تانبا

29جستتانبا نکل
-

Cu

Ag
عمومی خواص
نام، عدد، علامتCu ،29 ،تانبا
کیمیائی سلسلےانتقالی دھات
گروہ، دور، خانہ11، 4، d
اظہاردھاتی گلابی سرخ
جوہری کمیت63.546 (3) گ / مول
برقیہ ترتیب[Ar] 3d10 4s1
برقیے فی غلاف2, 8, 18, 1
طبیعیاتی خواص
حالتٹھوس
کثافت (نزدیک د۔ ک۔)8.96 گ / مک سم
مائع کثافت ن۔پ۔ پر8.02 گ / مک سم
نقطۂ پگھلاؤ1357.77 ک
(1084.62 س، 1984.32 ف)
نقطۂ ابال2835 ک
(2562 س، 4643 ف)
حرارت ائتلاف13.26 کلوجول/مول
حرارت تبخیر300.4 کلوجول/مول
حرارت گنجائش(25 س) 24.440 جول/مول/کیلون
بخاری دباؤ
P / Pa1101001 k10 k100 k
T / K پر150916611850208924042836
جوہری خواص
قلمی ساختface centered cubic
تکسیدی حالتیں2, 1
(mildly basic oxide)
برقی منفیت1.90 (پالنگ پیمانہ)
آئنسازی توانائیاں
(مزید)
اول:  745.5  کلوجول/مول
دوئم:  1957.9  کلوجول/مول
سوئم:  3555 کلوجول/مول
نصف قطر135 پیکومیٹر
نصف قطر (پیمائش)145 پیکومیٹر
ہمظرفی138 پیکومیٹر
وانڈروال نصف قطر140 پیکومیٹر
متفرقات
مقناطیسی ترتیبدومقناطیسی
برقی مزاحمیت(20 س) 16.78 n Ω·m
حر ایصالیت(300 ک) 401 و / م / ک
حرپھیلاؤ(25 س) 16.5 µm / م / ک
رفتار آواز (باریک سلاخ)(د۔ک۔) (annealed)
3810 م/سیکنڈ
ینگ معامل128 گیگاپاسکل
معامل قص48 گیگاپاسکل
معامل حجم140 گیگاپاسکل
پوئسون نسبت0.34
موس سختی3.0
ویکیر سختی369 میگاپاسکل
برینل سختی874 میگاپاسکل
سی اے ایس عدد7440-50-8
منتخب ہم جاء
مقالۂ رئیسہ: تانبا کے ہم جاء
ہم جاءکثرتنصف حیاتتنزل اتنزل ت (ب ولٹ)تنزل پ
63Cu69.17%34 تعدیلوں کیساتھ Cu مستحکم ہے
65Cu30.83%36 تعدیلوں کیساتھ Cu مستحکم ہے
حوالہ جات


تانبا ایک سرخی مائل نارنجی رنگ کی دھات (عنصر) ہے جس کا جوہری عدد 29 ہے اور جسے کیمیا میں Cu لکھا جاتا ہے۔ تانبا ایک نرم دھات ہے جس سے باآسانی تار اور ورق بنائے جا سکتے ہیں۔ اس دھات سے بجلی اور حرارت بڑی آسانی سے گذر سکتی ہے اس لیے اسے بجلی کے تار اور دیگ بنانے میں بڑی کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔

بائیں طرف تانبے کا نیا تار ہے جبکہ دایں طرف زنگ لگا تار ہے.
جب عمارتوں کی تعمیر میں تانبے کی چادریں استعمال ہوتی ہیں تو انھیں آہستہ آہستہ ہرے رنگ کا زنگ لگ جاتا ہے۔ سطح پر لگنے والا زنگ نیچے کے تانبے کو مزید زنگ سے بچاتا ہے۔ تانبے کے ہرے زنگ کو patina کہتے ہیں۔
تانبے کی نلکیوں کے مختلف جوڑ۔
بجلی گھروں اور بڑی عمارتوں میں زیادہ برق منتقل کرنے کے لیے تانبے کی "بس بار" استعمال کی جاتی ہیں۔
امونیا کے آبی محلول سے مل کر نیلے تھوتے کے Cu++ کے آئین گہرے نیلے رنگ کا مرکب tetramminecopper(II) sulfate بناتے ہیں۔

تاریخ

بہت ہی کم مقدار میں تانبا آزاد حالت میں ملتا ہے۔ بیشتر تانبا مرکب حالت میں پایا جاتا ہے۔ اندازوں کے مطابق انسان دس ہزار سال پہلے قدرتی تانبے کو استعمال کرنے لگا تھا۔ تقریباً سات ہزار سال قبل انسان اس قابل ہو چکا تھا کہ مرکب حالت میں ملنے والی کچ دھات سے تانبا نکال کر استعمال میں لائے۔
لگ بھگ ساڑھے پانچ ہزار سال قبل انسان نے تابنے اور قلعی کو ملا کر کانسی بنانے کا فن سیکھ لیا جس سے کارآمد اوزار بنانا ممکن ہو گیا کیونکہ کانسی تانبے سے کافی زیادہ سخت ہوتی ہے۔

کان کنی

رومیوں کے زمانے میں تانبے کی کان کنی قبرص میں کی جاتی تھی جہاں ہرے رنگ کے پتھر (Malachite) کی بہت بڑی کان تھی۔ کئی ایسے پتھروں میں بھی تانبا پایا جاتا ہے جن کا رنگ ہرا نہیں ہوتا۔

پتھر کا نامکیمیائی فارمولاپتھر میں موجود تانبے کی فیصد مقدار
Chalcopyrite
CuFeS2
34.5
Chalcocite
Cu2S
79.8
Covellite
CuS
66.5
Bornite
2Cu2S·CuS·FeS
63.3
Tetrahedrite
Cu3SbS3 + x(Fe,Zn)6Sb2S9
32–45
Digenite
Cu9S5
78.1
Malachite
CuCO3•Cu(OH)2
57.7
Azurite
2CuCO3·Cu(OH)2
55.1
Cuprite
Cu2O
88.8
Chrysocolla
CuO·SiO2·2H2O
37.9
Tennantite
Cu12As4S13
51.6

وہ پتھر جن میں تانبا پایا جاتا ہے[1]

تار پذیری

تانبا ایک بہترین تار پزیر دھات ہے مگر بسمتھ (bismuth) بالکل تار پزیر نہیں ہے۔ اگر تانبے میں صرف 0.005 فیصد بسمُتھ موجود ہو تو تانبے کی تارپذیری بہت ہی کم ہو جاتی ہے۔[2]

مزید دیکھیے

حوالہ جات