مشرق وسطی

(مشرق وسطیٰ سے رجوع مکرر)

مشرق وسطیٰ افریقہ۔یوریشیا کا ایک تاریخی و ثقافتی خطہ ہے جس کی کوئی واضح تعریف نہیں ہے۔ اس خطے میں جنوب مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے ممالک شامل ہیں۔مغربی دنیا میں مشرق وسطی کو عام طور پر عرب اکثریتی ممالک سمجھا جاتا ہے حالانکہ یہ علاقے کی تمام ریاستوں کی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔ علاقے کی نسلی برادریوں میں افریقی، عرب، آرمینیائی، آذری، بربر، یونانی، یہودی، کرد، فارسی، تاجک، ترک اور ترکمان شامل ہیں۔ خطے کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان بلاشبہ عربی ہے جبکہ دیگر زبانوں میں آرمینیائی، آذری، بربر زبانیں، عبرانی، کرد، فارسی، ترکی، یونانی اور اردو شامل ہیں۔

مشرق وسطی
مشرقِ وسطیٰ
رقبہ7,207,575 کلومیٹر2 (2,782,860 مربع میل)
آبادی371 ملین (2010)[1]
ممالکماتحت علاقے:
ایکروتیری و دیکیلیا
زبانیں
منطقۂ وقتمتناسق عالمی وقت+02:00، متناسق عالمی وقت+03:00:00, متناسق عالمی وقت+03:30، متناسق عالمی وقت+04:00، متناسق عالمی وقت+04:30
بڑے شہربڑے شہر:
Map of the Middle East between Africa, Europe, Central Asia, and South Asia.
Middle East map of Köppen climate classification.
مشرق وسطی اور عظیم مشرق وسطی
روایتی مشرق وسطی کا نقشہ

مشرق وسطی کی مغرب میں کی گئی تعریف کے مطابق جنوب مغربی ایشیا اور ایران سے مصر تک کا علاقہ مشرق وسطیٰ ہے۔ مصر مشرق وسطی کا حصہ سمجھا جاتا ہے حالانکہ وہ جغرافیائی طور پر شمالی افریقہ میں ہے۔

مقدرہ بین الاقوامی فضائی سفر (IATA) کی تیار کردہ مشرق وسطی کی تعریف کے تحت بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل، اردن، کویت، لبنان، فلسطین، اومان، قطر، سعودی عرب، سوڈان، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن مشرق وسطی کا حصہ ہیں۔

مشرق وسطی اور اس سے منسلک اسلامی ممالک کے لیے عظیم مشرق وسطی کی سیاسی اصطلاح استعمال کی گئی ہے جس میں روایتی مشرق وسطی کے علاوہ ترکی، اسرائیل، افغانستان اور پاکستان بھی شامل ہیں۔

یہ اصطلاح 2004ء میں جی 8 کے اجلاس میں امریکہ کے صدر جارج ڈبلیو بش نے استعمال کی تھی۔

خطے اور ممالک

ملک کا نام بشمول پرچمرقبہ
(فی مربع کلومیٹر)
آبادیکثافت آبادی
(فی مربع کلومیٹر)
دار الحکومتکُل جی ڈی پی (ارب ڈالر)فی کس جی ڈی پی (ڈالر)سکہطرز حکومتسرکاری زبانیںنشانِ امتیاز
 مصر1,001,44982,982,36474قاہرہ305.2534,317مصری پاؤنڈنیم صدارتی جمہوریہعربی
 ایران1,648,19570,049,26242تہران610.48,900ایرانی ریالاسلامی جمہوریہفارسی
 عراق437,07224,001,81654.9بغداد89.83,600عراقی دینارپارلیمانی جمہوریہ (زیر تکمیل)عربی، کردی
 کویت17,8202,111,561118.5کویت شہر88,729,566کویتی دینارآئینی شہنشائیتعربی
جزیرہ نمائے عرب:
 بحرین665656,397987.1منامہ14.0820,500بحرینی دینارآئینی شہنشائیتعربی
 عمان212,4602,713,46212.8مسقط40.923ریالملوکیتعربی
 قطر11,437793,34169.4دوحہ37.85ریالملوکیتعربی
 سعودی عرب1,960,58223,513,33012.0ریاض576.4ریالملوکیتعربی
 متحدہ عرب امارات82,8802,445,98929.5ابوظہبی162.3درہموفاقی آئینی شہنشاہیتعربی
 یمن527,97018,701,25735.4صنعا19.480یمنی ریالجمہوریہعربی
لیونٹ:
 اسرائیل20,7707,029,529290.3بیت المقدس177.326,200نیا اسرائیلی شقلپارلیمانی جمہوریہعبرانی، عربی
 اردن92,3005,307,47057.5عمان27.964,825اردنی دینارآئینی شہنشائیتعربی
 لبنان10,4003,677,780353.6بیروت24.42لبنانی لیراجمہوریہعربی
 سوریہ185,18017,155,81492.6دمشق71.74شامی پاؤنڈصدارتی جمہوریہعربی
خود مختار علاقے:
کردستان80,0005,500,00040اربیلعراقی دینارپارلیمانی جمہوریہکردی،عربی
غزہ3601,376,2893,823غزہنیا اسرائیلی شقلفلسطینی قومی اتھارٹیعربی

نگار خانہ

This video over Central Africa and the Middle East was taken by the crew of Expedition 29 on board the بین الاقوامی خلائی مرکز۔
This video over the صحرائے اعظم and the Middle East was taken by the crew of Expedition 29 on board the International Space Station.
A pass beginning over ترکمانستان، east of the بحیرہ قزوین to south-eastern چین، just north-west of ہانگ کانگ۔

حوالہ جات

بیرونی روابط