ڈورس ڈے

امریکی اداکارہ، گلو کارہ اور جانوروں کے حقوق کی سرگرم کارکن

ڈورس ڈے (انگریزی: Doris Day) ریاستہائے متحدہ امریکا کی ایک فلمی اداکارہ تھیں۔ سنہ 50ء اور 60ء کی دہائی میں ان کی اداکاری اور آواز نے فلم بینوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا تھا۔[19] ڈورس ڈے کی آواز میں موجود مٹھاس کو شہد سے تشبیہ دی جاتی تھی۔ انھیں امریکی تاریخ کی سب سے مشہور اداکارہ بھی کہا جاتا تھا۔[20] ڈورس ڈے نے جتنا عرصہ بھی اداکاری کی، وہ باکس آفس کے لیے دلکشی کا باعث رہیں۔ فلم بین ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب رہتے تھے۔ میوزیکل فلم ہو، مزاحیہ اداکاری ہو یا سسپینس تِھرلر، وہ ہر جگہ انگوٹھی میں نگینے کی طرح فٹ نظر آتی تھیں۔ فلموں سے دوری اختیار کرنے کے بعد انھوں نے خود کو جانوروں کے حقوق کے لیے وقف کر لیا تھا۔ اس مقصد کے لیے انھوں نے ایک ادارہ ”ڈورس ڈے اینیمل فاؤنڈیشن“ بھی قائم کیا تھا۔[19]

ڈورس ڈے
(انگریزی میں: Doris Day ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام(انگریزی میں: Doris Mary Anne Kappelhoff)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش3 اپریل 1922ء [2][3][4][5][6][7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سنسیناٹی [9][10][6]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات13 مئی 2019ء (97 سال)[11][12][6][8][13]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفاتنمونیا   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفاتطبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائشسنسیناٹی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعتریپبلکن پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہفلم اداکارہ ،  گلو کارہ ،  ٹیلی ویژن اداکارہ ،  ریکارڈنگ آرٹسٹ ،  ادکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبانانگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانانگریزی [14][15][16]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عملاداکاری [17]،  گلوکاری [17]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نوکریاںوارنر بردرز   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
گریمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ (2008)
گریمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ (2007)
 صدارتی تمغا آزادی   (2004)
گرامی اعزاز  
اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نامزدگیاں
 آسکر اعزاز برائے بہترین اداکارہ   (1960)
گولڈن گلوب ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ – موشن پکچر ڈراما (1960)  ویکی ڈیٹا پر (P1411) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
ویب سائٹ
ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ[18]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

فلمی زندگی

انھوں نے ہالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سنہ 1947ء میں کیا تھا اور تقریباً 40 فلموں میں کام کیا۔ سنہ 1948ء سے سنہ 1968ء تک کا عرصہ ان کے عروج کا دور تھا۔ "بیڈروم فارس"، "ڈیٹ ٹچ آف منک" اور "پلو ٹاک" جیسی مشہور فلمیں اسی دور کی یادگار ہیں۔ ”پلو ٹاک“ آسکر کے لیے بھی نامزد ہوئی تھی۔[19] ڈورس اپنے طویل اور شاندار کیریئر کے باوجود کبھی آسکر ایوارڈ تو نہ جیت سکیں لیکن سنہ 2004ء میں انھیں امریکا کے اعلیٰ ترین سول اعزاز 'صدارتی میڈل آف فریڈم' سے نوازا گیا تھا۔ یہ میڈل سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے انھیں دیا تھا۔ اس کے علاوہ انھیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا تھا۔[20]

نجی زندگی

ڈورس ڈے نے چار شادیاں کیں۔ ان کی آخری شادی سنہ 1976ء میں ہوٹلوں کے کاروبار کرنے والے بیری کامڈین سے ہوئی تھی جو سنہ 1981ء تک چلی۔ ڈورس کی پہلی شادی 17 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔ ان کی واحد اولاد ایک بیٹا ہے جو 1942ء میں ان کے پہلے شوہر سے پیدا ہوئے تھے۔ مگر اس کا 2004ء میں انتقال ہو گیا تھا۔[20]

وفات

13 مئی 2019ء کو دنیا سے کوچ کر گئیں، ان کی عمر 97 برس تھی۔ ان کا انتقال نمونیا کی وجہ سے ہوا۔ ان کی وفات کیلی فورنیا میں واقع ان کے گھر میں ہوئی تھی۔[21]

حوالہ جات