 2006  – 27 جنوری 2012 
دراِف میتال  
 
آندرس فربے  
قائد حزب اختلاف   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
27 جنوری 2012  – 2014 
گستاف فریدولن  
 
قائدِ جماعت [2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
27 جنوری 2012  – 4 نومبر 2021 
درسویڈش سوشل ڈیموکریٹک پارٹی  
ہوکن یوہولد  
مگدالینا ایندرسن  
رکن رکسداگ [3][4][5]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
29 ستمبر 2014  – 2 اکتوبر 2014 
وزیر اعظم سویڈن [4][6] (33  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
3 اکتوبر 2014  – 30 نومبر 2021 
فریدرک رائنفلت  
مگدالینا ایندرسن  
رکن رکسداگ [7]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
24 ستمبر 2018  – 24 ستمبر 2018 
منتخب درسویڈن کے عام انتخابات، 2018ء  
معلومات شخصیت
پیدائشی نام(سویڈش میں: Kjell Stefan Löfven ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش21 جولا‎ئی 1957ء (67 سال)[8][9][10]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سویڈن   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعتسویڈش سوشل ڈیموکریٹک پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمیاومیو یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہسیاست دان ،  ٹریڈ یونین پسند [11]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبانسونسکا   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانسونسکا ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

21 جولائی 1957 کو پیدا ہوئے۔ پیدائش کے 10 ماہ بعد سٹیفن کو یتیم خانے کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ایک اور خاندان نے انھیں گود لے لیا۔ ان کے منہ بولے والد ایک لکڑ ہارے اور صنعتی مزدور جبکہ گود لینے والی والدہ لیڈی ہیلتھ وزیٹر تھیں۔

تعلیم

ہائی اسکول کی تعلیم، ویلڈنگ کورس، یونیورسٹی کی تعلیم ڈیڑھ برس بعد چھوڑ دی، کوئی ڈگری نہیں۔

پیشہ

ویلڈر، صنعتی مزدور، ٹریڈ یونین محتسب

سیاسی زندگی

اسٹیفن نے 13 برس کی عمر میں سویڈش سوشلسٹ یوتھ لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ بالغ ہونے سے قبل ہی وہ سیاسی طور پر سرگرم ہو گئے تھے۔ 21 برس کی عمر میں انھوں نے بطور صنعتی ویلڈر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا اور دو برس بعد اپنی کمپنی میں ٹریڈ یونین نمائندے منتخب ہو گئے۔ اس وقت سے 1995 تک انھوں نے سویڈش ٹریڈ یونین میں نہ صرف ترقی کرتے ہوئے متعدد عہدوں پر کام کیا بلکہ مزدوروں کے لیے قابل قدر خدمات بھی سر انجام دیں۔ 1995 میں اسٹیفن نے سویڈش میتال ورکرز یونین کے تنخواہ دار مزدور محتسب کا عہدہ بھی سنبھالا۔ 2001 میں وہ اسی یونین کے وائس چئیر مین منتخب ہوئے اور نومبر 2005 میں نو تشکیل شدہ ٹریڈ یونین آئی ایف میٹل کے چئیرمین منتخب ہوئے۔ 2006 میں وہ سویڈش سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی کی مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہوئے۔ 26 جنوری 2012 کو سوشلسٹ پارٹی کی مجلس عاملہ نے انھیں پارٹی سربراہ نامزد کیا، اگلے روز انھیں منتخب کر لیا گیا۔ جبکہ 4 اپریل 2013 کو پارٹی کے سالانہ کنونشن میں ان کی سربراہی کی توثیق کر دی گئی۔ 2014 کے انتخابات میں ان کی پارٹی نے 31 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ ان انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی جس کے باعث مخلوط حکومت قائم کی گئی اور سٹیفن لوون نے 3 اکتوبر 2014 کو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا۔

سویڈن کے عام انتخابات، 2018ء کے بعد ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔

حوالہ جات